نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ 22 فروری 2025 کو مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر کا دورہ کریں گے
نائب صدر جمہوریہ، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے 65 ویں کنووکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے
نائب صدر جمہوریہ، سمبھاجی نگر کےایس بی کالج میں آئین سے متعلق بیداری کے سال اور امرت مہوتسو کا بھی افتتاح کریں گے
Posted On:
20 FEB 2025 11:03AM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ 22 فروری 2025 کو مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے۔
نائب صدر جمہوریہ دورے کے دوران ، مہاراشٹر کے سمبھاجی نگر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے65 ویں کنووکیشن کی مہمان خصوصی کے طور پر صدارت کریں گے اور سمبھاجی نگر کے ایس بی کالج میں آئین سے متعلق بیداری سال اور امرت مہوتسو کا بھی افتتاح کریں گے ۔
اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر ، جناب دھنکھڑ ایلورا کے گروشنیشور مندر میں پوجا ارچنا کریں گے اور ایلورا غاروں (کیلاش غار) کا دورہ کریں گے ۔
*********************
UR-7367
(ش ح۔ م م ع۔ش ہ ب)
(Release ID: 2104891)
Visitor Counter : 23