محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ای پی ایف او نے نومبر 2024 کے دوران 14.63 لاکھ نیٹ ممبروں کو شامل کیا


8.74 لاکھ نئے ممبران کا اندراج   

Posted On: 22 JAN 2025 12:12PM by PIB Delhi

ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے نومبر2024 کے لیے عارضی پے رول ڈیٹا جاری کیا ہے، جس سے 14.63 لاکھ ممبران میں خالص اضافہ ہوا ہے۔ اس میں پچھلے اکتوبر 2024 کے ماہ مقابلےرواں ماہ کے دوران نیٹ ممبر نے 9.07فیصدکا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

مزید برآں، سال درسال تجزیے سے نومبر2023 کے مقابلے نیٹ ممبر کے اضافے میں 4.88 فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے جس سے روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع کا پتہ چلتا ہے اور ای پی ایف او کے موثر رسائی کے اقدامات سے ملازمین کے فوائد کے بارے میں بیداری میں اضافہ ہوتا ہے۔

ای پی ایف اوپے رول ڈیٹا (نومبر 2024) کی اہم  جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

نئی رکنیت:

ای پی ایف او​​نےنومبر 2024 میں تقریباً8.74 لاکھ نئے ممبران کا اندراج کیا۔ نئے ممبران کی شمولیت  اکتوبر 2024 کے مقابلے 16.58 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔مزید برآں، سال در سال تجزیہ نومبر2023 کے مقابلے نئے ممبران کی شمولیت میں 18.80 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔  رکنیت میں یہ اضافہ روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع، ملازمین کے فوائد کے بارے میں بیداری اور ای پی ایف او کے کامیاب آؤٹ ریچ پروگراموں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

گروپ 25-18پے رول میں  اضافے کی قیادت کرتا ہے:

اعداد و شمار کا ایک قابل ذکر پہلو25-18 سال کی عمر کے گروپ کا غلبہ ہے، 25-18 کے گروپ میں  4.81 لاکھ نئے ممبران کا اضافہ ہوا ہے،اس طرح سے نومبر 2024 میں مجموعی طور پر 54.97 فیصد نئے ممبران شامل کیے گئے،اس ماہ میں 25-18 سال کے گروپ میں نئے ممبران کی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں اکتوبر 2024 ماہ کے مقابلے 9.56 فیصد اضافہ ہوا ہے اور پچھلے سال نومبر2023 کے مقابلے 13.99 فیصد نمو ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ نومبر 2024 کے لیے 25-18 سال کے گروپ کے لیے نیٹ پے رول ڈیٹا تقریباً5.86 لاکھ  ہے جو کہ پچھلے ماہ اکتوبر 2024 کے مقابلے 7.96 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ سابقہ رجحان کے مطابق ہے جو اشارہ کرتا ہے کہ منظم افرادی قوت میں شامل ہونے والے  بیشتر افراد نوجوان ہیں،بنیادی طور پر پہلی بار روزگار حاصل کرنےوالے ہیں۔

دوبارہ شامل ہونے والے اراکین:

پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 14.39 لاکھ ممبران ای پی ایف او سے باہر نکلے اور دوبارہ شامل ہوئے۔ یہ اعداد و شمار اکتوبر 2024 کے مقابلے میں سال بہ سال 11.47 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ نومبر2023کے مقابلے سال بہ سال 34.75 فیصد کی نمو کو بھی ظاہر کرتا ہے۔  ان اراکین نے اپنی ملازمتیں تبدیل کیں اورای پی ایف او ​​کے دائرہ کار میں دوبارہ شامل ہو گئے اور حتمی تصفیہ کے لیے درخواست دینے کے بجائے اپنی جمع شدہ رقم کو منتقل کرنے کا انتخاب کیا، اس طرح ان کی طویل مدتی مالی بہبود اور ان کی سماجی تحفظ کی حفاظت کی گئی۔

خواتین کی رکنیت میں اضافہ:

پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ مہینے کے دوران شامل کیے گئے نئے اراکین میں سے تقریباً 2.40 لاکھ نئے اراکین خواتین ہیں۔ یہ اعداد و شمار اکتوبر 2024 کے مقابلے میں سال بہ سال 14.94 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ اعداد وشمار نومبر 2023 کے مقابلے سال بہ سال 23.62 فیصد کی نمو کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ  اس ماہ کے دوران خالص خواتین ممبروں کا اضافہ تقریباً3.13 لاکھ رہا جو کہ پچھلے ماہ اکتوبر 2024 کے مقابلے تقریباً 12.16 فیصد کے اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔یہ نومبر 2023 کے مقابلے 11.75 فیصد کی سال بہ سال نمو کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ خواتین ارکان کی تعداد میں اضافہ زیادہ جامع اور متنوع افرادی قوت کی طرف وسیع تر تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔

ریاست وار شراکت:

پے رول کے اعداد و شمار کے ریاستی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ سرفہرست پانچ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اراکین کا خالص اضافہ تقریباً 59.42 فیصد ہے، جس کے تحت اس ماہ کے دوران مجموعی طور پر 8.69 لاکھ خالص اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔  تمام ریاستوں میں، مہاراشٹر مہینے کے دوران 20.86 فیصد خالص ممبروں کے اضافے کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ مہاراشٹرا، کرناٹک، تمل ناڈو، دہلی، ہریانہ، تلنگانہ اور گجرات اور اتر پردیش  جیسی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ماہ کے دوران کل خالص اراکین میں 5فیصد سے زیادہ اضافہ کیا۔

صنعت کے لحاظ سے رجحانات:

صنعت کے لحاظ سے اعداد و شمار کا ماہ بہ ماہ موازنہ صنعتوں میں مصروف اداروں میں کام کرنے والے اراکین کی تعداد میں نمایاں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ روڈ موٹر ٹرانسپورٹ، پرائیویٹ سیکٹر میں الیکٹرانک میڈیا کمپنیاں، نیشنلائزڈ بینکوں کے علاوہ دیگر بینک وغیرہ شامل ہیں۔ کل خالص رکنیت میں سے تقریباً 42.29 فیصد اضافہ ماہر خدمات (بشمول افرادی قوت فراہم کرنے والے، جنرل کنٹریکٹرز، سکیورٹی سروسز، متفرق سرگرمیاں وغیرہ) سے ہوا ہے۔

  1. سوسائٹیز کلب یا ایسو سی ایشنز ،
  2. انجینئرس –انجینئرنگ کانٹریکٹرز ،
  3. ٹیکسٹائلز،
  4. ملبوسات تیار کرنا ،
  5. الیکٹریکل، میکانیکل یا جنرل انجینئرنگ پروڈکٹس وغیرہ،
  6. کل خالص رکنیت کا تقریباً 38.98 فیصد کااضافہ ،ماہرین کی خدمات سے ہوا ہے۔(افرادی قوت  کے سپلائرز ، نارمل کانٹریکٹرز ،سیکورٹی سرویسیز،متفرق سرگرمیاں وغیرہ پر مشتمل)

مندرجہ بالا پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل عمل ہے، کیونکہ ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ پچھلا ڈیٹا ہر ماہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

  1. پے رول رپورٹ کی تیاری کے بعد پچھلے مہینوں کے لیے ای سی آر درج کیے جا رہے ہیں۔
  2. پے رول رپورٹس کی تیاری کے بعد پہلے دائر کردہ ای سی آر ایس میں ترمیم کی جا رہی ہے۔
  3. پے رول رپورٹ کی تیاری کے بعد پچھلے مہینوں کے لیےای پی ایف کی رکنیت سے اخراج کی تاریخ کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

 اپریل 2018 کے مہینے سے ای پی ایف او ​​ستمبر 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پے رول کے اعداد و شمار میں، آدھار کی تصدیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یواے این ) کے ذریعے پہلی بار ای پی ایف او ​​میں شامل ہونے والے اراکین کی تعداد، موجودہ ممبران جو ای پی ایف او ​​کی کوریج سے باہر ہو گئے ہیں اور جوخالص ماہانہ تنخواہ پر دوبارہ ممبر بن گئے ہیں، ان کی تعداد کو لے جایا جائے گا۔

***

ش ح۔ ف ا ۔ش ا

U-No. 5484


(Release ID: 2095041) Visitor Counter : 9