وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

روڈ ٹو گیم جیم

Posted On: 18 FEB 2025 5:48PM by PIB Delhi

تعارف

"روڈ ٹو گیم جیم" ہندوستان کے گیم ڈیولپرز کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو ظاہر کرنے کا ایک دلچسپ موقع ہے۔ کے جین (کراٹوز گیمر نیٹ ورک) کے اشتراک سے گیم ڈیولپر ایسوسی ایشن آف انڈیا (جی ڈی اے آئی) کی جانب سے منعقدہ  یہ پہل  کریٹ ان انڈیا  چیلنج سیزن 1 کا ایک اہم حصہ ہے اور ڈبلیو اے وی ای ایس کے ستون 2 کے تحت آتا ہے، جو اے وی جی سی- ایکس آر (اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ  اور کامکس کے ساتھ ساتھ  ریلٹی / ورچوئل  ریلٹی  اور میٹاورس پر  توجہ مرکوز کرتی ہے۔ یہ تقریب گیم ڈیولپرز کو تیزی سے فروغ پارہی صنعت میں جدید ترین ڈیزائنز اور تخلیقی تصورات پیش کرکے گیمنگ کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YKR6.png

رجسٹریشن اور آخری تاریخ

ایونٹ کے لیے رجسٹریشن 16 فروری 2025 تک کرایا جاسکتا تھا اور اس کے آغاز کے بعد سے، 5,569 گیم تیار کرنے کے شوقین افراد نے اس پروگرام کے لیے سائن اپ کیا ہے۔ اس چیلنج کے نتائج کا اعلان 16 مارچ 2025 کو کیا جائے گا، جس سے ڈویلپرز کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور فروغ پذیر گیمنگ انڈسٹری میں پہچان حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع ملے گا۔ گیم جیم ایک قومی سطح کا مقابلہ ہے، جس کا مقصد ہندوستان کی گیم ڈیولپمنٹ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعات کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00309TX.png

گیم ڈویلپمنٹ کے طلباء اور نوجوان گیم ڈویلپر کے شوقین اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

گیم جیم  کے موضوعات

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QSV8.png

گیم جیم کے لیے یہاں منفرد موضوعات ہیں، ہر ایک کو جدید قصہ گوئی اور گیم پلے کی تحریک دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005CZEP.png

انعامات

گیم ڈویلپرز کے لیے، یہ مقابلہ غیر معمولی تجربے ، رہنمائی کے مواقع اور ہائی پروفائل پلیٹ فارمز اور صنعتی رابطوں کے ذریعے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

حوالہ جات

Click here to see in PDF:

****

U.No:7301

ش ح۔اع خ۔ق ر


(Release ID: 2104427) Visitor Counter : 21