پنچایتی راج کی وزارت
دیہی ہندوستان کے لیے تاریخی لمحہ: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل سوامیتو اسکیم کے تحت ایک ہی دن میں 65 لاکھ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے
ہریانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ نے 100؍فیصدڈرون سروے مکمل کیا؛سوامیتو کے تحت 3.17 لاکھ سے زیادہ دیہاتوں کا نقشہ بنایا گیا ہے۔
132لاکھ کروڑ روپے مالیت کی کل 67,000 مربع کلومیٹر دیہی آبادی اراضی کا سروے کیا گیا
سوامیتو پر عالمی توجہ : ہندوستان کا لینڈ گورننس ماڈل بین الاقوامی ورکشاپ اور عالمی بینک کانفرنس میں پیش کیا جائے گا
Posted On:
17 JAN 2025 2:48PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 18 جنوری 2025 (ہفتہ) کو دوپہر 12:30 بجےسوامیتو(SVAMITVA) پراپرٹی کارڈز کی ای-تقسیم کی صدارت کریں گے، جو ہندوستان کی دیہی ترقی اور حکمرانی کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر 10 ریاستوں چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میزورم، اوڈیشہ پنجاب، راجستھان، اتر پردیش اور 2 مرکزی زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں 50,000 سے زائد گاؤں میں تقریباً 65 لاکھ سوامیتو پراپرٹی کارڈز کی تقسیم کیے جائیں گے۔یہ موقع سوامیتو اسکیم کے تحت تقریباً 2.25 کروڑ پراپرٹی کارڈز تیار کرنے اور تقسیم کرنے اور ایک ہی دن میں تقریباً 65؍لاکھ پراپرٹی کارڈ تقسیم کرنے کا کی ایک بڑی حصولیابی کی بھی علامت ہے۔
اس تقریب کے دوران وزیرِاعظم جناب نریندر مودی منتخب مستفدین سے بات چیت کریں گے اور ایک قومی خطاب کریں گے، جس میں مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ، وزارتِ پنچایتی راج (ایم او پی آر) وزیرِ مملکت برائے پنچایتی راج پروفیسر ایس پی سنگھ باگھیل کے علاوہ ایم او پی آر کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج بھی موجود ہوں گے۔
اس تقریب میں کئی مرکزی وزراء، وزرائے اعلیٰ، متعلقہ ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں کے وزراء، اعلیٰ حکام، پنچایت نمائندے اور ملک بھر سے اہم اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ اس موقع پر230؍اضلاع میں مختلف مقامات پر پراپرٹی کارڈ کی فیزیکل تقسیم کےلیے منعقد کی جانے والی تقریبات میں بڑی تعداد میں شہری حصہ لیں گے ۔ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ تقریباً 13 مرکزی وزراء ملک بھر سے مخصوص مقامات پر جسمانی طور پر شامل ہوں گے تاکہ پراپرٹی کارڈز کی علاقائی تقسیم کی تقریب کی نگرانی کر سکیں۔
سوامیتواسکیم کے تحت اہم حصولیابیاں
سوامیتواسکیم نے شاندار پیش رفت حاصل کی ہے، جس کے تحت ہندوستان کے 3.17 لاکھ گاؤوں میں ڈرون سروے مکمل کیے گئے ہیں۔ اس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدیپ، لداخ، دہلی، دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو کے علاوہ ریاستوں مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ کی مکمل صلاحیتوں کو بروکار لاناشامل ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ، اتراکھنڈ، پڈوچیری، تریپورہ، انڈومان و و نکوبار جزائر اور گوا میں تمام آباد گاؤں کے لیے پراپرٹی کارڈز تیار کیے گئے ہیں، جو اس اسکیم کے نفاذ میں اہم پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔
قومی سطح پر اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 3,46,187 گاؤں کو نوٹیفائی کیا گیا ہے، جن میں سے 3,17,715 گاؤں میں ڈرون سروے مکمل کیے جا چکے ہیں، جو کہ 92؍فیصد کی کامیابی کی نمائندگی کرتا ہے۔ نقشے ریاستی تحقیقات کے لیے حوالے کیے جا چکے ہیں اور 1,53,726 گاؤوں کے لیے پراپرٹی کارڈز تیار کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 2.25 کروڑ پراپرٹی کارڈز کا اجرا کیا گیا ہے۔ ریاستیں جیسے اتر پردیش اور مدھیہ پردیش نے 100؍فیصد ڈرون سروے مکمل کر کے پراپرٹی کارڈ کی تیاری میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے، جہاں اتر پردیش میں کارکردگی 73.57 فیصداور مدھیہ پردیش میں 68.93؍فیصد رہی ہے۔ ہریانہ اور اتراکھنڈ دونوں میں ڈرون سروے اور پراپرٹی کارڈ کی تیاری میں 100؍فیصد تکمیل کی نمایاں مثال قائم کی ہے۔ مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک اور راجستھان نے ڈرون سروے میں قابلِ تعریف پیش رفت کی ہے، جہاں مہاراشٹر اور گجرات نے 98؍فیصد سے زائد کامیابی حاصل کی ہے، تاہم پراپرٹی کارڈ کی تیاری میں مزید تیز رفتار پیش رفت کی ضرورت ہے۔ مجموعی طور پر 67,000 مربع کلومیٹر دیہی آبادی زمین کا سروے کیا گیا ہے، جس کی قیمت 132 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو اس اقدام کی معاشی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
ہندوستان کے لینڈ گورننس ماڈل کو دکھانے کے لیے بین الاقوامی رسائی
وزارت سوامیتو اسکیم کی کامیابی کو آگے بڑھتے ہوئے عالمی سطح پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مارچ 2025 میں وزارت پنچایتی راج(ایم او پی آر) وزارت خارجہ کے تعاون سے ہندوستان میں لینڈ گورننس پر ایک بین الاقوامی ورکشاپ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس میں افریقہ، لاطینی امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا سے تقریباً 40 نمائندگان شرکت کریں گے۔ اس ورکشاپ کا مقصد بہترین طریقوں اور جدید ڈرون اور جی آئی ایس ٹیکنالوجیز کو شیئر کرنا ہے، تاکہ دنیا بھر میں اسی طرح کے اقدامات کے لیے تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔وزارت مئی 2025 میں واشنگٹن میں عالمی بینک کے لینڈ گورننس کانفرنس میں میں شرکت کرنے کی بھی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ ہندوستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جا سکے اور اس ماڈل کو عالمی سطح پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
سوامیتوا: دیہی ہندوستان کے لیے ایک گیم چینجر
چوبیس (24) اپریل 2020 (پنچایتی راج کا قومی دن) کو وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کی جانے والی سوامیتو اسکیم کا مقصد دیہات کے آباد علاقوں میں جائیداد کے مالکان کو ‘حقوق کا ریکارڈ’ فراہم کرنا ہے، جس کے لیے ڈرون اور جی آئی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کووڈ19 وبا کے باعث پیدا ہونے والے بے مثال چیلنجز کے باوجود وزیرِ اعظم نے 11 اکتوبر 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پراپرٹی کارڈز کا پہلا سیٹ تقسیم کیا تھا، جو حکومت کے اس اہم اقدام کے لیے عزم اور پختہ عہد کو ظاہر کرتا ہے۔ سوامیتو اسکیم نے دیہی ہندوستان پر ایک انقلابی اثر ڈالا ہے، جس سے لینڈ گورننس کو مضبوط کیا گیا، مالی شمولیت کو فروغ ملا اور دیہی کمیونٹی کی ترقی میں معاونت حاصل ہوئی۔ اس نے بینک قرضوں تک آسان رسائی فراہم کی، طویل عرصے سے چلنے والے اراضی کے تنازعات کو حل کیا اور خواتین کو ان کے جائیداد کے حقوق کی حفاظت دے کر انہیں بااختیار بنایا، جو سماجی اور اقتصادی طور پر ان کے بااختیار ہونے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔سوامیتو اسکیم حکومت کے تمام محکموں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے، جس سے مالی شمولیت، دیہی استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملتا ہے۔ یہ نہ صرف جائیداد کے مالکان کو بااختیار بناتی ہے بلکہ دیہی ہندوستان میں بہتر انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، مالی استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرتی ہے۔
*****
UR-5324
(ش ح۔ م ع ن۔ج)
(Release ID: 2093763)
Visitor Counter : 37