وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کرناٹک کے اتر کنّڑ میں حادثے میں جانوں کے ضیاع تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم کا پی ایم این آر ایف سے معاوضے کا اعلان


Posted On: 22 JAN 2025 2:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے اتر کنّٹرمیں بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے حادثے میں ہر  ہلاک ہونے والے کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے  دولاکھ روپے  اورزخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ۔

ایکس پر پوسٹ میں وزیر اعظم کے دفتر کے ہینڈل نے کہا:

کرناٹک کے اترکنّڑ ضلع میں ہونے والے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ اس حادثے میں جنھوں نے اپنے عزیز واقارب کو کھویا ہے، ان کے  تئیں اظہار تعزیت۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔

حادثے میں پی ایم این آر ایف سے ہر ہلاک  ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے: PM @narendramodi

 

UR-5489

ش ح۔ م ش۔ ص ض

 


(Release ID: 2095079) Visitor Counter : 20