وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے یوم جمہوریہ کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی
Posted On:
26 JAN 2025 8:30AM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ کے موقع پر سبھی کو مبارکباد، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ آج ہم ایک جمہوری ملک ہونے کے شاندار 75 برسوں کا جشن منا رہے ہیں۔
ایکس پر الگ الگ پوسٹوں میں وزیر اعظم نے کہا:
’’یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔
آج ہم اپنے جمہوری ملک ہونے کے شاندار 75 برسوں کا جشن منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم اپنی ان تمام عظیم شخصیات، مرد و خواتین، کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا تشکیل دے کر اس امر کو یقینی بنایا کہ ہمارا ترقی کا سفر، وقار اور یکجہتی پر مبنی ہو۔ یہ قومی جشن ہمارے آئین کی اقدار کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط اور خوشحال بھارت بنانے کی سمت میں ہماری کوششوں کو مزید مضبوط کرے، یہی تمنا ہے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5664
(Release ID: 2096371)
Visitor Counter : 57
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam