شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
چنئی روڈ شو سے قبل جاری کی گئی پریس ریلیز
Posted On:
04 FEB 2025 11:35AM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت(ایم ڈی او این ای آر)5؍فروری 2025 کو چنئی میں نارتھ ایسٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ روڈ شو کا انعقاد کرے گی، جو سہ پہر 3:30 بجے چنئی کے گنڈی علاقہ کے ہوٹل ہلٹن میں شروع ہوگا۔ اس تقریب کا افتتاح شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر(ایم ڈی او این ای آر) جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا کریں۔
اس موقع پرا ہم حکام بشمول ایم ڈی او این ای آر کے سکریٹری جناب چندنل کمار، ایم ڈی او این ای آر کے جوائنٹ سکریٹری جناب شانتیو کے علاوہ شمال مشرقی ریاستوں کے سینئر نمائندے بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
یہ روڈ شو بی 2جی میٹنگز پر مشتمل ہوگا، جو ممکنہ سرمایہ کاروں کو ریاستی نمائندوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو دریافت کرنے کا منفرد موقع فراہم کرے گا۔ یہ تقریب شمال مشرقی ریاستوں کی حکومتوں، ایف آئی سی سی آئی (صنعتی شراکت دار) اور انویسٹ انڈیا (سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے والے شراکت دار) کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
چنئی کا یہ روڈ شو جاری سیریز کا آٹھواں ایونٹ ہے، جس میں شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کی پیشکشیں شامل ہوں گی۔ یہ ریاستیں اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کو اجاگر کریں گی، جن میں زرعی خوراک کی پروسیسنگ، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، تفریح اور کھیل، توانائی، انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس، سیاحت اور مہمان نوازی، تعلیم اور ہنر کی ترقی، صحت کی دیکھ بھال، ٹیکسٹائل، ہینڈ لوم اور دستکاری شامل ہیں، جو اس خطے میں اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں۔
عزت مآب وزیرِ اعظم کے ’ وکست بھارت اور وکست نارتھ ایسٹ‘کا وژن پچھلے دہائی کے دوران اس خطے میں اہم انفراسٹرکچر کی ترقی کا سبب بنا ہے، جس میں سڑکوں، ہوائی راستوں، ریلوے اور آبی راستوں کی ترقی شامل ہے۔ ان کوششوں سے مقامی آبادی کی زندگی میں بہتری آئی ہے ، سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
شمالی مشرقی سرمایہ کار سمٹ اس وژن کی حمایت کرتا ہے اور خطے کی ان پوشیدہ صلاحیتوں کوباہر لاکر سرمایہ کاری کےلیے راغب کرتا ہے، جس سے اس کی خوشحالی اور ترقی کی جانب سفر مزید آگے بڑھ رہا ہے۔
ممبئی، حیدرآباد، کولکاتا، بنگلورو اور احمد آباد میں ہونے والے گزشتہ روڈ شوز اور ساتھ ہیویبرنٹ گجرات میں ریاستی سیمینار نے ممکنہ سرمایہ کاروں کو اپنی جانب کافی راغب کیا ہے۔ ان کامیابیوں کی بنیاد پر ایم ڈی او این ای آر نے 6 مارچ 2024 کو نیشنل ویلکشن بھون، نئی دہلی میں شمالی مشرقی سرمایہ کار سمٹ کے لیے ایم او یو ایز پر دستخط اور تبادلے کا ایونٹ منعقد کیا، جس میں سینئر حکام اور سرمایہ کاروں کے درمیان تبادلۂ خیال کو آسان بنایا گیا۔
حال ہی میں احمد آباد میں ہونے والے روڈ شو میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے شرکت کی،جس میں کئی بی2جی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جس سے ممکنہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
آئندہ چنئی روڈ شو اس رفتار کو مزید آگے بڑھانے کا ہدف ہے ، جس میں سرمایہ کاروں کو ریاستی حکام کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔گزشتہ ایڈیشنوں کی کامیابی کے پیش نظر، ایونٹ سے شمال مشرق کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک مالیاتی مرکز کے طور پر چنئی کے کردار کو مضبوط بنانے، اور بھی زیادہ توجہ اور شرکت حاصل کرنے کی توقع ہے۔
اس سیشن میں شمال مشرقی خطے کے وزیر کی جانب سے قیمتی معلومات اور مختلف ریاستوں کی جانب سے پرزنٹیشن پیش کیا جائے گا، جس میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کریں گی اور سرمایہ کاروں کو شمال مشرقی ہندوستان کے متحرک سرمایہ کاری کے منظرنامے کا حصہ بننے کے لیے بااختیار بنایا جائے گا۔
***
UR-6032
ش ح۔ م ع ن- ع ن
(Release ID: 2099443)
Visitor Counter : 41