امور داخلہ کی وزارت
امور دداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 22 فروری بروز ہفتہ کو مہاراشٹر کے پونے میں مغربی زونل کونسل کی 27ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے تعاون پر مبنی اور مسابقتی وفاقیت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے
امورداخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ریاستوں کو بااختیار بنانے اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے کوآپریٹو فیڈرلزم کے نقطہ نظر پر زور دیا
مودی حکومت میں زونل کونسلوں کے رول کو ایڈوائزری سے ایکشن پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں موثر بنایا جا سکے۔
زونل کونسلیں بنیادی ڈھانچے، کان کنی، ماحولیات و جنگلات،خوراک کی حفاظت کے پیرامیٹرز اور علاقائی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے دیگر موضوعات سے متعلق وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کرتی ہیں
Posted On:
21 FEB 2025 1:16PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 22 فروری 2025 بروز ہفتہ کومہاراشٹر کے پونے میں مغربی زونل کونسل کے 27ویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مغربی زونل کونسل میں گجرات، گوا، مہاراشٹر اور مرکزکے زیر انتظام دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو شامل ہیں۔ مہاراشٹر حکومت اس اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے، جو وزارت داخلہ، حکومتِ ہند کے انٹر اسٹیٹ کونسل سکریٹریٹ کے زیر اہتمام اور مہاراشٹر حکومت کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
مغربی زونل کونسل کے 27ویں اجلاس میں رکن ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین صاحبان کے علاوہ ہر ریاست سے دو سینئر وزراء شرکت کریں گے۔ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز، مشیران اور دیگر سینئر افسران کے علاوہ وزارت داخلہ کے سکریٹری، انٹر اسٹیٹ کونسل کے سکریٹری اور مرکزی حکومت کے دیگر سینئر افسران بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پانچ زونل کونسلز 1957 میں اسٹیٹس ری آرگنائزیشن ایکٹ 1956 کی دفعہ22-15 کے تحت قائم کی گئیں۔ مرکزی وزیر داخلہ ان پانچ زونل کونسلز کے چیئرمین ہیں، جب کہ متعلقہ زونل کونسل میں شامل ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین /لیفٹیننٹ گورنر اس کے اراکین میں شامل ہیں۔ زونل کونسلز میں شامل ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ باری باری اس کے نائب چیئرمین بنتے ہیں۔ ہر ریاست سے دو مزید وزراء گورنر کی جانب سے کونسل کے اراکین کے طور پر نامزد کیے جاتے ہیں۔ ہر زونل کونسل نے چیف سکریٹریز کی سطح پر ایک اسٹینڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے تعاون اور مسابقت پر مبنی وفاقیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس کے پیچھے مضبوط ریاستیں مضبوط قومیں بناتی ہیں کاجذبہ پوشیدہ ہے، زونل کونسلز ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جو دو یا زیادہ ریاستوں یا مرکز اور ریاستوں کے درمیان مسائل پر باقاعدہ بات چیت اور تبادلہ ٔخیال کے لیے ایک منظم میکنزم کے ذریعے تعاون کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ریاستوں کو بااختیار بنانے اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر مبنی وفاقیت کے طریقہ کار پر زور دیا ہے۔ مودی حکومت میں زونل کونسلز کا کردار مشاورتی سے عمل درآمد کے پلیٹ فارم میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ انہیں مؤثر بنایا جا سکے۔ گزشتہ برس سوائے جنوبی کونسل کے ،تمام پانچ زونل کونسلز کی متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے گئے۔
زونل کونسلز ایسے مسائل پر تبادلۂ خیال کرتی ہیں جو مرکز اور ریاستوں کے درمیان یا ایک یا زیادہ ریاستوں کے درمیان خطے میں درپیش ہوتے ہیں۔ اس طرح زونل کونسلز مرکز اور ریاستوں کے درمیان اور خطے کی مختلف ریاستوں کے درمیان تنازعات اور مسائل کے حل کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔ زونل کونسلز مختلف نوعیت کے مسائل پر بحث کرتی ہیں ،جن میں خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم/عصمت دری کے مقدمات کی تیز تحقیقات اور ان مقدمات کوجلد نمٹانے کے لیے فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ(ایف ٹی ایس سی ایز) کا نفاذ، ہر گاؤں میں 5 کلومیٹر کے اندر بینک/انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی شاخوں کا قیام، ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم(ای آر ایس ایس۔112) کا نفاذ، انفراسٹرکچر، کان کنی، ماحولیاتی مسائل، جنگلات، خوراک کی سلامتی کے پیرامیٹرز اور علاقائی سطح پر دیگر مشترکہ مفادات والے موضوعات شامل ہیں۔
زونل کونسلز کے ہر اجلاس میں قومی اہمیت کے کئی مسائل پر بھی بحث کی جاتی ہے۔ ان میں پاور آپریشنز، شہری ماسٹر پلان، بچوں میں غذائیت کمی کوپی او ایس ایچ اے این(پوشن)مہم کے ذریعے ختم کرنا، اسکول کے بچوں کے ڈراپ آؤٹ (اسکول چھوڑنے )کی شرح کو کم کرنے پر بات چیت، ایوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیا یوجنا میں سرکاری ہسپتالوں کی شرکت، پرائمری ایگری کلچرل کریڈٹ سوسائٹیز(پی اے سی ایز) کو مضبوط کرنا اور دیگر مشترکہ مفادات کے مسائل شامل ہیں۔
* * * ** * * *
ش ح۔م ع ن-ر ب
U-NO: 7425
(Release ID: 2105259)
Visitor Counter : 22