وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے یوم تاسیس پر بہادر اہلکاروں کو سلام پیش کیا
Posted On:
19 JAN 2025 5:18PM by PIB Delhi
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے بہادر اہلکاروں کی ہمت، لگن اور بے لوث خدمات کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوم تاسیس کے موقع پر انہیں مبارکباد دی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:
‘‘نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے یوم تاسیس کے اس خاص موقع پر، ہم بہادر اہلکاروں کی ہمت، لگن اور بے لوث خدمات کو سلام کرتے ہیں جو مصیبت کے وقت ڈھال ہیں۔ جان بچانے، آفات سے نمٹنے اور ہنگامی حالات کے دوران حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم واقعی قابل تعریف ہے۔ این ڈی آر ایف نے آفات سے نمٹنے اور انتظام میں عالمی معیارات بھی قائم کیے ہیں۔’’ @NDRFHQ”
************
ش ح۔ ام ۔ م ص
(U:5396
(Release ID: 2094326)
Visitor Counter : 19
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam