وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نے مہا کمبھ 2025 کو عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا


مہا کمبھ میں زائرین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے ’’انکریڈیبل انڈیا‘‘ پویلین اور مخصوص انفولائن کا آغاز

زائرین کے لیے لگژری رہائش، ٹور پیکیجز، اور بہتر کنیکٹیویٹی

ایئر کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے لیے وزارت سیاحت کے ساتھ الائنس ایئر کی شراکت

مہا کمبھ کی عظمت کو عکس بند کرنے کے لیے خصوصی فوٹو شوٹ اور ویڈیوز کا اہتمام

Posted On: 12 JAN 2025 10:02AM by PIB Delhi

وزارتِ سیاحت، حکومتِ ہند، مہا کمبھ 2025 کو نہ صرف ایک روحانی اجتماع کے طور پر بلکہ عالمی سیاحت کے لیے بھی ایک تاریخی موقع بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس شاندار موقع کو منانے کے لیے، وزارت مختلف اقدامات متعارف کروا رہی ہے، جن کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مہا کمبھ دنیا کے سب سے بڑے اور اہم ترین مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے، جو ہر 12 سال میں ہندوستان کے چار مقامات میں سے کسی ایک پر منعقد ہوتا ہے۔ مہا کمبھ 2025، جو کہ پورن کمبھ ہے، پریاگ راج، اتر پردیش میں 13 جنوری سے 26 فروری 2025 تک منعقد ہو رہا ہے۔ یہ عظیم الشان تقریب، جس میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں، سیاحوں اور زائرین کی آمد متوقع ہے، ہندوستان کے ثقافتی اور روحانی ورثے اور سیاحت کی صلاحیت کو نمایاں کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کرتا ہے۔

وزارتِ سیاحت مہا کمبھ میں ’’انکریڈیبل انڈیا پویلین‘‘ قائم کر رہی ہے، جو 5000 مربع فٹ کی ایک وسیع جگہ ہوگی۔ یہ پویلین غیر ملکی سیاحوں، اسکالروں، محققین، فوٹوگرافروں، صحافیوں، تارکین وطن کمیونٹی، بیرون ملک بھارتی افراد وغیرہ کو سہولت فراہم کرے گا۔ یہ پویلین زائرین کے لیے ایک متحرک تجربہ پیش کرے گا، جس میں ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور کمبھ میلے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس پویلین میں ’’دیکھو اپنا دیش‘‘ عوامی رائے شماری بھی شامل ہوگی، جہاں زائرین ہندوستان کے اپنے پسندیدہ سیاحتی مقامات کے لیے ووٹ دے سکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013I5X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YO9E.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I6VV.jpg

مہا کمبھ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی سیاحوں، بااثر شخصیات، صحافیوں، اور فوٹوگرافروں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، وزارتِ سیاحت نے ایک مخصوص ٹول فری سیاحتی انفولائن (1800111363 یا 1363) قائم کی ہے۔ انگریزی اور ہندی کے علاوہ، یہ ٹول فری انفولائن اب دس (10) بین الاقوامی زبانوں اور ہندوستان کی علاقائی زبانوں، جیسے تمل، تیلگو، کنڑ، بنگالی، آسامی، اور مراٹھی میں بھی دستیاب ہے۔ یہ سروس غیر ملکی زائرین کے تجربے کو ہموار اور خوشگوار بنانے کے لیے رہنمائی، معلومات، اور مدد فراہم کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YZ1L.jpg

وزارتِ سیاحت نے مہا کمبھ 2025 کے حوالے سے جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے ایک بڑی سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا ہے۔ خصوصی ہیش ٹیگز جیسے کہ #Mahakumbh2025 اور #SpiritualPrayagraj استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگ اپنے تجربات اور اس ایونٹ کے لمحات کو شیئر کرسکیں۔ سوشل میڈیا مقابلے،آئی ٹی ڈی سی، یوپی ٹورزم، اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مشترکہ پوسٹس، اس ایونٹ کی نمایاں حیثیت کو مزید بڑھائیں گے اور لوگوں کو اس روحانی شاندار موقع کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دیں گے۔

وزارتِ سیاحت نے اہم سیاحتی شراکت داروں جیسے کہ اتر پردیش اسٹیٹ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، آئی آر سی ٹی سی ، اورآئی ٹی ڈی سی کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ مختلف سیاحتی پیکجز اور لگژری رہائش کے اختیارات فراہم کیے جا سکیں۔ آئی ٹی ڈی سی نے پریاگ راج کے ٹینٹ سٹی میں 80 لگژری رہائش گاہیں قائم کی ہیں، جبکہ آئی آر سی ٹی سی بھی عقیدت مندوں اور سیاحوں کے رش کو سنبھالنے کے لیے لگژری ٹینٹس فراہم کر رہا ہے۔ یہ پیکجز ایک ڈیجیٹل بروشر میں دستیاب ہیں، جو بھارتی مشنز اور انڈیا ٹورزم کے دفاتر کو وسیع پیمانے پر تقسیم کیا گیا ہے تاکہ اس کی رسائی بڑھائی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0068EGO.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005L3F7.jpg

مہا کمبھ میں شرکت کرنے والے سیاحوں کے لیے سفر کو آسان اور ہموار بنانے کے لیے، وزارتِ سیاحت نے الائنس ایئر کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ہندوستان کے مختلف شہروں سے پریاگ راج تک فضائی رابطے کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس اقدام سے ملکی اور غیر ملکی زائرین کو تقریب تک آسانی اور سہولت کے ساتھ پہنچنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007TE7R.jpg

اس نایاب موقع کو محفوظ کرنے کے لیے، وزارتِ سیاحت ایک بڑے پیمانے پر فوٹو شوٹ اور ویڈیو گرافی منصوبہ شروع کرے گی تاکہ مہا کمبھ کی عظمت اور روحانی جوہر کو عکس بند کیا جا سکے۔ یہ مناظر بین الاقوامی اور قومی میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر شیئر کیے جائیں گے، جو مہا کمبھ کی شان و شوکت کو اجاگر کریں گے اور پریاگ راج کو ایک روحانی اور ثقافتی مرکز کے طور پر سیاحت کی صلاحیت کو نمایاں کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009DLOS.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0087D9L.jpg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5114


(Release ID: 2092207) Visitor Counter : 27