محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او نے سروس کی فراہمی کو بہتر بنانے اور اراکین کے لیے آسان زندگی کو یقینی بنانے کے لیے پی ایف منتقلی کے عمل کو آسان بنایا
Posted On:
19 JAN 2025 11:37AM by PIB Delhi
ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ دفتر(ای پی ایف او) نے اپنے اراکین کے لیے آسانی کو یقینی بنانے کے لیے نوکری کی تبدیلی کے دوران پی ایف اکاؤنٹ کی منتقلی کے عمل کو آسان بنا دیا ہے، جس میں زیادہ تر معاملات میں آن لائن منتقلی کے دعووں کو پچھلے یا موجودہ آجر کے ذریعے مکمل کرنے کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ نئے عمل کے نفاذ کے ساتھ، یہ توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں کل 1.30 کروڑ منتقلی کے دعووں میں سے تقریباً 1.20 کروڑ یعنی 94فیصد دعوے آجر کی مداخلت کے بغیر براہ راست ای پی ایف او کو بھیجے جائیں گے۔
فی الحال، کچھ صورتوں میں، جب کوئی رکن ایک ملازمت چھوڑ کر دوسرے ادارے میں شامل ہوتا ہے تو منتقلی کے دعووں کے لیے آجر کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یکم اپریل 2024 سے اب تک، ای پی ایف او کو آن لائن موڈ میں تقریباً 1.30 کروڑ منتقلی کے دعوے موصول ہوئے ہیں، جن میں سے تقریباً 45 لاکھ دعوے خودکار طریقے سے پیدا ہونے والے دعوے ہیں، جو کل منتقلی کے دعووں کا 34.5 فیصد بنتے ہیں۔
اس آسان کردہ عمل سے دعوے جمع کرانے پر ارکان کے لیے وقت کی زبردست بچت ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی، منتقلی سے متعلق مسائل کے باعث پیدا ہونے والی شکایات (فی الحال کل شکایات کا 17فیصد) اور ان سے متعلقہ مسترد کیے جانے والے دعوے بھی کم ہوں گے۔ بڑے آجر، جنہیں اس قسم کے معاملات کی منظوری کا بھاری کام ہوتا ہے، کاروبار کرنے میں آسانی میں نمایاں بہتری دیکھیں گے۔
نئے طریقہ کار کے نفاذ کے بعد، منتقلی کے دعوے براہ راست ای پی ایف او کے ذریعے پروسیس کیے جائیں گے، جس سے ارکان کے لیے خدمات میں تیزی آئے گی۔ یہ اصلاحات نہ صرف عمل کو آسان بنائیں گی بلکہ ای پی ایف او کی خدمات میں زیادہ اعتماد اور بھروسہ پیدا کرنے میں مددگار ہوں گی۔
یہ اقدامات حکومت کے ان عزائم کی عکاسی کرتے ہیں جو عمل کو آسان بنانے اور ای پی ایف او کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ ارکان کے لیے زندگی میں آسانی فراہم کی جا سکے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال اور رکن دوست پالیسیوں کے نفاذ کے ذریعے، ای پی ایف او کا مقصد اپنے ارکان کو ہموار اور محفوظ خدمات فراہم کرنا ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5383
(Release ID: 2094250)
Visitor Counter : 22