مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیا سنچار ساتھی موبائل ایپ، ٹیلی مواصلات سیکورٹی آلات کو سیدھے ہر شہری تک پہنچاتا ہے


مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے شہریوں پر مرکوزٹیلی مواصلات اقدامات کی نقاب کشائی کی

سنچار ساتھی موبائل ایپ کا آغاز کیا؛ نیشنل براڈ بینڈ مشن(این بی ایم )2.0 کی نقاب کشائی کی اور ڈی بی این کے ذریعہ فنڈڈ 4جی موبائل سائٹس پر انٹرا سرکل رومنگ کا افتتاح کیا۔

‘‘آج شروع کیے گئے تمام تین نئے اقدامات ، وکست بھارت  کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے، جوٹیکنالوجی ،کنیکٹویٹی سے تقویت پائے گااور اشتراک اور اختراع دونوں کی بدولت تحفظ حاصل کرے گا۔’’: وزیر

این بی ایم  2.0 کا مقصد ہندستان کو ڈیجیٹل تبدیلی اور عالمی مسابقت کے ایک نئے دور کی طرف بڑھانا ہے جو وکست بھارت کے نظریہ سے مطابقت رکھتا ہے۔

ڈی بی این کی مالی اعانت سے چلنے والی 4جی موبائل سائٹس پر انٹرا سرکل رومنگ متعدد ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والوں کو ایک ہی ٹاور سے خدمات فراہم کرنے کی اجازت دے گی، جس سے صارفین کے لیے بہتر خدمات کا تجربہ ممکن ہوپائے گا۔

Posted On: 17 JAN 2025 3:12PM by PIB Delhi

ہندوستان بھر میں ٹیلی مواصلات کی رسائی، سیکورٹی اور بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی اقدام میں، مرکزی وزیر مواصلات، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج شہریوں پر مرکوز اقدامات شروع کئے۔ تقریب کی اہم جھلکیوں میں سنچار ساتھی موبائل ایپ، نیشنل براڈ بینڈ مشن (این بی ایم ) 2.0  کا آغاز اور ڈی بی این فنڈڈ 4جی  موبائل سائٹس پر انٹرا سرکل رومنگ سہولت کا افتتاح شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NQRS.jpg

موبائل ایپلیکیشن کو لانچ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سنچار ساتھی موبائل ایپ ایک صارف دوست پلیٹ فارم ہے جسے ٹیلی مواصلات سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف مواقع تک رسائی فراہم کرتا ہے بلکہ تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ ماحول کو بھی یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سنچار ساتھی ایپ ہر ایک کے لیے ٹیلی مواصلات نیٹ ورکس کی حفاظت، سلامتی اور اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B0SP.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U64T.png

سنچار ساتھی موبائل ایپ، جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے، صارفین کو اپنے ٹیلی مواصلات وسائل کو محفوظ بنانے اور ٹیلی مواصلات دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لیے اہم خصوصیات فراہم کرتا ہے۔ اہم خصوصیات میں شامل ہیں:

  • چکشو - رپورٹنگ سسپیکٹڈ فراڈ کمیونیکیشنز (ایس ایف سی) : صارفین ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اور براہ راست موبائل فون لاگ سے مشتبہ کالز اور ایس ایم ایس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
  • اپنے نام سے موبائل کنکشن جانیں: شہری اپنے نام سے جاری کردہ تمام موبائل کنکشنز کی شناخت اور ان کا نظم کر سکتے ہیں اور  اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ کوئی غیر مجاز استعمال نہ ہو۔
  • اپنے گم شدہ/ چوری شدہ موبائل ہینڈ سیٹ کو بلاک کرنا: گمشدہ یا چوری شدہ موبائل آلات کو تیزی سے بلاک، ٹریس اور بازیاب کیا جا سکتا ہے۔
  • موبائل ہینڈ سیٹ کی اصلیت جانیں: یہ ایپ موبائل ہینڈ سیٹس کی صداقت کی تصدیق کرنے کا ایک آسان طریقہ پیش کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین اصلی آلات خریدیں۔

ملک میں 90 کروڑ سے زیادہ اسمارٹ فون صارفین کے ساتھ، سنچار ساتھی موبائل ایپ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر فرد کو اپنے اسمارٹ فون پر صرف چند ہدایات کے ذریعے ان اہم خدمات تک رسائی حاصل ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VXOW.jpg

نیشنل براڈ بینڈ مشن (این بی ایم)  2.0

 

مرکزی وزیر نے اپنے ویژن دستاویز کی نقاب کشائی کرتے ہوئے نیشنل براڈ بینڈ مشن (این بی ایم)  2.0 کا آغاز کیا۔ جناب جیوتیرادتیہ سندھیا نے روشنی ڈالی کہ این بی ایم 2.0 ،  این بی ایم 1.0 کی کامیابی پر قائم ہے، جس کے تحت تقریباً 8 لاکھ ٹاور قائم کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ براڈ بینڈ سبسکرپشن 66 کروڑ سے بڑھ کر 94 کروڑ ہو گئے ہیں۔ یہ ترقی این بی ایم 2.0  کے آغاز کے لیے بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔

مرکزی وزیر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ‘‘آج، ہندوستان ٹیلی مواصلات اور ڈیجیٹل دونوں شعبوں میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔ 531 ملین سے زیادہ ہندوستانی اب الیکٹرانک بینکنگ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہمارے مضبوط ٹیلی مواصلات نیٹ ورک سے چلنے والے  یو پی آئی کے ذریعے، ہم نے گزشتہ سال 172 بلین کے لین دین کی سہولت فراہم کی، جس کی رقم تقریباً 247 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ ملک کی ترقی ہمارے ٹیلی مواصلات نیٹ ورک کی مضبوطی سے جڑی ہوئی ہے۔ اسی وژن کے ساتھ ہی نیشنل براڈ بینڈ مشن کا آغاز کیا گیا تھا’’۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ این بی ایم 2.0  کا بنیادی مقصد ملک بھر کے باقی 1.7 لاکھ دیہاتوں کو جوڑنا اور امنگوں سے بھرا سنگ میل حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر 100 دیہی گھرانوں میں سے کم از کم 60 کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی تک رسائی حاصل ہو۔ اس کے علاوہ  ہمارا مقصد 100 ایم بی پی ایس کی کم از کم فکسڈ براڈ بینڈ ڈاؤن لوڈ سپیڈ حاصل کرنا ہے، جس سے دیہی ہندوستان کے لیے ایک مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بنایا جائے گا’’۔

ای گورننس سے لے کر قدرتی آفات سے نمٹنے تک، این بی ایم  2.0 ہر شعبے کو تبدیل کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اس میں ملک بھر میں مثبت تبدیلیوں کے آغاز کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ پہل محض بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے سے متعلق نہیں ہے ۔ یہ ڈیجیٹل طور پر شمولیاتی مستقبل کی تخم ریزی سے متعلق ہے، جہاں کنیکٹیویٹی ہر شہری کو بااختیار بناتی ہے۔ جیسا کہ ہندوستان اس ڈیجیٹل سفر پر آگے بڑھ رہا ہے، مشن واضح ہے: ایک مربوط، لچکدار، اور پائیدار ہندوستان بنانا جہاں ٹیکنالوجی اور اختراع سب کی خوشحالی کے لیے پروان چڑھتے ہیں۔

این بی ایم 2.0 کا مقصد ہندوستان کو ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک نئے دور میں آگے بڑھانا ہے۔ 2047 تک وِکِسِت بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ، یہ سب کے لیے تیز رفتار براڈ بینڈ اور بامعنی کنیکٹیویٹی فراہم کرتے ہوئے ہندوستان کو ایک عالمی علمی سوسائٹی کے طور پر تصور کرتا ہے۔ این بی ایم 1.0 (2024-2019) کی کامیابی کی بنیاد پر قائم این بی ایم   2.0 کے اہم فوائد درج ذیل ہوں گے:

  1. آپریشنل آپٹیکل فائبر کیبل کنیکٹوٹی (او ایف سی) کی توسیع  کرتے ہوئے اسے 2030 تک 2 لاکھ 70 ہزار دیہاتوں تک 95 فیصد اپ ٹائم کے ساتھ بڑھانا  ہے ۔ یہ تعداد ابھی 50 ہزار ہے ۔
  2. سال 2030 تک 90 فیصد کلیدی اداروں جیسے اسکولوں، پی ایچ سیز، آنگن واڑی مراکز اور پنچایت دفاتر میں براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا۔
  3. فکسڈ براڈ بینڈ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کو بہتر کرنا- نومبر 2024  کے 63.55 ایم بی پی ایس کے قومی اوسط  سےبڑھا کر اسے سال 2030 تک کم از کم 100 ایم بی پی ایس تک لے جانا ۔
  4. سال  2026 تک پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان پلیٹ فارم ( پی ایم جی ایس) پر سرکار کی ملکیت والے پی ایس یوز میں فائبر نیٹ ورکس کی 100 فیصد میپنگ مکمل کرنا اور اضافی بھارت نیٹ پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کے لیے پی ایم جی ایس کا استعمال کرنا۔
  5. کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے – سال 2030 تک رائٹ آف وے ایپلی کیشن کو نمٹانے کے موجودہ اوسط وقت کو 60 دن  سے گھٹا کر 30 دن کرنا ۔ سال 2019 میں یہ 449  دن تھا۔
  6. سال 2030 تک فی 100 آبادی پر دیہی انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کو موجودہ 45 سے بڑھا کر 60 کرنا ۔
  7. سال 2030 تک 30 فیصد موبائل ٹاورز کو پائیدار توانائی کے ساتھ توانائی بخشنے  کا ہدف حاصل کرنا۔
  8. زیر زمین ٹیلی مواصلات بنیادی ڈھانچے اور دیگر یوٹیلیٹیز کی حفاظت کے لیے‘‘کال بی فور یو ڈگ’’ (سی بی یو ڈی) موبائل ایپ کے استعمال کو بڑھانے پر کام کرنا۔ عزت مآب وزیر اعظم نے مارچ 2023 میں اس کا آغاز کیا تھا۔
  9. ٹیلی مواصلات قانون 2023 کے تحت نئے آر او ڈبلیو قوانین 2024 کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی وزارتوں اور محکموں، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور میونسپلٹیوں جیسے سبھی شراکت داروں کے ساتھ اشتراک ۔
  10. ملک کے کونے کونے میں 5جی  نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اور 6 جی  کے مستقبل کے نیٹ ورکس کو پورے ملک میں سڑک پر نصب کئے جانے والے اشیا اور آلات کے مضبوط بنیادی ڈھانچے میں استعمال کرنے کے لیے تیارکرنا ۔
  11. مقررہ ترتیب میں طے شدہ سبھی کاموں میں کامن/شیئر ایبل ٹیلی مواصلات ڈکٹ اور یوٹیلیٹی کوریڈورز کیلئے سبھی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا تاکہ ٹیلی مواصلات نیٹ ورکس اور دیگر یوٹیلیٹیز کی دیکھ بھال اور موثر لاگت کو بہتر بنایا جاسکے۔
  12. بہتر براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کے لیے آپٹیکل گراؤنڈ وائر ( او پی جی ڈبلیو) جیسے بجلی کے شعبے کے اثاثوں کو بروئے کار لانا اور آفات، جنگوں اور دیگر ہنگامی حالات کے دوران ملک کے دور افتادہ ، دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں، جہاں روایتی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل مشکل ہے،براڈ بینڈ نیٹ ورک پر انحصار ، بقا اور لچک کو بہتر بنانا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00540IG.jpg

ڈی بی این  فنڈڈ 4جی موبائل سائٹس پر انٹرا سرکل رومنگ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006X8ZE.png

ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) ، جسے پہلے یو ایس او ایف کے نام سے جانا جاتا تھا، نے اپنے وسیع موبائل ٹاور پروجیکٹوں کے ذریعے دیہی اور دور دراز علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسے مشکل علاقوں میں ڈی بی این کی طرف سے فنڈ کیے جانے والے ٹیلی مواصلات ٹاورز مخصوص ٹی ایس پی کے صارفین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں جنہوں نے ڈی بی این  فنڈنگ ​​سے موبائل ٹاور نصب کیا ہے۔ ابھی تک، دیگر ٹی ایس پیز کے سبسکرائبرز کو ڈی بی این فنڈڈ ٹاور کا فائدہ نہیں ملتا ہے۔

تقریب کے دوران، مرکزی وزیر نے ڈی بی این کی مالی اعانت سے چلنے والی 4جی  موبائل سائٹس پر انٹرا سرکل رومنگ (آئی سی آر)  کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے اس قدم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘یہ ایک اہم ستون ہے، جس میں ہمارے تین ٹی ایس پیز – بی ایس این ایل، ایئرٹیل اور ریلائنس مل کر سبھی  ڈی بی این فنڈڈسائٹوں پر ایک دوسرے کے بنیادی ڈھانچے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس طرح کی تقریباً 27,836  سائٹس کے ساتھ، ہم نہ صرف رابطے کو یقینی بنا رہے ہیں بلکہ ملک بھر کے صارفین کو انتخاب کی آزادی بھی فراہم کر رہے ہیں’’۔

ڈی بی این فنڈڈ 4جی  موبائل سائٹس پر ٹی ایس پیز کے درمیان آئی سی آر  کے ذریعہ صارفین متعدد  ٹی ایس پیز کے الگ الگ ٹاوز کی بجائے واحد ڈی بی این فنڈڈ ٹاور سے 4جی خدمات حاصل کرسکیں گے ۔ لہذا، آپریٹرز اور حکومت کی کم کیپ ایکس سرمایہ کاری کے ذریعے زیادہ سبسکرائبرز مستفید سکیں گے ۔ یہ قدم 35,400 سے زیادہ دیہی اور دور دراز دیہاتوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے 4جی کنیکٹیویٹی فراہم کرسکتا ہے جو تقریباً 27,000  ٹاورز کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے ۔

ٹیلی مواصلات کے محکمے کے شہریوں پر مرکوز اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے، سکریٹری (ٹیلی مواصلات) ڈاکٹر نیرج متل نے اس بات پر زور دیا کہ سنچار ساتھی موبائل ایپلیکیشن ، لوگوں کو بااختیار بنائے گااور جعل سازی کی لعنت کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈی بی این فنڈڈ سائٹس پر انٹرا آپریٹر رومنگ خاص طور پر ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007J6BS.jpg

تقریب میں سیکرٹری (ٹیلی مواصلات) اور چیئرمین ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن (ڈی سی سی)، ڈاکٹر نیرج متل؛ ممبر (سروس) ڈی سی سی جناب روہت شرما، ممبر (ٹیکنالوجی) ڈی سی سی، جناب سنجیو کے بدوائی، ایڈیشنل سکریٹری (ٹی) جناب گلزار نٹراجن اور حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں کی دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

سنچارساتھی کے بارے میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008AXHD.png

ڈی او ٹی کے شہریوں پر مرکوز متعدد اقدامات میں، سنچار ساتھی پہل نے قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔ مئی 2023 میں شروع کئے گئےسنچار ساتھی پورٹل (www.sancharsaathi.gov.in) نے سائبر دھوکہ دہی سے نمٹنے ،  ویب سائٹ کو 9 کروڑ سے زیادہ بار دیکھے جانے، 2 کروڑ 75 لاکھ جعل ساز موبائل کنکشن منقطع کرنے  اور 25 لاکھ سے زیادہ کھوئے یا چرائے گئے موبائل آلات کو محفوظ کرنے جیسے قابل ذکر سنگ میل حاصل کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس کے علاوہ سائبر جرائم سے جڑے 12 لاکھ 38 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا، اور مالی دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے 11 لاکھ 6 ہزار ایسے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا ، جن ک استعمال جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کو منتقل کرنے کیلئے کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ ڈی او ٹی نے انٹرنیشنل انکمنگ اسپوفڈ کالز پریوینشن سسٹم متعارف کرایا، جو جعلی کالوں پر مشتمل سائبر جرائم سے نمٹنے میں انتہائی موثر ثابت ہوا ہے۔ پچھلے سال شروع کیے گئے اس سسٹم نے صرف دو مہینوں میں 90 فیصد جعلی کالز کو بلاک کر دیا ، جس سے ان کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ سے کم ہو کر صرف 6 لاکھ رہ گئی ہے۔ یہ فعال اقدامات جعلی ڈیجیٹل گرفتاریوں، ٹیکس جعل سازیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نقل جیسے گھپلوںکو روکنے میں کافی سرگرم ہیں ۔  اس طرح شہریوں کو سائبر خطرات سے محفوظ رکھا گیا ہے۔

ڈی او ٹی کے ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم نے 520 سے زیادہ اداروں کو سپورٹ کیا ہے ،جن میں مرکزی سیکورٹی ایجنسیاں، ریاستی پولیس، آئی 4 سی، جی ایس ٹی این، بینکس، ٹیلی مواصلات سروس فراہم کرنے والے، سیبی، سی بی ڈی ٹی، ڈی جی جی ٓائی، آئی بی، سی بی آئی، واٹس ایپوغیرہ شامل ہیں، نے سائبر جرائم کا مقابلہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں، مالیاتی اداروں اور ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ اس کے تعاون نے قومی ٹیلی مواصلات سیکورٹی کو تقویت دی ہے۔

یہ اقدامات ڈیجیٹل خلا ءکو پُر کرنے اور ہندوستان کے عالمی ڈیجیٹل موقف کو آگے بڑھانے کے ڈی او ٹی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

این بی ایم  1.0 کے بارے میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009KN1O.jpg

یہ مشن نیشنل ڈیجیٹل کمیونیکیشن پالیسی، 2018 کا حصہ ہے۔ مشن کا وژن ڈیجیٹل کمیونیکیشن بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی، ڈیجیٹل خلا ءکو پُر کرنا ، ڈیجیٹل طورپر بااختیار بنانا اور شمولیت کو آسان بنانا  اور سبھی کے لیے براڈ بینڈ تک سستی اور عالمگیر رسائی فراہم کرنا ہے۔  یہ مشن تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، اور ای گورننس خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے، اقتصادی مواقع کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے ذریعے سماجی شمولیت کو بڑھانے کے حکومت کے وسیع وژن سے بھی ہم آہنگ ہے۔

این بی ایم   1.0 کی اہم حصولیابیوں میں شامل ہیں:

  • ستمبر 2024 تک آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی ) نیٹ ورکس کی 41.91 لاکھ کلومیٹر تک توسیع۔
  • ٹیلی مواصلات ٹاورز کی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار اور براڈ بینڈ صارفین کی تعداد  941 ملین تک جا پہنچی ۔
  • ‘‘گتی شکتی سنچار’’  پورٹل کے ذریعے رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) کے بڑے مسائل کو حل کیا گیا اور عمل کو آسان کیا گیا ۔
  • زیر زمین ٹیلی مواصلات انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے ‘‘ کال بی فور یو ڈگ’’ (سی بی یو ڈی) موبائل ایپ کا تعارف۔

مزید کے لیے دئے گئے ڈی او ٹی  ہینڈلز کو فالو کریں:

X - https://x.com/DoT_India

Insta-https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

YT- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom]

 

******

 

ش ح۔ض ر ۔ م الف

U-NO. 5325


(Release ID: 2093822) Visitor Counter : 13