امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹوز کے وزیر جناب امت شاہ نے گجرات کے مہسانہ میں گنپت یونیورسٹی کے 18ویں جلسہ ٔتقسیم اسناد  سے خطاب کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا اور پی ایل آئی جیسی مختلف اسکیموں کے ذریعے ہندوستان کو مینوفیکچرنگ کا مرکز بنایا

جدید تعلیم اور خواتین کی تفویض اختیارات کی علامت گنپت یونیورسٹی نے زراعتی تعلیم کو ترجیح دے کر جدید زراعت کو فروغ دیا ہے

نوجوانوں کو مسابقت کے کلچر کے بجائے تعاون کے کلچر کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے

نوجوانوں کو صرف نوٹوں کے تبادلے کے بجائے خیالات کے تبادلے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور اپنی توجہ نمبروں پر مرکوز کرنے  کی روایت سے علم پرمرکوز رجحان کی طرف  منتقل کرنے کی ضرورت ہے

اپنے اندر سربستہ طالب علم کو کبھی مرنے نہ دیں کیونکہ طلبہ ہی وہ افراد جو ہمیشہ آگے بڑھتے ہیں اور زندگی میں نئی ​​جہتوں کا اضافہ کرتے ہیں

آج دنیا کی ہر کمپنی ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اپنی اکائیاں قائم کرنے کے لیے بے چین ہیں، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع کھل رہے ہیں

Posted On: 16 JAN 2025 8:49PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹوز کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے مہسانہ میں گنپت یونیورسٹی کے 18ویں جلسہ ٔ تقسیم اسناد سے خطاب کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے سرپرست چیئرمین جناب گنپت پٹیل اور گجرات کے اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی تعلیم کے وزیر جناب رشی کیش پٹیل سمیت متعدد  معززین موجود تھے۔

 اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ جدید تعلیم اور خواتین کی تفویض اختیارات کی علامت گنپت یونیورسٹی کاوجود  پورے گجرات اور تمام گجراتیوں کے لیے فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج گنپت یونیورسٹی سے 4,175 طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کر کے ڈگریاں لے رہے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنے اندر موجود طالب علم کو کبھی مرنے نہ دیں کیونکہ طلبہ ہی وہ افراد ہیں جو مسلسل ترقی کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی چیزیں سیکھنے اور نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کا رجحان ہی انسانی زندگی میں ترقی کی بنیاد ہے۔

 9B7A8913.JPG

جناب امت شاہ نےطلبہ سے کہا کہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، جب وہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے اور اپنے کیریئر کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے، تو انہیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہر چیز سے  قیمتی سبق سیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنی آنکھیں کھلی رکھتے ہیں اور مسلسل سیکھتے رہتے ہیں وہی  ترقی کرتے ہیں اور نئی بلندیوں کو چھوتے ہیں۔ انہوں نے تمام طلبہ پر زور دیا کہ وہ زندگی میں اعلیٰ سنگ میل حاصل کرنے کا ہدف بنائیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ گنپت یونیورسٹی نے زراعت سے متعلق کورسز سمیت بہت سے تکنیکی کورسز شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج گنپت یونیورسٹی کی ساکھ پورے ملک میں بڑھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یونیورسٹی 16 ڈپلومہ پروگرام، 60 انڈر گریجویٹ پروگرامز اور 60 پی ایچ ڈی پروگرامز کی کامیابی سے تدریس فراہم کرتی ہے۔

CR5_5398.JPG

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ جب ملک آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا تھا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کو آزادی کی جدوجہد اور آزادی کے بعد سے اب تک کی کامیابیوں کے بارے میں یاد دلایا۔ انہوں نے نوجوانوں سے یہ عہد کرنے کی بھی اپیل کی کہ 2047 تک جب ملک آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا، ہندوستان ہر میدان میں پہلے نمبر پر ہوگا۔ مودی جی نے کہا کہ اگر 140 کروڑ لوگ اس سمت میں اگر ایک قدم بھی آگے بڑھیں تو ملک 140 کروڑ قدم آگے بڑھے گا اور یہی ہندوستان کی طاقت ہے۔ جناب امت شاہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان پچھلے 10 سالوں کے دوران  دنیا میں مینوفیکچرنگ کا مرکز بن گیا ہے۔ آج دنیا کی ہر کمپنی ہندوستان میں اپنی اکائیاں قائم کرنے کی خواہشمند ہے۔ جب کوئی ملک مینوفیکچرنگ کا مرکز بنتا ہے تو نوجوانوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب  ملک میں اسٹارٹ اپس کی تعداد بہت کم تھی لیکن اب ملک میں  1000 سے زیادہ یونیکورن اسٹارٹ اپس اور لاکھوں دوسرے اسٹارٹ اپس قائم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکل انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا جیسی اسکیموں سے نوجوانوں کے لیےبے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

CR5_5409.JPG

جناب امت شاہ نے گزشتہ 10 برسوں کے دوران تعلیم کے شعبے میں ہونے والی اہم پیش رفتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران آٹھ  آئی آئی ایم ، سات آئی آئی ٹی، دو آئی آئی ایس ای آر، ایک این آئی ٹی ،16 آئی آئی آئی ٹی ، چھ نئی مرکزی یونیورسٹیاں اور 54 پرائیویٹ  یونیورسٹیاں قائم کی گئیں، جن  سے لاکھوں نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں ہندوستان میں 387 میڈیکل کالج تھے لیکن آج ان کی تعداد دگنی ہو کر 766 سے تجاوز کرگئی ہے۔  مزید برآں، سالانہ تفویض کی جانے والی ایم بی بی ایس ڈگریوں کی تعداد 51,000 سے بڑھ کر 115,000 ہو گئی ہے۔ اسی طرح ایم ڈی/ ایم ایس کی سالانہ ڈگریوں کی تعداد 31,000 سے بڑھ کر 73,000 ہو گئی ہے۔ جناب امت شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے  اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تعداد میں تقریباً 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جن میں نئی ​​یونیورسٹیاں، قومی اہمیت کے ادارے اور ریاستی سرکاری یونیورسٹیاں شامل ہیں، جس سے ملک کے  نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے مواقع کی فراوانی  کی عکاسی ہوتی ہے۔

 مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹو ز کے وزیر جناب امت  شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی جی نے مدرا یوجنا، ڈیجیٹل انڈیا اور متعدد پی ایل آئی اسکیموں کے ذریعے نہ صرف ہندوستان کو مینوفیکچرنگ کا مرکز بنایا ہے، بلکہ لاکھوں نوجوانوں کو بھی تیار کیا ہے، جو اپنی صلاحیتوں اور ہنرمندیوں سے ملک اور دنیا کی خدمت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات نے نہ صرف ہندوستان کو پیداوار کے مرکز کے طور پر قائم کیا ہے بلکہ ان سے ہنر مند افرادی قوت بھی پیدا ہوئی  ہے جو ملک اور دنیا دونوں کے لیے کارگر ثابت ہوگی۔

CR3_5466.JPG

انہوں نے نوجوانوں کی اس بات پر حوصلہ افزائی کی کہ وہ صرف نوٹوں کے تبادلے سے ہٹ کر خیالات کے تبادلے کی طرف بڑھیں۔ انہوں نے نمبروں پر مبنی ذہنیت کے بجائے علم پر مبنی روایت کی طرف منتقل ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور صرف ڈگریاں حاصل کرنے کے بجائے علم کے حصول کے لیے زیادہ کوششیں کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے آگے بڑھتے ہوئے مسابقت کی بجائے تعاون کے کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ جناب امت شاہ نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اس ویژن کو بروئے کار لائیں جس کے ساتھ جناب نریندر مودی جی نے سال 2047 کا روڈ میپ بنایا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کی تعمیر کرنے کے واسطے جوش و جذبے سے بھر پور نیا طریقہ اختیار کریں۔

*************

 

(ش ح ۔م ش ع۔ج ا(

U. No.5310


(Release ID: 2093661) Visitor Counter : 7