صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
پریس ریلیز
Posted On:
31 JAN 2025 3:44PM by PIB Delhi
پارلیمنٹ سے معزز صدر جمہوریہ کے خطاب پر میڈیا میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کانگریس پارٹی کے کچھ سرکردہ رہنماؤں نے ایسے تبصرے کیے ہیں جو واضح طور پر اعلیٰ عہدے کے وقار کو ٹھیس پہنچاتے ہیں، جوکہ ناقابل قبول ہیں۔ ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ صدرجمہوریہ آخر تک بہت تھک چکی تھیں اور وہ مشکل سے بول پارہی تھیں۔
راشٹرپتی بھون یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہیہ پوری طرح حقیقت کے منافی ہے۔ صدر جمہوریہ کسی بھی موقع پرتھکتی نہیں ہیں۔ درحقیقت، ان کا ماننا ہے کہ پسماندہ برادریوں، خواتین اور کسانوں کے لیے بات کرنا، جیسا کہ وہ اپنے خطاب کے دوران کر رہی تھیں، کبھی تھکا دینے والا نہیں ہو سکتا۔ صدرجمہوریہ کے دفتر کا خیال ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ ان لیڈروں نے ہندی جیسی بھارتیہ زبانوں کے محاورے اور گفتگو سے خود کو واقف نہیں کیا اور اس طرح غلط تاثر قائم کیا۔ کسی بھی صورت میں یہ تبصرے غیر مناسب، بدبختانہ اور مکمل طور پر قابل اجتناب ہیں۔
***
(ش ح۔اص)
UR No.5875
(Release ID: 2098017)
Visitor Counter : 21