شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے ‘‘جی او آئی اسٹیٹس کے ساتھ اختراع’’ ہیکاتھون کا اعلان کیاہے:اس ہیکاتھون کا مقصد نوجوانوں کووکست بھارت کے لیے ڈیٹا  پر مبنی بصیرت افروز معلومات  کے ساتھ بااختیار بنانا ہے

Posted On: 25 FEB 2025 9:42AM by PIB Delhi

 اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نےمائی جی او وی کے مشترکہ تعاون سے ‘‘جی او آئی اسٹیٹس کے ساتھ اختراع’’کے عنوان سے ایک دلچسپ ڈیٹا ویژولائزیشن ہیکاتھون شروع کرنے کے لیے  پوری طرح تیار ہےجووکست بھارت کے لیے ‘‘ڈیٹا پر مبنی بصیرت افروز معلومات کے موضوع پرمرکوز "ہے۔ہیکاتھون کا مقصد ہندوستان کے نوجوان اور روشن  خیال ذہنوں، طلباء اور محققین کو جدید اعداد و شمار سے متعلق بصیرت  اور دور اندیشی پر مبنی  معلومات پیدا کرنے کے لیے قومی شماریات کے دفتر (این ایس او) کے ذریعہ تیار کردہ وسیع سرکاری اعدادوشمار کو استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

ہیکاتھون شرکاء کو وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب رپورٹوں، مائیکروڈیٹا اور دیگر ڈیٹاسیٹس سے سرکاری اعدادوشمار کو دریافت کرنے اور تجزیہ کرنے کی دعوت دیتا ہے،سائٹس پر دستیاب معلومات میں وقفہ وقفہ سے  ہونے والے لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس)، گھریلو صارفین کے اخراجات کا سروے (ایچ سی ای ایس)، صنعتوں کا سالانہ سروے (اے ایس آئی)، صارفین  سے متعلق قیمت اشاریہ(سی پی آئی)،گھریلو مجموعی پیداوار(جی ڈی پی)اودیگر متعلقہ معلومات تاکہ وکست بھارت کے سفر میں شواہد پر مبنی پالیسی سازی کی حمایت کرنے کے لیے اثر انگیز تصورات تخلیق کیے جا سکیں، وغیرہ  شامل ہیں۔ڈیٹا پر مبنی پالیسی سے متعلق بصیرت افروز معلومات   کے ذریعے ایک مضبوط بنیاد بنانے کیلئے شرکاء سرکاری اعدادوشمار کا استعمال کر سکتے ہیں۔

 

ہیکاتھون مائی جی او وی پلیٹ فارم پر 25 فروری 2025 سے 31 مارچ 2025 تک منعقد ہوگا۔ انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ یا تحقیقی  شعبے سے وابستہ طلباء اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ صنعت اور تعلیمی شعبے کے ماہرین کےایک پینل کے  ذریعے منتخب کردہ سرفہرست 30 اندراجات کو انعامی رقومات دیئے جائیں گے، جس میں2 لاکھ  روپئےکا پہلا انعام، اس کے بعد1 لاکھ  روپئےکےدودوم درجے کے انعامات ، دو سوئم درجے کے انعامات جس کی رقم 50,000  روپئے ہے، اور پچیس  شرکاء کو ترغیبی انعامات  دیئے جائیں گے،جس کی رقم 000،20روپئے ہے۔

‘جی او آئی اسٹیٹس کے ساتھ اختراع ’ میں حصہ لیں ، جہاں بصیرت اور دور اندیشی پر مبنی معلومات دستیاب ہیں۔

مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے، براہ کرم لنک پر کلک کریں:  

https://innovateindia.mygov.in/goistats

****

ش ح۔م م ع ۔ش ا

UNO-7535


(Release ID: 2106006) Visitor Counter : 19