صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Posted On: 12 JAN 2025 6:26PM by PIB Delhi

 صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے تمام بھارتیوں   کو لوہڑی (13  جنوری) ، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو (14 جنوری) کے موقع پر  مبارک باد پیش کی  ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا’’لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بہو تہواروں کے مبارک موقع پر میں ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام بھارتیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

یہ تہوار ہمارے مالا مال ثقافتی ورثے کی علامت ہیں اور اپنے ساتھ جوش و خروش اور مسرت لے کر آتے ہیں۔ بھارت کے مختلف خطوں میں مختلف شکلوں میں منائے جانے والے یہ تہوار فطرت کے ساتھ ہمارے ہم آہنگ تعلقات کو ظاہر کرتے ہیں۔ لوگ مقدس ندیوں میں غسل  بھی کرتے ہیں اور ان مواقع پر صدقہ و خیرات بھی کرتے ہیں۔

ان تہواروں کے ذریعے جو فصلوں سے بھی جڑے ہوئے ہیں، ہم محنتی کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جو قوم کا پیٹ بھرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔

خدا کرے کہ یہ تہوار سبھی کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائیں اور ہم بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ مل کر کام کریں۔‘‘

صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

***

(ش ح – ع ا )

 U. No. 5127


(Release ID: 2092283) Visitor Counter : 22