وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اِنوویٹ ٹو ایجوکیٹ


سیکھنے کا نیا انداز – تفریح اور اختراع  کے ساتھ

Posted On: 19 FEB 2025 3:38PM by PIB Delhi

سیکھنے کا نیا انداز – تفریح اور  اختراع  کے ساتھ

 

تعارف

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YKGZ.png

 

انوویٹ ٹو ایجوکیٹ   ،  ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس ڈیزائن چیلنج ایک دلچسپ مقابلہ ہے  ، جس کا مقصد بچوں کے سیکھنے کے تجربات  میں نیا  انداز لانا ہے۔ یہ   ملک میں ہی تخلیق سازی  سے متعلق پروگرام  کریئیٹ اِن انڈیا چیلنج سیزن 1 کا حصہ ہے اور اسے  ویوز  (ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ) کے تحت منایا جاتا ہے، جس میں چار اہم ستونوں    براڈکاسٹنگ اور انفوٹینمنٹ، اے وی جی سی – ایکس آر ، ڈیجیٹل میڈیا اور  اختراع  اور فلموں پر توجہ  مرکوز کی جائے گی ۔ انوویٹ ٹو ایجوکیٹ ، اے وی جی سی – ایکس آر   (اینیمیشن،  ویژوَل ایفکیٹ ، گیمنگ، کامکس اور جدید ترین ٹیکنالوجیز جیسے کہ اوگمینٹیڈ ریئلٹی ، ورچوئل ریئلٹی  اور دی میٹا ورس ) کے لیے وقف ویوز  کے ستون 2 کے ساتھ  مقابلے  میں ہے۔

یہ تقریب انڈین ڈیجیٹل گیمنگ سوسائٹی ( آئی ڈی جی ایس )  کے اشتراک سے وزارت اطلاعات و نشریات کی  جانب  سے منعقد کی جا رہی ہے  ، جس میں ہیک ٹو اِسکل   اختراعی شراکت دار کے طور پر  اور  آئی سی ٹی  اکیڈمی  صلاحیت سازی  کے شراکت دار کے  طور پر  شریک ہوں گے ۔ اب تک کل 334 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا  ہے، جن میں 3 بین الاقوامی شرکاء بھی شامل ہیں۔

 

مقصد

اس چیلنج میں ماہرینِ تعلیم ، ڈیزائنرز، انجینئرز اور اختراع کار ایک تعلیمی ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس کا پروٹو ٹائپ بنانے کے لیے حصہ لے سکتے ہیں جو کہ:

 

  1. بچوں کو ریاضی سیکھنے میں مشغول کرتا ہے۔
  2. پہیلیوں کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
  3. انٹرایکٹو مواد کے ساتھ علمی مہارتوں کو بڑھاتا ہے۔
  4.  وسیع پیمانے پر لوگوں  کے لیے قابلِ رسائی اور  کم قیمت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WFUG.png

 

مسابقتی رہنما خطوط

مقابلے کے رہنما خطوط  میں ایک جدید ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس ڈیزائن کرنے پر زور دیا گیا ہے  ،  جس کا مقصد  تعلیم کو تفریح ​​کے ساتھ  ہم آہنگ کرنا  ہے۔ ذیل میں اہم رہنما اصول ہیں  ، جن پر شرکاء کو عمل کرنا  چاہیے:

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E77X.png

 

مقابلے کے مراحل

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZC3M.png

 

مقابلہ تین اہم مراحل پر مشتمل ہے  ، جن میں سے ہر ایک کو تصور سے  مصنوعات  کو حتمی شکل دینے تک شرکاء کی رہنمائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ذیل میں ابتدائی آئیڈیاز جمع کرنے سے لے کر تیار شدہ پروٹو ٹائپس کو پیش کرنے تک کے عمل کا ایک جائزہ ہے۔

 

رجسٹریشن کا عمل

اپنا رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں:

 

مرحلہ 1: آن لائن رجسٹر کریں۔

رجسٹریشن کا عمل 23 فروری  ، 2025 ء کو  (  بھارتی وقت کے مطابق رات 11 بجکر   59 منٹ  پر ختم ہو جائے گا )

 

مرحلہ 2: اپنا تصور پیش کریں۔

تفصیلی خاکے، وضاحتیں اور اہم خصوصیات فراہم کریں۔

 

مرحلہ 3: اپنا پروٹو ٹائپ تیار کریں اور  جمع کروائیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009GZN7.png

 

منتخب شرکاء کو ایک ورکنگ پروٹو ٹائپ بنانے اور جمع کرانے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

 

جانچ  کا معیار

شرکاء کی گذارشات کا جائزہ اس بنیاد پر کیا جائے گا:

  • اختراع : ڈیوائس  کے ڈیزائن اور مواد میں  اصلیت اور تخلیقی صلاحیت۔
  • تعلیمی قدر: ریاضی پڑھانے اور علمی مہارتوں کو بڑھانے میں  موثریت ۔
  • صارف کا تجربہ: یہ آلہ بچوں کے لیے کتنا پرکشش اور صارف دوست ہے۔
  • مناسب لاگت : کم قیمت  پر ڈیوائس تیار کرنے کی سہولت ۔
  • پائیداری  اور ڈیزائن:  عملی لحاظ سے  ڈیزائن کی مضبوطی۔

 

انعامات

انوویٹ ٹو ایجوکیٹ  چیلنج ،  تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کی حوصلہ افزائی  کے لیے دلچسپ انعامات پیش کرتا ہے۔ جیتنے والوں کو نقد انعامات، پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ کے لیے  تعاون  اور اہم پروگراموں میں اپنے ڈیزائن دکھانے کا موقع  فراہم ہو گا۔

 

  • اولین  تین ڈیزائنوں کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔
  • پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ سپورٹ: جیتنے والے پروٹوٹائپ کو بہتر بنانے اور تیار کرنے میں مدد دی جائے گی ۔
  • نمائش کا موقع: جیتنے والے ڈیزائن کو اہم  آئی ڈی جی ایس   پروگراموں  میں پیش کیا جائے گا اور ممکنہ سرمایہ کاروں اور مینوفیکچررز کو دکھایا جائے گا۔

 

حوالہ جات:

 

Click here to see PDF:

 

 

.......................................................

) ش ح –  ش  ب      -  ع ا )

U.No. 7344

 


(Release ID: 2104731) Visitor Counter : 19