صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند  آرٹ آف لیونگ کی بین الاقوامی خواتین کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شامل ہوئیں


صدر جمہوریہ ہند  مرمو نے ہر خاتون کوحوصلے کے ساتھ اپنے خوابوں کو حقیقت کی شکل دینے کےلیے  ، بڑے خواب دیکھنے اور اپنی تمام  ترطاقت اور صلاحیت کوبروئے کار لانے پر زور دیا

Posted On: 14 FEB 2025 5:07PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ  دروپدی مرمو نے آج  (14 فروری 2025) بنگلور میں آرٹ آف لیونگ کی بین الاقوامی خواتین کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند  نے کہا کہ بھارت کی ناری شکتی اُٹھ کر خواب دیکھنے، کامیابی حاصل کرنے اور شراکت داری کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ چاہے وہ سائنس ہو، کھیل ہو، سیاست ہو، فن ہو یا ثقافت، ہماری بہنیں اور بیٹیاں اپنے سر بلند کر کے آگے بڑھ رہی ہیں۔ وہ اپنے خاندانوں، اداروں اور ملک کا فخر بن رہی ہیں۔ ذہنی قوت کے بغیر رکاوٹوں کو توڑنا اور دقیانوسی تصورات(اسٹیریوٹائپ) کو چیلنج کرنا ممکن نہیں ہے۔ صدر جمہوریہ ہند نے سبھی خواتین سے زور دے کر کہا کہ ہ وہ  اپنے حوصلے کو برقرار رکھتے ہوئے بڑے خواب دیکھیں  اور اپنے خوابوں کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے اپنی تمام ترطاقت اور صلاحیتوں کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چھوٹا قدم اگرکوئی خاتون اپنے مقصد کی سمت بڑھاتی ہے تو  وہ ایک ترقی یافتہ بھارت کی طرف ایک قدم ہے۔

صدر نے کہا کہ ہم تکنیکی انقلابات کے دور میں ہیں۔ ٹیکنالوجی کی ترقی نے ہمیں بعض طریقوں سے بہتر معیار زندگی فراہم کیا ہے۔ ایسے مقابلے کے دور میں، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارے انسانی اقدار محفوظ رہیں۔ حقیقت میں، ہر انسان کو شعور کے ساتھ اضافی کوشش کرنی ہوگی تاکہ ہم انسانیت کی اقدار جیسے ہمدردی، محبت اور اتحاد کو فروغ دیں۔ اس میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔ خواتین میں ہمدردی کے ذریعے قیادت کرنے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے۔ ان کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ فرد سے آگے دیکھ کر خاندانوں، کمیونٹیز اور عالمی سطح پر تعلقات کی فلاح کے لیے کام کریں۔ صدر نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس میں شریک تمام خواتین ایسے روحانی اصولوں کے ساتھ باہر آئیں گی جنہیں لوگ اپنی زندگیوں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کی زندگیوں کو زیادہ خوبصورت اور پرامن بنانے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

صدر نے خوشی کا اظہار کیا کہ آرٹ آف لیونگ تعلیم کے میدان میں کئی اہم اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کی تعلیم سے بڑا کوئی انسانی سرمایہ کاری نہیں ہے۔ صحیح رہنمائی اور مدد سے کئی بچے ہمارے ملک کی ترقی میں فعال شریک بن سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی چیلنجز جیسے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے سب کو ماحول کی حفاظت سے متعلق مسائل پر غور کرنے کی دعوت دی۔

1.jpg2.jpg

3.jpg4.jpg

Please click here to see the President's Speech -

 

***********

(ش ح۔اس ک۔ج)

U:7022


(Release ID: 2103302) Visitor Counter : 34