قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پریاگ راج میں ‘‘ہمارا سمویدھان ہمارا سوابھیمان’’ مہم کا آغاز

Posted On: 22 JAN 2025 10:20AM by PIB Delhi

ہندوستان کے آئین اور شہریوں کے قانونی حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر، انصاف کے محکمہ نے  24 جنوری 2025 کو اتر پردیش کےپریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں ایک تقریب کا انعقاد کر رہا ہے، تاکہ ملک گیر مہم‘‘ ہمارا سمویدھان ہمارا سمان’’ سے متعلق سال بھر چلنے والے تقریبات کا کامیاب جشن منایا جا سکے۔(ایچ ایس2

عزت مآب نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر نئی دہلی میں ۔ 24 جنوری 2024 کو 'ہمارا سمویدھان ہمارا سمان' مہم کا آغاز کیا تھا۔ یہ مہم ہر شہری کو 2047 تک وکشت بھارت کے وژن کو تشکیل دینے میں فعال طور پر شرکت کرنے کے لئے دعوت دے رہی ہے۔

اس مہم میں قابل ذکر طور پرشراکت داری دیکھنے میں آئی ہے جس میں 1.3 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے جوش و خروش سے مائی جی او وی پلیٹ فارم پر پنچ پران کا عہد لیا، جس سے قوم کی تعمیروترقی کے لیے ان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ گرام ودھی چیتنا پہل کے تحت، ملک بھر کے لاء اسکولوں کے طلباء نے خاص طور سے اختیار کردہ گاؤں کے اندر قانونی بیداری پیدا کرنے سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کیا اور تقریباً 21,000 سے زیادہ استفادہ کنندگان تک پہنچ کر زمینی سطح پر شرکت کو یقینی بنایا۔ مزید برآں، ناری بھاگیداری اور ونچیت ورگ سمان پہل نے قانونی اور سماجی معاملات میں خواتین کی شرکت کو فروغ دیتے ہوئے دوردرشن اورآئی جی این او یو کے ساتھ مشترکہ تعاون میں انصاف کے محکمہ نےاہم اورمؤثر ویبینارز کا انعقادکیا جس میں 70 لاکھ سے زیادہ سامعین نے شرکت کئے۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نو بھارت نو سنکلپ مہم کے تحت، مختلف تعاملی اورانٹرایکٹو مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں ان کی متحرک اور فعال شمولیت کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کے اندر ایک بہتر مستقبل کے بارے میں  ذمہ داری کے احساس کو فروغ دیا گیا۔

یہ مہم ایک سال سے جاری ہے، جو ہندوستان کے مختلف حصوں تک پہنچ رہی ہے،جس میں بیکانیر (راجستھان)، پریاگ راج (اتر پردیش)، اور گوہاٹی (آسام) میں منعقد علاقائی تقریبات شامل ہے۔ ان تقریبات میں 5,000 سے زیادہ شہریوں نے ذاتی طور پر شرکت کی، جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے سب کو نیائے  ہر گھر نیائے، نو بھارت نو سنکلپ، اور ودھی جاگرتی ابھیان نامی پہل کی ذیلی مہموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

موجودہ تقریب پریاگ راج کے پرمارتھ تروینی پشپ، ایریل گھاٹ پر منعقدہوگی، جہاں مہم کی کامیابی اور اس کی حصولیابیوں کے اعزاز میں کئی اہم سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ تقریب کایہ اہم موقع سنگم نگری پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلہ کے ساتھ ہورہا ہے، مہا کمبھ میلہ دنیا کے سب سے بڑے اور اہم روحانی اجتماعات میں سے ایک ہے، جہاں لاکھوں لوگ گنگا، جمنا اور سرسوتی ندیوں کے سنگم پر نہانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ پریاگ راج میں ایچ ایس 2 مہم کی اختتامی تقریب کے ساتھ اس تاریخی مذہبی تقریب کا یکجا ہونا خاص اہمیت کا حامل ہے، جو کہ ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے، روحانی روایات اور آئینی اقدار کے یکجا ہونے کی علامت ہے۔

تقریب کی اہم جھلکیاں:

حصولیابیوں سے متعلق کتابچہ کا اجراء: قانون و انصاف کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج) حصولیابیوں کے اس کتابچہ کا اجراء کریں گے، جس میں "ہمارا سمویدھان ہمارا سمان" مہم کے سفر کو دستاویزی شکل دی جائے گی، اور اس میں مہم کے آغاز، علاقائی تقریبات، مقابلوں اور سال بھر میں منعقد کی گئیں مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔

محکمہ انصاف کے 2025 کیلنڈر کا آغاز: مہم کے موضوعات اور سرگرمیوں کی عکاسی کرنے والا 2025 کیلنڈر کابھی آغاز کیا جائے گا۔

ایچ ایس 2مہم سے متعلق فلم کی ریلیز: ایچ ایس 2 مہم کے سال بھر کے سفر کی نمائش کرنے والی ایک فلم، جو آڈیو ویژول کے ذریعے اس کے بنیادی اساس کو چھوتی ہے ، کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

"ہمارا سمویدھان ہمارا سمان" مہم ہندوستانی آئین، اس کی تاریخ اور آج کی دنیا میں اس کی مطابقت کے بارے میں بیداری پھیلانے میں ایک اہم سنگ میل حیثیت رکھتی ہے۔ پریاگ راج میں اختتامی تقریب اس اہم اقدام کے بارے میں ایک عظیم الشان اختتام کا جشن منائے گی اور ملک بھر میں شہریوں کو شامل کرنے کی اجتماعی کوششوں کا جشن مناتے ہوئے "ہمارا سمویدھان ہمارا سوابھیمان" کے آغاز کا جشن منائے گی۔

قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شری ارجن رام میگھوال اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ پرمارتھ نکیتن کے صدر اور روحانی سربراہ عزت مآب پوجیا سوامی چدانند سرسوتی جی پروگرام کے مہمانِ اعزازی ہیں، جب کہ اس پروگرام کے معزز مہمان پرمارتھ نکیتن کے بین الاقوامی ڈائریکٹر پوجیا سادھوی بھگوتی سرسوتی جی ہیں۔ اس تقریب میں انصاف کے محکمہ کے سیکریٹری جناب راج کمار گوئل، اوراور محکمہ انصاف کے جوائنٹ سیکریٹری نیرج کمار گیاگی بھی شرکت کریں گے۔

علاقائی پروگراموں کی سیریز کا یہ چوتھا پروگرام پرمارتھ نکیتن تروینی پشپ، ارائیل گھاٹ، پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اور یہاں سےہمارا سمویدھان ہمارا سوابھیمان مہم کا آغاز ہو گا، جس کا مقصد آئین، اس کی اقدار اور تمام شہریوں کے لیے قانونی حقوق کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

*****

 

ش ح۔م م ع۔ م ق ا۔

U NO:5480


(Release ID: 2095012) Visitor Counter : 20