وزارات ثقافت
مہاکمبھ 2025: ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے الہ آباد میوزیم میں 'بھگوت' نمائش کا افتتاح کیا
بھگوت نمائش 75 چھوٹی پینٹنگز کی ایک سیریز ہے جو بھگوان واسودیو کرشنا کے 12 بھگوتوں کے لیلوں، اوتاروں اور کہانیوں پر مرکوز ہے
کمبھ کی بہت پرانی تاریخ ہے، یہ ہندوستان کے اتحاد کی لازوال علامت ہے: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت
مہا کمبھ میلہ ہندوستان کے ثقافتی اور روحانی تنوع کا جشن ہے، جو دنیا کو ہندوستان کے مالا مال ورثے اور اتحاد سے متعارف کراتا ہے: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت
Posted On:
23 JAN 2025 10:58AM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کل الہ آباد میوزیم میں چھوٹے پینٹنگز پرمبنی'بھگوت' نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی مہا کمبھ کے مقدس موقع کو مزید عظیم اور منفرد بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ پریاگ راج کے اس تاریخی میوزیم کے ذریعہ تیار کردہ 'بھگوت' نمائش اس خاص موقع کو مزین کرنے کی ایک معنی خیز کوشش ہے۔ سب کی اجتماعی کوشش سے ہی یہ بے مثال کمبھ میلہ اورعظیم الشان بن رہا ہے۔
میوزیم کے احاطے میں واقع شہید چندر شیکھر آزاد کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد مرکزی وزیر نے 'بھگوت' نمائش کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میوزیم کی ٹیم کو خوبصورت انتظامات پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ چھوٹی پینٹنگز دنیا، بعد کی زندگی، سماج، آرٹ اور ثقافت کی ایک ساتھ نمائندگی کرتی ہیں۔ یہ نمائش میوزیم کے مالا مال مجموعے کو کمبھ کی روایت اور بھگوان رام اور کرشنا کے کردار کے ساتھ جوڑتی ہے۔
جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے مزید کہا کہ ہر کوئی مہا کمبھ کے مقدس موقع کو مزید عظیم اور منفرد بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ پریاگ راج کے اس تاریخی میوزیم کے ذریعہ تیار کردہ 'بھگوت' نمائش اس غیر معمولی موقع کو سجانے کی ایک بامعنی کوشش ہے۔ اس نمائش کے ذریعے مہا کمبھ کی روحانی اہمیت اور بھگوان رام سے متعلق کہانیوں کو دکھایا گیا ہے۔ یہ نمائش ہمارے ملک میں موجود آرٹ اور فن کی گہرائی کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کمبھ ہندوستان کی شاندار شکل کی ایک جھلک فراہم کرتا ہے۔ یہ تمام مذہبی عقائد، عبادت، عقیدے اور ثقافتی نظریات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔ ان لوگوں کے لیے جو آزادی سے پہلے کے دور میں مختلف حکمرانوں کے دوران ہندوستان کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں، کمبھ ہندوستان کے اتحاد کا لازوال ثبوت ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ مہا کمبھ کے دوران کالا گرام میں ’ششوات کمبھ‘ کے عنوان سے ایک نمائش لگائی گئی تھی، جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ کس طرح کمبھ نے ملک کو متحد کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ نمائش کے افتتاح کے بعد مرکزی وزیر نے نمائش کا کیٹلاگ بھی جاری کیا۔
اس کے بعد انہوں نے آزاد پاتھ، مجسمہ سازی آرٹ گیلری اور ٹیراکوٹا آرٹ گیلری کا دورہ کیا۔ میوزیم کے ڈائریکٹر جناب راجیش پرساد نے میوزیم کی مالا مال تاریخ اور مجموعوں کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ مرکزی وزیر نے میوزیم کی اشاعتوں، سہ ماہی میگزین 'ویودھا' اور میوزیم میں داخلے کے لیے مہا کمبھ کا خصوصی ٹکٹ بھی جاری کیا۔ اس تقریب میں میوزیم کے تمام عہدیداروں کے ساتھ شہر کے معزز افراد نے بھی شرکت کی۔
ش ح۔م م ع۔ م ق ا۔
U NO:5528
(Release ID: 2095362)
Visitor Counter : 20