بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کارگو کے وزن اور سائزسے متعلق رجحانات

Posted On: 05 FEB 2025 1:37PM by PIB Delhi

بڑی بندرگاہوں پر ہینڈل کیا جانے والا کارگو 2014-15 میں 581.34 ملین ٹن سے بڑھ کر مالی سال 2023-24 میں 819.23 ملین ٹن ہو گیا ہے، جو 3.5 فیصد کاسی اے جی آرہے جس کا موازنہ عاملی معیارات سے کیا جاسکتا ہے۔ 2023-24 کے دوران، 33.80فیصد مائع بلک، 44.04فیصد خشک بلک اور 22.16فیصد کنٹینر کارگو ہینڈل کیا گیا۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بڑی بندرگاہوں کی صلاحیت میں اضافہ ایک مسلسل عمل ہے۔ اس میں نئی ​​برتھوں اور ٹرمینلز کی تعمیر، موجودہ برتھوں اور ٹرمینلز کی میکانائزیشن، بڑے جہازوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ڈرافٹ کو گہرا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر گاد کی صفائی، سڑک اور ریل رابطے کی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔ مزید یہ کہ مہاراشٹر میں وادھاون بندرگاہ کو ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے کیونکہ ملک میں میگا کنٹینر پورٹ کی ضرورت ہے۔

بڑی بندرگاہوں، ریاستی میری ٹائم بورڈز، ریلوے کی وزارت اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے ساتھ مشاورت کی بنیاد پر، بڑی اور چھوٹی بندرگاہوں کے لیے 107 سڑک اور ریل رابطے کے بنیادی ڈھانچے کی کمی کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کو جامع پورٹ کنیکٹیویٹی پلان (سی پی سی پی) میں شامل کیا گیا ہے جو صنعت کے فروغ اور داخلی تجارت کے لیے محکمہ کے کی جانب سے  تیار کیا گیا ہے۔ان پروجیکٹوں کا مقصد  بندرگاہوں اور گھریلو پیداوار / کھپت کے مراکز کے درمیان رابطے کو بڑھاناہے۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح ۔ ک ح۔ رض

U-6117


(Release ID: 2099975) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil