صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
گرو روی داس جی کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر صدرجمہوریہ کی جانب سے مبارکباد
Posted On:
11 FEB 2025 7:06PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے گرو روی داس جی کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا، ’’گرو روی داس جی کی پیدائش کی سالگرہ کے مبارک موقع پر، میں تمام بھارتیوں کو مبارکباد اور نیک ترین خواہشات پیش کرتی ہوں۔
گرو روی داس جی ایک عظیم بھارتی سنت تھے جنہوں نے اپنی تحاریر کے ذریعہ اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ ان کی روح پرور شاعری ذات پات اور مذہب کی رکاوٹوں سے بالاتر ہوکر مکمل بنی نوع انسانیت کو ترغیب فراہم کرتی ہے۔ سنت روی داس جی کی زندگی معاشرے کے تمام تر طبقات کے لیے ترغیب کا وسیلہ ہے۔
اس موقع پر، آیئے ہم عقیدت، رحم اور بے لوث خدمت کے ان کے پیغام کو اپنائیں، اسے اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں، اور ایک مبنی بر شمولیت معاشرے اور ایک ترقی یافتہ ملک کی تعمیر میں تعاون دیں۔‘‘
صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6453
(Release ID: 2101952)
Visitor Counter : 18