مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل کی بلا تعطل مواصلاتی خدمات پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ 2025 میں زائرین اور سلامتی دستوں کو راحت فراہم کر رہی ہیں


سم کارڈوں کی مفت تقسیم اور جدید ترین مواصلاتی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں

Posted On: 02 FEB 2025 3:23PM by PIB Delhi

آتم نربھر بھارت پہل قدمی کے تحت، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) مہاکمبھ 2025 میں مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، تاکہ قابل اعتماد رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔ بی ایس این ایل نے میلے کے علاقے میں ایک کلی طور پر وقف کسٹمر سروس سینٹر قائم کیا ہے، جہاں زائرین اور عقیدت مندوں کو سائٹ پر مدد، شکایت کا حل، اور بلا تعطل مواصلاتی خدمات حاصل ہو رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DFV1.jpg

کمبھ میلے میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے زائرین کو ان کے متعلقہ حلقوں سے مفت سم کارڈ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اگر کوئی عقیدت مند اپنا سم کارڈ کھو دیتا ہے یا اسے نقصان پہنچاتا ہے تو اسے اپنی آبائی ریاست واپس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بی ایس این ایل نے میلے کے علاقے میں ملک بھر کے تمام حلقوں سے سم کارڈ فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ یہ سروس مکمل طور پر مفت ہے، اور اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ زائرین آسانی سے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔ بی ایس این ایل نے لال روڈ سیکٹر-2 میں ایک کیمپ آفس قائم کیا ہے جہاں سے تمام مواصلاتی خدمات کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

کمبھ کے علاقے میں فائبر کنکشن، لیزڈ لائن کنکشن، اور موبائل ری چارج جیسی خدمات کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ریاستوں کے سم کارڈ دستیاب کرائے گئے ہیں جس سے نہ صرف زائرین بلکہ وہاں تعینات سیکورٹی فورسز کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ پریاگ راج کمرشل ایریا کے لیے بی ایس این ایل کے چیف جنرل منیجر، جناب بی کے سنگھ نے کہا کہ مکر سنکرانتی اور مونی اماوسیہ پر امرت اشنان کے دوران، مواصلاتی خدمات کا معیار برقرار رہا، اور بھاری ہجوم کے باوجود، نیٹ ورک کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YZOE.jpg

مہاکمبھ 2025 کے دوران بلا رکاوٹ مواصلاتی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے، میلے کے علاقے میں مجموعی طور پر 90 بی ٹی ایس ٹاورس کو سرگرم بنایا گیا ہے۔  ان میں 30 بی ٹی ایس (700 میگا ہرٹز 4جی بینڈ)، 30 بی ٹی ایس (2100 میگاہرٹز بینڈ)، اور 30 بی ٹی ایس (2جی خدمات سے آراستہ) بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انٹرنیٹ لیزڈ لائنس، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ (ایف ٹی ٹی ایچ)، ویب کاسٹنگ، ایس ڈی- ڈبلیو اے این، بلک ایس ایم ایس سروس، ایم 2 ایم سم، اور سیٹ لائٹ فون خدمات بھی میلے کے علاقے میں فراہم کی گئی ہیں۔ اس پہل قدمی کے توسط سے، بی ایس این ایل لاکھوں زائرین، انتظامی افسران، سلامتی دستوں، اور رضاکار تنظیموں کے افراد کے لیے بلاتعطل مواصلات کو یقینی بنا رہا ہے، اور تقریب کے پرسکون اور بلارکاوٹ آپریشن میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:5952


(Release ID: 2098939) Visitor Counter : 25