صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے صدر نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
06 FEB 2025 3:39PM by PIB Delhi
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے)کے 79 ویں اجلاس کے صدر عالی جناب فلیمون یانگ نے آج (6 فروری 2025) راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی ۔
J52P.JPG)
ہندوستان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کی یو این جی اے کی صدارت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب ہم اقوام متحدہ کے قیام کے 80 سال کا ایک اہم سنگ میل طے کر رہے ہیں ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سال 2025 میں اقوام متحدہ کی اہم کانفرنسوں جیسے ترقی کے لیے مالی اعانت سے متعلق چوتھی کانفرنس اور تیسری اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس وغیرہ بھی دیکھنے کو ملیں گی۔ انہوں نے انہیں ان تمام پلیٹ فارموں پر ہندوستان کی فعال اور تعمیری شرکت کا یقین دلایا۔
صدر جمہوریہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کلیدی کثیرجہتی اداروں کی جلد اور جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ وہ عصری عالمی حقائق کی عکاسی کر سکیں۔
صدر نے پائیدار ترقی کے لیے سائنس اور ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر پر عالی جناب فلیمون یانگ کے زور اور ان کے جامع وژن کو سراہا۔ انہوں نے ستمبر 2024 میں نیویارک میں منعقدہ سمٹ فار دی فیوچر میں ‘‘پیکٹ فار دی فیوچر’’ کو اپنانے میں ان کی قیادت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان‘‘وسودھیو کٹمبکم’’ کے فلسفے کی رہنمائی میں اقوام متحدہ سمیت عالمی جنوب(گلوبل ساؤتھ) کے مقاصد کی حمایت کرتا رہے گا۔
FC6F.JPG)
دونوں لیڈروں نے بھارت اور کیمرون کے درمیان قریبی اور دوستانہ دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو گذشتہ برسوں کے دوران خاص طور پر ترقیاتی شراکت داری اور صلاحیت سازی میں مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کا افریقہ کے ساتھ خصوصی تعلق ہے اور 2023 میں ہندوستان کی صدارت کے دوران ہی افریقی یونین کو جی-20 میں مستقل رکن کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔
********
ش ح۔م م۔ن ع
U-6171
(Release ID: 2100295)
Visitor Counter : 40