وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

برلینالے میں ویوز آؤٹ ریچ پروگرام 2025!


برلن فلمی میلے میں مدعو کیے گئے فلمی صنعت کے قائدین ویوز 2025 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

معمر فلم ساز شیکھر کپور نے میڈیا اور تکنالوجی میں بھارت کی عالمی صلاحیت کو اجاگر کیا

Posted On: 15 FEB 2025 8:01PM by PIB Delhi

ممبئی، 15 فروری 2025

ویوز 2025 کے لیے ایک آؤٹ ریچ پروگرام آج برلن فلم فیسٹیول 2025 میں منعقد کیا گیا، جہاں ہندوستانی وفد نے یورپی فلم منڈی میں شرکت کرنے والے دنیا بھر کے بڑے فلم پروڈیوسروں کے ساتھ شرکت کی۔ اس سیشن نے ہندوستان کے قدیم ورثے اور جدید تکنیکی ترقی کے منفرد امتزاج کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، میڈیا اور تفریحی شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دیا۔ سیشن نے فلمی صنعت کے سرکردہ پروڈیوسر حضرات  اور بڑے تکنیکی کمپنیوں کو اے وی جی سی سیکٹر میں تعاون اور جدت کو فروغ دینے کے لیے ویوز 2025 میں شرکت کرنے کی کھلی دعوت بھی دی۔

برلینالے میں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، معمر ہدایت کار اور اداکار جناب شیکھر کپور نے ہندوستانی تفریحی صنعت کی بے پناہ صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے ایک متاثر کن خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن ہندوستان کے ہر کونے سے تخلیق کاروں کو ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے ویوز کو بین الاقوامی صنعت کے رہنماؤں کے لیے ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اے وی جی سی – ایکس آر (اینی میشن، ویژول افیکٹس، گیمنگ، کامکس، اور ایکسٹینڈیڈ ریئلٹی) کے شعبے کے ساتھ تعاون کرنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔

جناب کپور نے ہندوستان کی تکنیکی رفتار پر مزید زور دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ ملک تکنیکی میدان میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل ترقی اور اختراع کے ساتھ، ہندوستانی کمپنیاں جلد ہی عالمی تکنالوجی کے بڑے قائدین سے مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔

داستان گوئی کے جوہر پر بات کرتے ہوئے، معروف فلم میکر نے زور دیا کہ فن سننے والے کے نقطہ نظر سے بیانیے کو پہنچانے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہانی سنانے کے لیے مختلف ذرائع کی ضرورت ہوتی ہے، اور ویوز 2025 تخلیق کاروں کو جدید اور عمیق طریقوں سے اپنی کہانیاں سنانے کے لیے جدید پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

برلن بین الاقوامی فلمی میلہ ، جسے عام طور پر برلینالے کے نام سے جانا جاتا ہے، دنیا کے سب سے باوقار فلمی میلوں میں سے ایک ہے، جو دنیا بھر سے فلم سازوں، پروڈیوسروں، اور صنعت کے پیشہ ور افراد کو راغب کرتا ہے۔ جرمنی کے شہر برلن میں ہر سال منعقد ہونے والا یہ میلہ تخلیقی تبادلے کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے، جس میں مختلف سنیما آوازوں کا جشن منایا جاتا ہے اور ڈگر سے ہٹ کر کہانی سنائی جاتی ہے۔ یورپی فلم منڈی(ای ایف ایم)، جو برلینالے کا ایک اہم جزو، بین الاقوامی فلم اور میڈیا کمپنیوں کو نیٹ ورک، تعاون، اور کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

قبل ازیں، تقریب کے دوران، مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کے نمائندوں کے ذریعہ ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں ہندوستان کے وسیع ثقافتی تنوع، روایات اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کے امتزاج کو اجاگر کیا گیا۔ پریزنٹیشن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستان کا متحرک کاروباری ماحولیاتی نظام اختراع کی ایک نئی لہر کو چلا رہا ہے، جو اسے فلم، اینی میشن، ویژول افیکٹس، گیمنگ، اور ایکس آر (ایکسٹینڈیڈ ریئلٹی) میں عالمی شراکت داری کا ایک پرکشش مرکز بنا رہا ہے۔ شرکاء کو ویوز پہل قدمی کے تحت دستیاب مختلف مواقع کے بارے میں بتایا گیا، جس کا مقصد ہندوستانی ٹیلنٹ کو عالمی میڈیا کے منظر نامے میں سامنے لانا ہے۔

پریزنٹیشن کی اہم جھلکیوں میں شامل ہیں:

• ہندوستان کی قدیم کہانی سنانے کی روایات کو جدید ڈیجیٹل فارمیٹس کے ساتھ ملانے میں ویوز کا کردار۔

• اس پہل قدمی کی توجہ بی 2 بی تعاون اور ویوز بازار کے ویوز پلیٹ فارم کے ذریعے ہندوستانی اور عالمی تخلیق کاروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر ہے۔

ویو ایکسلریٹر پروگرام کے ذریعے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے اینیمیشن، گیمنگ، اور ایکس آر تکنالوجی میں مواقع۔

• ’کریئٹ اِن انڈیا‘چیلنج سیزن ون کے تحت 30 سے ​​زیادہ چنوتیوں کے ذریعے تخیل اور اختراع کی طاقت کو ظاہر کرنا۔

• مواد کے تخلیق کاروں، اسٹارٹ اپس، اور میڈیا اور تفریح ​​میں تکنیکی ترقی کی حمایت کرنے والے حکومت کی حمایت یافتہ اقدامات۔

ویوز 2025 کے بارے میں

ویوز 2025 ایک عالمی سربراہی اجلاس ہے جو یکم مئی سے 4 مئی 2025 تک ممبئی میں منعقد ہونا ہے، جس کا مقصد میڈیا، تفریح، اور تکنالوجی کے شعبوں میں جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ویوز تخلیق کاروں، صنعت کے رہنماؤں، اور سرمایہ کاروں کو اینی میشن، گیمنگ، بصری اثرات، اور ایکس آر (ایکسٹینڈیڈ ریئلٹی ) میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے اکٹھا کرے گا۔ اے وی جی سی – ایکس آر شعبے میں ہندوستان کو ایک عالمی پاور ہاؤس کے طور پر حیثیت دلانے کے وژن کے ساتھ، ویوز 2025 ہنر کی ترقی، صنعت کاری ، اور سرحد پار تعاون کو فروغ دیتا ہے۔

*****

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7128


(Release ID: 2103682) Visitor Counter : 42