دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان آج مستحقین کو 8,21,190 پکے آواس حوالے کریں گے


مدھیہ پردیش میں 12,636 کروڑ روپے کی لاگت سے بنا ئے گئے پکے آواس

Posted On: 15 JAN 2025 1:29PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان آج ودیشا میں ریاست مدھیہ پردیش میں 12,636 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے 8,21,190 پکے آواس استفادہ کنندگان کے حوالے کریں گے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور دیہی ترقی کی مرکزی وزارت کے سینئر افسران بھی اس تقریب کے دوران موجود ہوں گے۔

تقریب کے دوران، لکھپتی دیدی کی سرٹیفیکیشن اور پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین کے تحت تعمیر کیے گئے مکانات کی 'گرہ پرویش' تقریب کی مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ کے ذریعے  نقاب کشائی کی جائے گی۔

آواس + 2018 کی فہرست کی بنیاد پر، مدھیہ پردیش میں 16.42 لاکھ گھرانے انتظار کی فہرست میں ہیں۔ مدھیہ پردیش کے لیے 8.21 لاکھ مکانات مختص کیے جائیں گے اور ان مکانات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا جائے گا۔

پکے آواس کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کے علاوہ مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ودیشا میں مقامی طور پر منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔

**********

ش ح۔ ع و۔ ش ب ن

 (U: 5230)


(Release ID: 2093020) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil