ریلوے کی وزارت
ریلویز کے ذریعہ مونی اماوسیہ پر پریاگ راج سے 364 ٹرینیں چلائی گئیں: جناب اشونی ویشنو
محفوظ اور ہموار سفر کے لیے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں: جناب ویشنو
Posted On:
30 JAN 2025 6:38PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے نے مونی اماوسیہ کے دن سنگم میں مقدس ڈبکی لگانے کے بعد گھر لوٹنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے پریاگ راج کے مختلف اسٹیشنوں سے 364 آؤٹ ڈور ٹرینیں چلائیں، یہ پریاگ راج مہاکمبھ کے دوران ایک ہی دن میں چلنے والی ٹرینوں کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس دوران ریلوے کی طرف سے 77 واپسی کی ٹرینیں بھی چلائی گئیں۔ باہر جانے والی ٹرینوں میں 142 ریگولر اور 222 مہاکمبھ میلہ اسپیشل ٹرینیں شامل تھیں۔
نئی دہلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ریلوے جناب اشونی ویشنو نے آج کہا کہ مونی اماوسیہ کے دن پریاگ راج سے 364 ٹرینیں چلائی گئیں۔ ریلوے کے تمام سینئر افسران کی ٹیم ریل بھون میں واقع وار روم سے اس دوران پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ریاستی حکومت کے ساتھ مسلسل تال میل سے ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ چیئرمین اور سی ای او، ریلوے بورڈ اور تینوں ریلوے زون کے جی ایم میلہ انتظامیہ اور ریاستی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ عقیدت مندوں کے ان کے گھروں تک خشگوار سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے سنگم اسنان (غسل) کے لئے آنے والے تمام عقیدت مندوں سے انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔ ریلوے نے مسافروں کے لیے بڑے ہولڈنگ ایریا بنائے ہیں جہاں وہ بیٹھ کر اپنے علاقے میں ٹرین کا انتظار کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق ٹرین میں سوار ہونے کے لیے ریلوے اسٹیشن روانہ ہوسکتے ہیں۔
مونی اماواسیہ پر، نارتھ سنٹرل ریلوے کی طرف سے 280 ٹرینیں چلائی گئیں، جن میں جن میں لانے اور لے جانے والی ٹرینیں شامل ہیں، جبکہ شمال مشرقی ریلوے نے 73 ٹرینیں اور شمالی ریلوے نے 88 ٹرینیں چلائی ہیں۔ نارتھ سنٹرل ریلوے نے سب سے زیادہ 157 مہا کمبھ میلہ اسپیشل ٹرینیں چلائی۔ شمالی ریلوے نے 28 اور شمال مشرقی ریلوے نے 37 ٹرینیں چلائی۔ہندوستانی ریلوے آج 360 خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے تاکہ عقیدت مندوں کی ان کے گھروں کو محفوظ اور آرام دہ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
میلے کی پوری مدت کے دوران، ریلوے نے تقریباً 13,450 ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں 10,028 ریگولر ٹرینیں اور 3400 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں شامل ہیں۔ اب تک 1900 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائی جا چکی ہیں۔ ریلوے نے واضح کیا ہے کہ تمام ٹرینیں منصوبے کے مطابق چلائی جا رہی ہیں۔ پہلے دی گئی معلومات کی روشنی میں کچھ ٹرینوں کا روٹ تبدیل کر کے چلایا جا رہا ہے جبکہ کچھ ٹرینوں کے ٹرمینل ا سٹیشن کو تبدیل کر کے پریاگ راج کے بجائے صوبیدار گنج کر دیا گیا ہے۔
********
ش ح۔ع و۔ا ک م
U-5816
(Release ID: 2097696)
Visitor Counter : 15