وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مہا کمبھ 2025 میں 45 کروڑ عقیدت مند


مہا کمبھ 2025  میں عقیدت مندوں کی ریکارڈ آمد

Posted On: 11 FEB 2025 2:11PM by PIB Delhi

مہا کمبھ 2025 تاریخ کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک بن گیا ہے، جس میں 11 فروری 2025 تک 450 ملین (45 کروڑ) سے زیادہ عقیدت مندوں نے اسنان کی رسومات میں حصہ لیا۔ ریاستی حکومت کو امید تھی کہ 45 دنوں میں عقیدت مندوں کی تعداد 45 کروڑ تک پہنچ جائے گی ، لیکن یہ تعداد ایک مہینے میں ہی مکمل ہو گئی ہے، اور ابھی  مہاکنبھ کے ختم ہونے میں 15 دن باقی ہیں ۔ اپنی روحانی اہمیت، شاندار رسومات، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ، اس کمبھ میلے نے لوگوں کی بھیڑ کی نگرانی، صفائی ستھرائی، اور ڈیجیٹل سہولت میں نئے معیارات قائم کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003R0LP.jpg

یاتریوں کی تعداد 45 کروڑ سے تجاوز کرنے کے ساتھ، لوگوں کی بھیڑ کو قابو کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اگلا امرت سنان 12 فروری 2025 کو ہے، ماگھ پورنیما اسنان، جو گرو برہسپتی کی عبادت اور ہندو دیوتا گندھروا کے آسمان سے مقدس سنگم پر اترنے کے عقیدے کے لیے مشہور ہے۔ ماگھ پورنیما اسنان  کے دوران خوش اسلوبی کے ساتھ لوگوں کے ہجوم  کے انتظام کو یقینی بنانے کے لیے، ریاستی حکومت نے 11 فروری 2025 کی صبح سے میلے کے علاقے کو گاڑیوں کے لیے ممنوع قرار دیا ہے ، جس میں صرف ضروری اور ہنگامی خدمات کی اجازت دی گئی ہے۔

مہا کمبھ 2025 کی بھیڑ کو منظم کرنے کے لیے ہندوستانی ریلوے بھی پوری صلاحیت سے کام کر رہا ہے۔ 9 فروری کو تقریباً 330 ٹرینوں نے ساڑھے بارہ  لاکھ یاتریوں کو پہنچایا، جن میں مزید 130 ٹرینیں  10 فروری کو سہ پہر 3 بجے تک روانہ ہویں۔ حکام اور مرکزی وزیر نے  12 فروری 2025 کو آنے والے امرت اسنان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پریاگ راج جنکشن سمیت تمام آٹھ اسٹیشن مکمل طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ پریاگ راج سنگم اسٹیشن بھیڑ کے انتظام کے لیے اسنان کی اہم تاریخوں کے آس پاس عارضی طور پر بند ہے۔

ریاستی حکومت نے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایک کثیر سطحی سیکورٹی اور نگرانی کا نظام نافذ کیا۔ اے آئی سے چلنے والے سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرون کی نگرانی، اور بر وقت تجزیہ کے نیٹ ورک نے مقررہ شعبوں میں عقیدت مندوں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنایا۔ انتظامیہ نے اسنان کے گھاٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم بھی متعارف کرایا، تاکہ بھیڑ بھاڑ میں کمی آئی۔ بزرگ شہریوں اور مختلف معذور عقیدت مندوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کمبھ ایک جامع روحانی تجربہ رہے۔

مہا کمبھ 2025 کی تاریخی اہمیت میں اضافہ کرتے ہوئے،صدر جمہویہ ہند محترمہ۔ دروپدی مرمو نے 10 فروری 2025 کو مذہبی رسوم میں شرکت کی۔ ان کے دورے میں تروینی سنگم میں ایک پوتر  ڈبکی بھی شامل تھی، جس سے حکمرانی کی اعلیٰ سطحوں پر اس تقریب کی روحانی اہمیت کو تقویت ملی۔ صدر جمہوریہ نے  اہم مذہبی مقامات پر بھی خراج عقیدت پیش کیا، اور سنتوں اور عقیدت مندوں سے بات چیت کی۔ صدر جمہوریہ محترمہ مرمو کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی مرکزی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور گورنروں نے بھی سنگم میں پوتر ڈبکی لگائی ۔ بالی ووڈ اور ہندوستانی کھیل برادری سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے مذہبی رسومات اور عوامی کاموں میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا ۔سنتوں اور روحانی پیشواوں کی شرکت نے اس تقریب کے تقدس اور عظمت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00408F4.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005G7UL.jpg

کلپاواس،اپواس اور روحانی ڈسپلین کا دور، مہا کمبھ کا مرحلہ کافی اہمیت رکھتا ہے۔ اس سال، 10 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے تروینی سنگم میں کلپاواس کیا، جس کا اختتام ماگھ پورنیما کو آخری پوتر ڈبکی ، پوجا اور دان کے ساتھ ہوا۔ روایت کے مطابق، کلپواسی ستیانارائن کتھا، ہون پوجا، اور اپنے تیرتھ پورہتوں کو عطیات  پیش کریں گے۔ کلپاواس کے شروع میں بوئے گئے جو کو گنگا میں بہا دیا جاتا ہے، اور تلسی کے پودے کو مقدس آشیرواد کے طور پر گھر لے جایا جاتا ہے۔ بارہ سالہ کلپاواس مرحلہ مہا کمبھ میں اختتام پذیر ہوتا ہے، اس کے بعد ان کے گاؤں میں ایک اجتماعی دعوت ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00670Y6.jpg

7 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے صحت کی وسیع خدمات کے ذریعے طبی امداد حاصل کی ہے۔ اس میں 23 ایلوپیتھک ہسپتالوں میں 4.5 لاکھ سے زیادہ افراد کا علاج، 3.71 لاکھ سے زیادہ خون کی جانچ،   3,800 چھوٹی اور 12 بڑی سرجریوں کی کامیاب تکمیل شامل ہے۔ مزید برآں، 20 آیوش اسپتالوں نے 2.18 لاکھ سے زیادہ یاتریوں  کو آیوروید، ہومیوپیتھی اور نیچروپیتھی علاج فراہم کیا ہے۔ ایمس دہلی، آئی ایم ایس بی ایچ یو کے ماہرین اور کینیڈا، جرمنی اور روس کے بین الاقوامی ماہرین کے انضمام نے عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا ہے۔ پنچکرما، یوگا تھراپی، اور صحت سے متعلق آگاہی کے مواد کی تقسیم جیسی خدمات کو پذیرائی ملی ہے، جس سے یہاں آنے افراد  کی مجموعی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007B8O6.jpg

اسے اب تک کا سب سے صاف ستھرا کمبھ میلہ بنانے کے مقصد سے، حکام نے کچرے کے انتظام کا ایک سخت منصوبہ نافذ کیا ہے۔ 22,000 سے زیادہ صفائی کے کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ احاطے کو کوڑے سے پاک رکھا جائے۔ دریا کے پانی کو صاف ستھرا اور پوتر اسنان کے لیے موزوں رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر پانی کی صفائی کا اقدام بھی نافذ کیا گیا ہے۔ ماحول دوست طرز عمل، جیسے پلاسٹک پر پابندی اور بائیو ڈیگریڈیبل کٹلری کا استعمال، سختی سے نافذ کیا گیا ہے۔ سوچھ بھارت مشن کا اثر کمبھ کے میدانوں میں ہزاروں بائیو ٹوائلٹس اور خودکار کچرا ٹھکانے لگانے والے یونٹوں کی تنصیب میں واضح ہے۔

پورے  مہاکنبھ میلے کے دوران ، ثقافتی پروگرام جس میں کلاسیکی رقص کی پرفارمنس، لوک موسیقی، اور روحانی گفتگو شامل ہوتی ہے، مرکز میں ہوتے ہیں، جو عقیدت مندوں اور یاتریوں کو مسحور کر لیتے ہیں۔ مشہور فنکار، بشمول پدم ایوارڈ یافتہ اور مختلف ریاستوں کے لوک گروپس، کتھک، بھرتناٹیم، اور لاوانی اور بیہو جیسے روایتی لوک رقص کے ذریعے ہندوستان کی گوناگوں روایات کو ظاہر کرتے ہیں۔ کمبھ میلہ مختلف ادبی اجتماعات کی میزبانی بھی کر رہا ہے، جہاں اسکالرز قدیم صحیفوں، ویدک فلسفہ، اور عصر حاضر میں سناتن دھرم کی معنویت پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ کاریگروں نے دستکاری، ہینڈ لوم مصنوعات اور مذہبی نمونے کی نمائش کرنے والے اسٹال لگائے۔ان کے عمل نے  میلے کو ایک متحرک ثقافتی سنگم میں بدل  کررکھ دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008D63T.png

مہا کمبھ 2025 صرف ایک مذہبی اجتماع نہیں ہے۔ یہ پیچیدہ منصوبہ بندی، ثقافتی تحفظ، اور تکنیکی جدت طرازی کی ایک یادگار مثال ہے۔ 45 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند پہلے ہی  اس میں شرکت کرچکے ہیں اور اس کے اختتام سے پہلے مزید عقیدت مندوں کے آنے کی توقع ہے، یہ کمبھ  میلہ ہندوستان کی روایت کو جدیدیت کے ساتھ ملانے کی صلاحیت کا ثبوت ہے، جو سب کے لیے روحانی طور پر افزودہ اور بہتر تجربہ کو یقینی بناتا ہے۔

حوالہ جات

محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ (ڈی پی آئی آر)، حکومت اتر پردیش

https://kumbh.gov.in/en/bathingdates

مہاکنبھ سیریز : 23/ فیچر

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

********

 (ش ح۔  م ع ۔ت ا)

UNO-6414


(Release ID: 2101751) Visitor Counter : 15