وزارات ثقافت
بسنت پنچمی امرت اسنان کے بعد، مہاکمبھ 2025: 7 سے 10 فروری تک پریاگ راج کے گنگا پنڈال میں عظیم الشان ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا
Posted On:
06 FEB 2025 8:08PM by PIB Delhi
ثقافت کی وزارت پریاگ راج میں مہاکمبھ 2025 کے موقع پر گنگا پنڈال میں ایک ’گرام کلچرل‘ پروگرام کا اہتمام کرنے والی ہے۔ اس میں ملک بھر کے نامور فنکار 7 سے 10 فروری تک موسیقی، رقص اور آرٹ کی شاندار پیشکش سے عقیدت مندوں کو مسحور کریں گے۔
تقریب کی اہم جھلکیوں میں 7 تاریخ کو اوڈیسی رقاصہ ڈونا گنگولی جیسی مشہور فنکاروں کی پرفارمنس شامل ہوں گی۔ 8 تاریخ کو معروف گلوکارہ کویتا کرشنامورتی اور ڈاکٹر ایل سبرامنیم؛ 9 تاریخ کو سریش واڈیکر اور سونل مان سنگھ اور، 10 تاریخ کو، مشہور گلوکار ہری ہرن اپنا جلوہ بکھیریں گے ۔
اس کے علاوہ، مختلف ہندوستانی کلاسیکی رقص اور موسیقی کی روایات سے تعلق رکھنے والے ممتاز فنکار مہاکمبھ کی شام کو موسیقی پر مبنی پروگرام کو اپنی شاندار کا رکردگی سے ہمکنار کریں گے۔
گنگا پنڈال میں ثقافتی پروگرام کا شیڈول:
بتاریخ 7 فروری:
ڈونا گنگولی (کولکتہ) - اوڈیسی ڈانس
یوگیش گندھارو اور ابھا گندھارو - صوفی نغمہ
سوما سدھیندرا (کرناٹک) – کرناٹکا نغمہ
ڈاکٹر دیوکی نندن شرما (متھرا) – راس لیلا
بتاریخ 8 فروری:
کویتا کرشنامورتی اور ڈاکٹر ایل سبرامنیم - لائٹ موسیقی
پریتی پٹیل (کولکتہ) - منی پوری رقص
نریندر ناتھ (مغربی بنگال) - سرود پرفارمنس
ڈاکٹر دیوکی نندن شرما (متھرا) – راس لیلا
بتاریخ 9 فروری:
سریش واڈیکر – لائٹ موسیقی
پدم شری مدھوپ مدگل (نئی دہلی) - ہندوستانی کلاسیکی موسیقی
سونل مان سنگھ (نئی دہلی) - اوڈیسی رقص
ڈاکٹر دیوکی نندن شرما (متھرا) – راس لیلا
بتاریخ 10 فروری:
ہری ہرن - لائٹ موسیقی
شوبھدا وراڈیکر (ممبئی) - اوڈیسی رقص
سودھا (تامل ناڈو) - کرناٹک موسیقی
مہا کمبھ 2025 نہ صرف عقیدت مندی اور آستھا کا ایک عظیم تہوار ہے بلکہ یہ تہوار ہندوستانی ثقافت، موسیقی، رقص اور ادب کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی مہیاکر رہا ہے۔ گنگا پنڈال میں ہونے والے پروگرام ہندوستان کی بھرپور ثقافتی روایات کے امین اور اس کی بہترین مثال ہے ، جس سے عقیدت مند اس شاندار تہوار کو روحانی اور ثقافتی دونوں شکلوں میں تجربہ کر سکیں گے۔
*****
ش ح ۔ ال
U-6213
(Release ID: 2100514)
Visitor Counter : 33