وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

بھارت ٹیک ٹرائمف پروگرام


بھارت کی گیمنگ صلاحیت کو واشگاف کرنا

Posted On: 21 FEB 2025 6:16PM by PIB Delhi

تعارف

ہندوستان کی گیمنگ صنعت نے خاص طور پر ڈیجیٹل اور آن لائن گیمنگ میں قابل ذکر ترقی ملاحظہ کی ہے، جو ملک کے میڈیا اور تفریحی منظر نامے میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک بن گئی ہے۔ اس ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے بھارت ٹیک ٹرائمف پروگرام (ٹی ٹی پی) کو انڈیا چیلنج سیزن 1 کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔ انٹرایکٹو انٹرٹینمنٹ اینڈ انوویشن کونسل (آئی ای آئی سی) کی جانب سے وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) کے اشتراک سے منظم کردہ اس پروگرام کا مقصد بین الاقوامی اسٹیج پر ہندوستان کے گیمنگ ٹیلنٹ کی شناخت اور اس کی نمائش کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U7HL.png

اس پہل قدمی کا اختتام ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) اور 2025 میں گیم ڈیولپر کانفرنس (جی ڈی سی) میں انڈیا پویلین پر ہوگا جو ہندوستانی اختراع کاروں کو اپنا ہنر دکھانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) اپنے پہلے ایڈیشن میں ایک منفرد مرکز کے طور پر ابھرا ہے اور پورے میڈیا اور تفریحی (ایم اینڈ ای) شعبے کو یکجا کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ تقریب ایک اعلیٰ سطحی عالمی تقریب ہے جس کا مقصد عالمی ایم اینڈ ای صنعت کی توجہ ہندوستان کی جانب مبذول کرانا اور اسے ہندوستانی ایم اینڈ ای شعبے اور اس کے ہنر کے ساتھ جوڑنا ہے۔

یہ سربراہ اجلاس یکم مئی سے 4 مئی 2025 تک ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈنز میں منعقد ہوگا۔ چار اہم ستونوں – براڈ کاسٹنگ اور انفوٹنمنٹ ، اے وی جی سی- ایکس آر، ڈیجیٹل میڈیا اور اختراع  اور فلموں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، ڈبلیو اے وی ای ایس ہندوستان کی تفریحی صنعت کے مستقبل کو ظاہر کرنے کے لیے رہنماؤں، تخلیق کاروں اور تکنیکی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا۔

اے وی جی سی – ایکس آر (اینی میشن، ویژووَل افیکٹس، گیمنگ، کامکس، اور جدید ٹیکنالوجیز جیسے آگمنٹیڈ ریئلٹی، ورچووَل ریئلٹی، اور میٹاورس) ستون خاص طور پر بھارت ٹیک ٹرائمف پروگرام کے مقاصد کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جس میں گیمنگ ، اینی میشن، ویژووَل افیکٹس  اور عمیق تکنالوجیوں مثلاً اے آر، وی آر اور میٹا ورس کے انٹرسیکشن پر زور دیا جاتا ہے۔

اہلیت کا معیار

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EMWM.png

بھارت ٹیک ٹرائمف پروگرام انٹرایکٹو تفریحی صنعت کے مختلف قسم کے شرکاء کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں ڈویلپرز، اسٹوڈیوز، اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ اقدام ان افراد اور تنظیموں کے لیے کھلا ہے جو گیمنگ ڈیولپمنٹ، اسپورٹس اور کاروباری حل میں شامل ہیں جو گیمنگ ایکو سسٹم کے لیے اہم ہیں۔ پروگرام ترقی کے مختلف مراحل سے اداروں کو اس وقت تک مدعو کرتا ہے جب تک کہ ان کے پاس کام کرنے والا پروٹو ٹائپ ہو۔

رجسٹریشن کا عمل

ٹیک ٹرائمف سیزن 3 ہندوستان کے گیمنگ ایکو سسٹم کو بلند کرنے کے لیے تیار ہے جو عالمی سطح پر تسلیم شدہ 'میڈ ان انڈیا' ٹیک صنعت بنانے کی ملک کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ پہلے سے ہی 1,078 رجسٹریشنوں  کے ساتھ، جن میں 12 بین الاقوامی شرکاء شامل ہیں، پروگرام زور پکڑ رہا ہے۔

براہِ کرم توجہ دیں، ٹیک ٹرائمف سیزن 3 کے لیے درخواست گزارنے کا عمل 20 فروری 2025 کو بند ہوگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CMQI.png

چیلنج کے عمل کے مراحل:

 

Step 1: Game Submission: Start your journey by submitting your game via the contest form available on the official website.

مرحلہ 1: گیم جمع کروانا: آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب مقابلے کے فارم کے ذریعے اپنا گیم جمع کروا کر اپنا سفر شروع کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SPVS.png

مرحلہ 2: ماہر کی تشخیص: ماہرین کا معزز پینل پچنگ راؤنڈ کے لیے سرفہرست اندراجات کو شارٹ لسٹ کرنے والی تمام گذارشات کا بغور جائزہ لے گا۔ پچز کے بعد حتمی نتائج کا اعلان معزز جیوری کرے گی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006IVMZ.png

مرحلہ 3: تقریبات کی تیاری: فاتحین کے اعلان کے بعد، منتظمین ان کی رہنمائی کے لیے فوری طور پر پہنچیں گے اور ایونٹس میں ان کے نمایاں شوکیس کی تیاری میں ان کی مدد کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YFZV.png

جانچ کا معیار

بھارت ٹیک ٹرائمف پروگرام کے لیے جانچ کا معیار آپ کے پروڈکٹ، پچ اور ٹیم کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ اس کی کامیابی کے امکانات کا تعین کیا جا سکے۔ یہاں ہر ایک عنصر کا جائزہ لینے کا طریقہ ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007LLF6.png

انعام

بھارت ٹیک ٹرائمف پروگرام کے فاتحین کو عالمی سطح پر اپنی مصنوعات، املاک دانش اور ٹیکنالوجی کی نمائش کرنے کا ایک ناقابل یقین موقع ملے گا۔ انہیں 17 مارچ سے 21 مارچ تک سان فرانسسکو میں ہونے والی باوقار گیم ڈیولپرز کانفرنس (جی ڈی سی) 2025 میں اور بعد میں ہندوستان میں ڈبلیو اے وی ای ایس میں اپنی اختراعات پیش کرنے کے لیے مکمل طور پر اسپانسر کیا جائے گا۔ یہ بین الاقوامی نمائش حاصل کرنے اور صنعت کے رہنماؤں سے رابطہ قائم کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00848OP.png

حوالہ جات:

پی ڈی ایف ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7444


(Release ID: 2105371) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Telugu