وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرایل مروگن  امنگوں والے  اضلاع پروگرام کے تحت  جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم کا دورہ کریں گے

Posted On: 15 JAN 2025 5:49PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن 16 سے 18 جنوری 2025 تک مغربی سنگھ بھوم، جھارکھنڈ کا تین روزہ دورہ کریں گے، ان کا یہ دورہ   امنگوں والے  اضلاع پروگرام (اے ڈی پی ) کے حصے کے طور پر ہے۔

جائزہ میٹنگز، آئی ٹی آئی اور فشریز وزٹ

جمعرات کو اپنی آمد پر، عزت مآب وزیر ضلع کے عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے، جس کا مقصد ضلع کی طرف سے حاصل کی گئی پیشرفت کا پتہ لگانا ہے۔

دورے کے دوسرے دن، عزت مآب وزیر جگن ناتھ پور میں انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) اور کیج فشریز-کرنجیا کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد سیل مائنز کا دورہ کیا جائے گا۔

امنگوں والے  اضلاع کے پروگرام کا جائز

دورے کے آخری دن ضلعی عہدیداروں کے محکمانہ سربراہوں کے ساتھ بات چیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی، اس کے بعد ایک جائزہ میٹنگ ہوگی جس میں اے ڈی پی  اور امنگوں  والے  بلاکس پروگرام (اے بی پی ) کے اشارے کا جائزہ لیا جائے گا اور امنگوں والے  اضلاع پروگرام (اے ڈی پی) ضلع کی ترقی کو تمام پیرامیٹرز میں متحرک کیا جائے گا۔

خواہش مند اضلاع پروگرام (اے ڈی پی )

2018 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت انگیز  قیادت میں شروع کیا گیا امنگوں والے اضلاع پروگرام (اے ڈی پی ) ایک تبدیلی کی پہل ہے جس کا مقصد پورے ہندوستان کے 112 نسبتاً پسماندہ اور دور دراز اضلاع کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ کمزور شہریوں کی ترقی کے ایک ذریعہ کے طور پر تصور کیا گیا ہے، اے ڈی پی  81 ترقیاتی اشاریوں میں قابل پیمائش پیش رفت پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں پانچ اہم موضوعات ہیں: صحت اور غذائیت، تعلیم، زراعت اور آبی وسائل، مالیاتی شمولیت اور مہارت کی ترقی، اور انفراسٹرکچر۔ اس پروگرام نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور علاقائی تفاوتوں کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اثرات مرتب کیے ہیں۔

عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 تک وکست  بھارت کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، اسپیریشنل بلاکس پروگرام (اے بی پی) نے 329 اضلاع میں 500 بلاکس کو ہدف بنایا ہے، جس کا مقصد ضروری سرکاری خدمات کی تکمیل  کے لیے ہے، جس کی پیمائش 40 اشارے پر کی گئی ہے۔

دسمبر 2024 میں، مرکزی وزیر مملکت نے جھارکھنڈ کے ایک اور امنگوں والا ضلع پالامو کا اپنا دورہ ختم کیا۔ دورے کے دوران، وزیرموصوف  نے دوردرشن، پریس انفارمیشن بیورو، اور سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کے محکموں کے سربراہوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں  نے گڈ گورننس ویک کے ایک حصے کے طور پر ضلع سطح کی ورکشاپ میں بھی شرکت کی جس کا موضوع تھا "پرشاسن گاؤں  کی اور"۔ اپنے خطاب کے دوران عزت مآب وزیر نے حاضرین کو ضلع کی ترقی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں اٹھائے گئے وژن اور مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

*************

 

 

(ش ح ۔ا م/ج                                                        

U.No. 5245

 


(Release ID: 2093170) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada