وزیراعظم کا دفتر
صدر پرابوو سوبیانتو کا استقبال کرنا ہندوستان کے لیے اعزاز کی بات ہے: وزیر اعظم
جب ہم نے اپنا پہلا یوم جمہوریہ منایا تھا، انڈونیشیا مہمان ملک تھا اور اب، جب ہم ہندوستان کے جمہوریہ ہونے کے 75 سال پورے کر رہے ہیں، صدر سوبیانتو تقریبات میں شرکت کریں گے: وزیر اعظم
Posted On:
25 JAN 2025 5:48PM by PIB Delhi
انڈونیشیا کے صدر عزت مآب جناب پرابوو سوبیانتوکا استقبال کرتے ہوئے، ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے ایک ریمارک میں کہا کہ ہندوستان-انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ انڈونیشیا ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکز ہے اور ہندوستان انڈونیشیا کی برکس رکنیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ایکس پر ایک تھریڈ پوسٹ میں،جناب مودی نے لکھا:
’’صدر پرابوو سوبیانتو کا خیرمقدم کرنا ہندوستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔‘‘
جب ہم نے اپنا پہلا یوم جمہوریہ منایا تھا، انڈونیشیا مہمان ملک تھا اور اب، جب ہم ہندوستان کے جمہوریہ ہونے کے 75 سال پورے کر رہے ہیں، صدر سوبیانتو تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ہم نے ہندوستان-انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
@prabowo‘‘
’’ہم نے سیکورٹی، دفاعی مینوفیکچرنگ، تجارت، اے آئی فن ٹیک جیسے اور بہت کچھ شعبوں میں ہندوستان-انڈونیشیا تعلقات کو، گہرا کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ غذائی سیکیورٹی، توانائی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبے بھی ایسے شعبے ہیں جہاں ہم مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
’’بھارت اور انڈونیشیا مختلف کثیر جہتی پلیٹ فارمز میں بھی قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ انڈونیشیا ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکز ہے اور ہم انڈونیشیا کی برکس رکنیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘
**********
ش ح۔ ال
U-5641
(Release ID: 2096190)
Visitor Counter : 30
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam