وزارت اطلاعات ونشریات
یوم جمہوریہ کے موقع پر مہاکمبھ نگر میں وزارت اطلاعات و نشریات کی ڈیجیٹل نمائش میں لوگوں کا ہجوم
Posted On:
26 JAN 2025 10:30PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر مہاکمبھ نگر، پریاگ راج میں واقع وزارت اطلاعات و نشریات کی ڈیجیٹل نمائش میں بڑا ہجوم نظرآیا ۔ عقیدت مندوں اور عام لوگوں نے اس نمائش کی بہت تعریف کی، جنہوں نے اسے تعلیمی اعتبار سے اہم اور سود مند پایا، خواتین اور بچےنمائش میں ڈیجیٹل سیلفی پوائنٹ پر سیلفی لینے میں کافی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔سیلفی پوائنٹ کے ساتھ ساتھ، لوگوں نے پنڈال میں موجود سمدر منتھن کے علامتی مجسمے کی بھی تعریف کی اور اس کے ساتھ سیلفیاں لیں۔
مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے 13 جنوری سے 26 فروری تک تروینی روڈ پر واقع پریڈ گراؤنڈ میں مہاکمبھ میلے میں آنے والے یاتریوں اور عام لوگوں کے لیے اس ڈیجیٹل نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ اس نمائش کے ذریعےحکومت ہند کے پچھلے دس سالوں کی حصولیابیوں، عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور پالیسیوں کوعوام کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے نمائشی کیمپ میں، لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ڈیجیٹل نمائشوں، وزیر اعظم کی انٹرنشپ اسکیم کے ساتھ ساتھ مرکزی وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود اور پبلیکیشنز ڈویژن کے اسٹالوں سے بھی معلومات حاصل کیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس نمائش کے ذریعے عام لوگوں کو مختلف اسکیموں جیسے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا، ڈرون دیدی، لکھپتی دیدی، ویوز،وزیراعظم انٹرن شپ اسکیم، مدرا اسکیم، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، ڈیجیٹل انڈیا،پردھان منتری آواس یوجنا، ودیانجلی، آتم نر بھر بھارت، اسکل انڈیا، ایک بھارت شریسٹھ بھارت، پردھان منتری اجولا یوجنا، ہر گھر جل یوجنا، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا، سوچھ بھارت مشن، پردھان منتری سواندھی یوجنا، ہندوستان کے تین نئے فوجداری قوانین، پردھان منتری کسان سمان ندھی اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق دیگرمختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی جارہی ہے۔
***********
ش ح – ف ا – م ش
U. No.5689
(Release ID: 2096595)
Visitor Counter : 21