وزارت اطلاعات ونشریات
ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز)، آئی ای آئی سی اور ونزو نے عالمی پلیٹ فارموں پر بھارت کی گیمنگ جدت طرازی کے اظہار کے لیے ٹیک ٹرائمف سیزن 3 کا افتتاح کیا
ملک کے سب سے بڑے گیمنگ مقابلے ٹیک ٹرائمف سیزن 3 میں جیتیےاور 17 سے 21مارچ کے دوران سان فرانسسکو میں گیم ڈویلپرز کانفرنس 2025 میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع حاصل کریں
ویوز ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے: 20 فروری تک اپنا فارم جمع کروائیں، رجسٹریشن جلد ہی بند ہوجائیں گے، یہ موقع ضائع نہ کریں
Posted On:
15 FEB 2025 5:32PM by PIB Delhi
کیا آپ گیمنگ انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے خواہشمند ہیں لیکن صحیح پلیٹ فارم اور فنڈنگ کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں؟ ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) ٹیک ٹرائمف سیزن 3 آپ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک ناقابل یقین موقع فراہم کرتا ہے ، چاہے آپ بھارت میں ہوں یا بیرون ملک! گھریلو اور بین الاقوامی دونوں شرکاء کے لیے کھلے اس چیلنج میں اب درخواست کی آخری تاریخ میں 20 فروری، 2025 تک توسیع کردی گئی ہے۔
ملک کے اس سب سے بڑے گیمنگ مقابلے کے فاتحین کو 17 سے 21 مارچ کے دوران سان فرانسسکو میں گیم ڈویلپرز کانفرنس (جی ڈی سی) 2025 میں اپنے پروڈکٹ ، آئی پی اور ٹکنالوجی کی نمائش کرنے کا موقع ملے گا۔

ٹیک ٹرائمف پروگرام
ٹیک ٹرائمف پروگرام (ٹی ٹی پی) انٹرایکٹو انٹرٹینمنٹ اینڈ انوویشن کونسل (آئی ای آئی سی) نے وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) کے اشتراک سے کریئیٹ ان انڈیا چیلنج سیزن - 1 کے حصے کے طور پر شروع کیا ہے۔ ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) سے پہلے، یہ چیلنج گیم ڈویلپر کانفرنس، 2025 میں ویوز اور انڈیا پویلین کے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھارت کے گیمنگ ٹیلنٹ کی شناخت اور نمائش کرے گا۔
ٹیک ٹرائمف سیزن 3 کے طور پر پہلے ہی 1000 سے زیادہ،افراد نے رجسٹر یشن کروالی ہے۔ یہ بھارت کے گیمنگ ایکو سسٹم بین الاقوامی سطح پر دیرپا اثرات ڈالے گا، جس سے متحرک اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ’میڈ ان انڈیا‘ ٹیک انڈسٹری کے لیے ملک کے عزائم کو توسیع دیہ جائے گی۔
یہ اقدام گیمنگ ٹکنالوجی اور انٹلیکچوئل پراپرٹی میں عالمی پاور ہاؤس بننے کے بھارت کے وژن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے ، جسے بھارت کے اے وی جی سی اور (توسیعی حقیقت) ایکس آر شعبوں کی ترقی سے تقویت ملی ہے ، جو اب معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایف آئی سی سی آئی-ای وائی کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارتی میڈیا سیکٹر میں ڈیجیٹل اور آن لائن گیمنگ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: https://www.thetechtriumph.com
مقابلے کے مراحل
-
20 فروری، 2025 - گیم سبمشن کی آخری تاریخ
مقابلے کے لیے اندراج
-
23 فروری، 2025 - ماہرین کی تشخیص
شارٹ لسٹ کیے گئے امیدوار جیوری کے سامنے پیشکش دیں گے
-
28 فروری، 2025 - گرینڈ فائنل
نتائج کا اعلان
-
5 مارچ، 2025 - تیاری
عالمی نمائش کے لیے تیار رہیں
انٹرایکٹو انٹرٹینمنٹ ایکو سسٹم کے اندر تمام اداروں یا افراد کے لیے کھلا ہے ، بشمول ڈویلپرز ، اسٹوڈیوز ، اسٹارٹ اپس ، اور ٹیک کمپنیاں جو گیمنگ سے متعلق ٹکنالوجیوں کے ساتھ ساتھ پی سی ، کنسول اور موبائل گیمز پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ شرکاء ترقی کے کسی بھی مرحلے پر ہوسکتے ہیں لیکن کم از کم ایک فعال پروٹو ٹائپ ہونا ضروری ہے۔
گیمنگ اسٹوڈیوز اور ایسپورٹس - انفرادی ڈویلپرز ، اسٹوڈیوز ، انڈی اسٹارٹ اپس جو گیمز (پی سی / موبائل / کنسول) تخلیق کرتے ہیں اور ای اسپورٹس میں شامل ادارے ، بشمول ایونٹ پروڈکشن اور ٹیلنٹ مینجمنٹ ، ای اسپورٹس کلب اور ای اسپورٹس انفلوئنسرز۔
گیمنگ کا کاروبار - گیمنگ کمپنیوں کے لیے اہم افعال کے لیے حل تیار کرنے والے کاروبار: ادائیگیاں، سیکیورٹی، لائیو آپریشنز، مصروفیت، تقسیم، مونیٹائزیشن، لوکلائزیشن، معیار کی یقین دہانی، قانونی اور مالی خدمات۔
حصہ لینے کا طریقہ
مرحلہ 1: گیم جمع کروانا: سرکاری مقابلہ کی ویب سائٹ پر دستیاب مقابلہ فارم کے ذریعے اپنے کھیل کو داخل کرکے سفر کا آغاز کریں۔
مرحلہ 2: ماہرین کی تشخیص: ماہرین کا ہمارا معزز پینل تمام درخواستوں کا بغور جائزہ لے گا ، پچنگ راؤنڈ کے لیے بہترین اندراج کو شارٹ لسٹ کرے گا۔ پچوں کے بعد، حتمی نتائج کا اعلان ممتاز جیوری کی طرف سے کیا جائے گا۔
مرحلہ 3: ایونٹس کی تیاری: فاتحین کے اعلان کے بعد، ہمارے منتظمین فوری طور پر ان کی رہنمائی کرنے اور ایونٹس میں ان کی نمایاں نمائش کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے رابطہ کریں گے۔

ٹیک ٹرائمف کے مختلف سیزنوں کے بارے میں
ٹیک ٹرائمف ٹاپ گیمنگ اور انٹرایکٹو انٹرٹینمنٹ جدت طرازوں کی شناخت اور انھیں بااختیار بنانے کے لیے ایک مقابلہ ہے۔
دی ٹیک ٹرائمف: بھارت سیزن 3
ٹی ٹی ٹی بھارت سیزن 3 کا مقصد جدت طرازوں کو عالمی پلیٹ فارمپر پیش کرنے کے مواقع فراہم کرکے بھارت کو عالمی سطح پر ٹکنالوجی میں رہنما کے طور پر تیار کرنا ہے۔ ٹی ٹی ٹی جدید جدت طرازی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے ، شرکاء کو عالمی سطح پر اپنی ٹکنالوجیوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔
دی ٹیک ٹرائمف: بھارت سیزن 2
دی ٹیک ٹرائمف بھارت کے سیزن 2 نے ڈویلپرز کو برازیل کے ساؤ پاؤلو میں گیمز کام ایل اے ٹی اے ایم 2024 کے دوران انڈیا پویلین میں بھارت کے ابھرتے ہوئے گیمنگ ایکو سسٹم کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کیا۔
دی ٹیک ٹرائمف: بھارت سیزن 1
ونزو اور آئی جی ڈی سی کے اشتراک سے بھارت ٹیک ٹرائمف کے سیزن 1 نے ڈویلپرز کو سان فرانسسکو، امریکہ میں جی ڈی سی 2024 میں بھارت کے پھلتے پھولتے گیمنگ لینڈ اسکیپ کو پیش کرنے کے لیے ایک اسٹیج فراہم کیا۔
ٹی ٹی پی کے فاتحین عالمی سطح پر ممتاز ہیں
گذشتہ ایڈیشنز میں ونزو اور آئی ای آئی سی کے ذریعے ٹی ٹی پی نے 10 فاتحین کو جی ڈی سی 2024 (انڈیا پویلین)، گیمز کام (جرمنی اور برازیل) اور برازیل گیمنگ شو جیسے باوقار عالمی ایونٹس میں اپنے کھیلوں کی نمائش کرنے کا اختیار دیا ہے۔ بھارت سرکار کے سابق سکریٹری روہت کمار سنگھ، برازیل میں سفیر سریش کے ریڈی، انفو ایج کے شریک بانی سنجیو بھک چندانی اور کلاری کیپٹل کے ایم ڈی راجیش راجو سمیت صنعت اور حکومت کے سرکردہ رہنماؤں کی رہنمائی سے شرکاء کو قابل قدر رہنمائی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت ملی ہے۔
گیم ڈویلپرز کانفرنس (جی ڈی سی) کیا ہے؟
گیم ڈویلپرز کانفرنس (جی ڈی سی) ڈویلپرز کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو ایسی گیمز بناتے ہیں جو ہم پسند کرتے ہیں۔ جی ڈی سی تخلیقی صلاحیتوں، جدت طرازی اور عمدگی کی منزل ہے۔
گذشتہ 30 سالوں میں ، جی ڈی سی نے ہزاروں ڈویلپرز کو سیکھنے ، بڑھنے اور رابطہ قائم کرنے کے لیے یکجا کیا ہے۔ چاہے آپ ایک گیم ڈویلپر ہوں، صنعت کے رہنما ہوں، یا کمپنی جو اپنی پہنچ کو بڑھانے اور اپنی صلاحیتوں کا احساس کرنے کی خواہاں ہے، جی ڈی سی آپ کے لیے ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 7115
(Release ID: 2103593)
Visitor Counter : 41