وزارات ثقافت
مہا کمبھ: سرحدوں سے آگے کا جشن
Posted On:
13 JAN 2025 6:58PM by PIB Delhi
مہا کمبھ کے لیے پنار کا سفر ایک خواب سے شروع ہوا۔ ایک ترک شہری جو ہندوستان کے زر خیز ثقافتی ورثے کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، اس نے طویل عرصے سے عقیدے، روایت اور انسانیت کے صوفیانہ سنگم کی کہانیاں سنی تھیں جو مہا کمبھ کی تعریف کرتی ہیں۔ جنوری 2025 میں اس کا خواب حقیقت میں بدل گیا جب وہ گنگا، جمنا اور سرسوتی ندیوں کے مقدس مقام سنگم کی ریت پر کھڑی تھی۔
روایتی ہندوستانی لباس میں ملبوس، پنار نے گنگا میں مقدس ڈبکی لگائی، یہ پاکیزگی کا ایک عمل ہے جو سناتن دھرم میں گہری اہمیت رکھتا ہے۔ اپنے ماتھے پر تلک کے ساتھ اور مقدس پانیوں کو گلے لگاتے ہوئے، اس نے خود کو اس لمحے کی الوہیت میں پوری طرح غرق کر دیا۔ اس نے کہا، ”یہاں کا ماحول مقدس اور شاہانہ ہے“، اس کی آواز حیرت میں ڈوبی ہوئی تھی۔ پنار کے لیے، یہ صرف براعظموں کا سفر نہیں تھا بلکہ ایک گہری روحانی بیداری تھی۔
اس تقریب کی توانائی اور تقدس کے تئیں اس کی تعریف قابل دید تھی۔ مراقبہ اور تلک لگانے جیسی رسومات میں حصہ لیتے ہوئے اس نے ہندوستان کی قدیم روایات سے گہرا تعلق محسوس کیا۔ ”سنگم کی ریت پر چلنا اور گنگا میں مقدس ڈبکی لگانا ایسے تجربات ہیں جنھیں میں کبھی نہیں بھولوں گی،“ اس نے سناتن دھرم کے لیے اپنی نئی پائی جانے والی سمجھ اور احترام کی عکاسی کرتے ہوئے کہا۔
مہا کمبھ 2025 نے نہ صرف ہندوستان کے سب سے بڑے روحانی اجتماع کے طور پر بلکہ ایک عالمی ثقافتی تقریب کے طور پر اپنی جگہ بنائی ہے جو لاکھوں لوگوں کو راغب کرتی ہے۔ انسانیت کے غیر محسوس ورثے کے طور پر نامزد، مہا کمبھ سناتن ثقافت کے جوہر کی نمائندگی کرتا ہے اور اس نے دنیا بھر میں تجسس کو جنم دیا ہے۔ تمام براعظموں سے لوگ سرگرمی سے اس عظیم الشان تقریب کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں اور اس کی اہمیت کو سمجھنے اور اس کی روحانی رونق میں حصہ لینے کے لیے بے چین ہیں۔
اس عالمی تجسس کو پورا کرنے کے لیے اتر پردیش کی یوگی حکومت نے مہا کمبھ 2025 کو ”ڈیجیٹل مہا کمبھ“ کے طور پر پیش کرتے ہوئے ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنایا ہے۔ اس پہل کا مرکز سرکاری ویب سائٹ https://kumbh.gov.in/ ہے، جو مہا کمبھ کے تمام پہلوؤں پر جامع معلومات پیش کرتی ہے۔ روایات اور روحانی اہمیت سے لے کر سفری رہنما خطوط اور رہائش کے اختیارات تک، پورٹل عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لیے ایک ہی جگہ پر تمام اہم امور کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
اس ڈیجیٹل پہل میں قابل ذکر مشغولیت دیکھی گئی ہے۔ صرف جنوری کے پہلے ہفتے میں 183 ممالک کے 33 لاکھ سے زائد زائرین نے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی ہے، جس کے صارفین دنیا بھر کے 6,206 شہروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ پلیٹ فارم کی رسائی جغرافیائی اور ثقافتی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے ایونٹ کی آفاقی اپیل کو نمایاں کرتی ہے۔
ویب سائٹ کا انتظام کرنے والی تکنیکی ٹیم نے اس کے آغاز کے بعد سے ٹریفک میں خاطر خواہ اضافے کی اطلاع دی جبکہ ایونٹ کے قریب آتے ہی روزانہ صارفین لاکھوں تک پہنچ گئے۔ زائرین نہ صرف اس سائٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں بلکہ مہا کمبھ کی بھرپور تاریخ اور روحانی جوہر کی تلاش میں اس کے مواد کو تلاش کرنے میں کافی وقت صرف کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل مہا کمبھ پہل جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ قدیم روایات کے ہموار امتزاج کو اجاگر کرتی ہے۔ قابل اعتماد معلومات تک آسان رسائی فراہم کرتے ہوئے، اتر پردیش حکومت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ عقیدت مند اور سیاح مہا کمبھ کے روحانی پہلوؤں پر لاجسٹک چیلنجوں کے بغیر توجہ مرکوز کر سکیں۔
اس سال جب لاکھوں لوگ سنگم پر جمع ہوں گے، مہا کمبھ ایک روحانی مرکز کے طور پر اپنی جگہ کی دوبارہ تصدیق کرے گا، جہاں قدیم رسومات اور جدید خواہشات زندگی اور الوہیت کے جشن میں اکٹھے ہوتے ہیں۔
حوالے
محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ (ڈی پی آئی آر)، حکومت اتر پردیش
http://www.kumbh.gov.in/
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2025/jan/doc2025113484901.pdf
**************
ش ح۔ ف ش ع
13-01-2025
U: 5172
(Release ID: 2092635)
Visitor Counter : 13