تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر، جناب امت شاہ نے مہاراشٹر کے شہر پونے میں جنتا سہکاری بینک لمیٹڈ کے ڈائمنڈ جوبلی جشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا


عزت مآب جناب موروپنت پنگلے نے جنتا سہکاری بینک قائم کرکے ایک ایسا بیج بویا جو اب برگد کا درخت بن چکا ہے، جس سے 10 لاکھ لوگوں کو مربوط کر دیا گیا ہے

جنتا سہکاری بینک نے ’چھوٹے لوگوں کے لیے بڑے بینک‘ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے

آج، بینک کے ڈیپازٹ 9,600 کروڑ سے زیادہ ہیں، جس سے بینک پر لوگوں کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے

بغیر سرمایہ لگائے اپنے خاندان کی اور ملک کی ترقی میں تعاون دینے کا واحد راستہ امدادِ باہمی ہی ہے

گذشتہ 3 برسوں میں، مودی حکومت نے کوآپریٹو ماڈل کو پرکشش بنانے پر کام کیا ہے اور کوآپریٹو ترقی کو سمت عطا کی ہے

ملک میں پہلی مرتبہ کوآپریٹو کلیئرنگ ہاؤس کے قیام کا تصور آئندہ 2 برسوں میں مکمل ہونے والا ہے

سرپرست تنظیم کے قیام کے بعد ملک کے کسی بھی حصے میں واقع کوآپریٹو بینکوں کی کلیئرنگ کوآپریٹو بینکوں کے ذریعے ہی کی جائے گی

Posted On: 22 FEB 2025 7:09PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے شہر پونے میں جنتا سہکاری بینک لمیٹڈ کے ڈائمنڈ جوبلی جشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے تعاون جناب مرلی دھر موہول اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس، ریاست کے نائب وزرائے اعلیٰ، جانب ایکناتھ شندے اور جناب اجیت پوار سمیت متعدد دیگر معززین موجود تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنتا سہکاری بینک نے جو اعتماد حاصل کیا ہے وہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنتا سہکاری بینک کا قیام قابل احترام جناب موروپنت پنگلے نے کیا تھا، جو ایک ممتاز مفکر اور مشہور آر ایس ایس کارکن تھے، جنہوں نے بے لوث زندگی گزاری اور کبھی کسی چنوتی سے پیچھے نہیں ہٹے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس بینک کے قیام کی صورت میں جناب موروپنت نے جو بیج بویا تھا وہ اب ایک بہت بڑا برگد کا درخت بن گیا ہے، جس سے 10 لاکھ لوگوں کو جوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم کی مضبوطی اور اچھے اخلاق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنتا سہکاری بینک نے ملک بھر میں ایک مثبت پیغام بھیجا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی بھی ادارے کی ترقی کی کوئی حد نہیں ہے جب وہ شفافیت، لگن اور دیانتداری کے ساتھ کام کرتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قوم کے سامنے دو قراردادیں پیش کی ہیں - 2047 تک ہندوستان کو ایک مکمل ترقی یافتہ ملک بنانا اور 2027 تک ملک کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ کوآپریٹو سیکٹر کی ترقی کے بغیر یہ قراردادیں نامکمل رہیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہر فرد کی ترقی اور ہر گھر میں خوشحالی نہ ہو تو یہ دونوں قراردادیں ادھوری رہ سکتی ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہر فرد کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام فراہم کرنا اور ہر خاندان کو خوشحال بنانے کے لیے انہیں ملک کی ترقی سے جوڑنا ایک تعاون پر مبنی تحریک کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے دیا گیا امدادِ باہمی کی وزارت کا منتر 'سہکار سے سمردھی' ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ 10 برسوں کے دوران ملک کے کروڑوں لوگوں کو بہت سی بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ لوگ ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے خاندان کی ترقی اور سرمائے کے بغیر ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا واحد راستہ تعاون ہے۔ جناب شاہ نے ریمارک کیا کہ تعاون کا نچوڑ کچھ بڑا حاصل کرنے کے لیے چھوٹی مقدار میں سرمایہ جمع کرنا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ جنتا سہکاری بینک اس کی ایک اہم مثال ہے، کیونکہ اس نے ’چھوٹے لوگوں کے لیے بڑا بینک‘ کا تصور پیش کیا ہے۔

مرکزی وزیر برائے امدادِ باہمی نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ 3 برسوں میں کوآپریٹو تحریک کو خصوصی حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو کے ہندوستان کے ماڈل کو پرکشش بنایا گیا ہے، اور مودی حکومت کوآپریٹیو یونیورسٹی بل لا رہی ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو کوآپریٹو تعلیم کے معاملے میں بااختیار بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت تعاون پر مبنی جدت طرازی کو مربوط کرنا چاہتی ہے اور اسے ملک کی ترقی کے لیے ایک محرک بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے تعاون پر مبنی ترقی کو صحیح سمت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹیو سیکٹر کی جانب سے نئی تکنالوجی کو اپنانا مسلسل ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کل 1465 شہری کوآپریٹیو بینک ہیں جن میں سے 460 صرف مہاراشٹر میں ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربن کوآپریٹو بینکوں کے لیے ایک چھتری تنظیم، نیشنل اربن کوآپریٹو فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این یو سی ایف ڈی سی) کافی عرصے سے زیر غور تھی اور اب اس تنظیم کے لیے 300کروڑ روپے کی رقم جمع کرنے کے لیے کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ سرپرست تنظیم کوآپریٹیو بینکوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے قابل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ملک میں کوآپریٹو بینکوں کے لیے کلیئرنگ ہاؤس کا تصور کیا گیا ہے جو آئندہ 2 برسوں میں مکمل ہونے والا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں تعاون کی وزارت نے شہری کوآپریٹیو بینکوں کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ کوآپریٹو بینکوں کے لیے آدھار سے چلنے والا ادائیگی کا نظام کھول دیا گیا ہے، گولڈ لون اور ہاؤسنگ لون کی حدوں میں اضافہ کیا گیا ہے، اور کوآپریٹو بینکوں کے لیے یک وقتی قرض کے تصفیے کا پروویژن متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک چھتری تنظیم کے قیام کے بعد ملک میں کسی بھی کوآپریٹو بینک کی کلیئرنگ کوآپریٹو بینکوں کے ذریعے ہی کی جائے گی۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ قومی بنکوں، چھوٹے مالیاتی بینکوں اور این بی ایف سی کی بڑھتی ہوئی مسابقت سے نمٹنے کے لیے، حکومت گورننس کو مضبوط بنانے اور کوآپریٹو بینکوں میں تکنیکی اختراعات کو شامل کرنے کے لیے ایک نگرانی کمیٹی قائم کر رہی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ 1949 میں اس کے قیام کے بعد ، جنتا سہکاری بینک 1988 میں ایک درج فہرست کو آپریٹیو بینک بن گیا، 2005 میں اس نے بنیادی بینکنگ نظام اپنایا، 2012 میں یہ ایک کثیر ریاستی درج فہرست کو آپریٹیو بینک بنا،  اس کے علاوہ اسے ملک کا اولین کوآپریٹیو ڈی میٹ ادارہ شروع کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ 71 شاخوں، 2 توسیعی کاؤنٹرس، 175000 اراکین، اور 10 لاکھ سے زائد مطمئن صارفین پر مشتمل، یہ محض ایک بینک نہیں، بلکہ ایک بڑا خاندان ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج بینک کا ڈپازٹ 9600 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جس سے بینک کو لے کر عوام کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ جناب شاہ نے اس امر کو بھی اجاگر کیا کہ خواہ لاتور میں آیا زلزلہ ہو، یا کولہاپور –سانگلی میں آیا سیلاب ہو یا کووِڈ19 وبائی مرض  کی صورتحال   ہو ، جنتا سہکاری بینک نے کبھی قدم پیچھے نہیں ہٹائے۔

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7468


(Release ID: 2105565) Visitor Counter : 38