وزارت اطلاعات ونشریات
عالمی پلیٹ فارم پر سرفہرست رہتے ہوئے اپنی وراثت کو برقرار رکھنا ایف ٹی آئی آئی کا نصب العین ہونا چاہئے: مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو
جناب اشونی ویشنو نے تمام جدید سہولیات سے آراستہ ایف ٹی آئی آئی کے سنیما تھیٹر- کم- آڈیٹوریم کا افتتاح کیا
Posted On:
11 JAN 2025 6:49PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات، ریلوے ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج پونے میں فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔ جناب ویشنو نے سب سے پہلے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا دورہ کیا، جو ایک خود مختار سوسائٹی جو کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت ایک سوسائٹی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ پروگرام کے آغاز میں جناب ویشنو نے فیتہ کاٹا اور طلباء کے ساتھ مل کر چراغ بھی روشن کیا۔
افتتاح کے بعد کھلے فورم پر طلباء اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ان کا مقصد ایف ٹی آئی آئی کو عالمی پلیٹ فارم پر لے جانا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا- "ہماری روایت اور ورثہ مستقبل کی بہترین ترقی کی طرف ہمارے سفر کو شروع کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔" اس موقع پر جناب ویشنو نے اساتذہ اور طلبہ کے مختلف سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے اور مجوزہ ڈیمڈ یونیورسٹی کی حیثیت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
جناب اشونی ویشنو نے ملک میں سنیما کی تعلیم پر اپنے ویژن کی وضاحت کی۔ انہوں نے طلباء کے لیے کریئر کے مواقع کو مضبوط بنانے اور انہیں صنعتوں سے زیادہ سے زیادہ جوڑنے پر زور دیا۔ مسٹر ویشنو نے'گتی شکتی یونیورسٹی' کی مثال دی، جو بہت کم وقت میں عالمی سطح پر ایک سرکردہ ہنر فراہم کنندہ یونیورسٹی بن گئی ہے۔
جناب اشونی ویشنو نے یہ بھی کہا کہ یہ نیا آڈیٹوریم نہ صرف ایف ٹی آئی آئی کی تعلیم کا ایک انمول اثاثہ ہے بلکہ پونے کے ثقافتی منظرنامے میں بھی اضافہ کرے گا۔
سینما پروجیکٹر، اسٹیج پرفارمنس کے لیے پی اے سسٹم اور جدید ترین ڈولبی ایٹموس سراؤنڈ ساؤنڈ سسٹم جیسی تمام جدید سہولیات سے آراستہ اس آڈیٹوریم میں 586 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ آڈیٹوریم کی سب سے منفرد خصوصیات میں سے ایک- اس کی اختراعی، افقی طور پر حرکت پذیر اسکرین ہے، جو 50 فٹ چوڑی اور 20 فٹ اونچی ہے۔ اس جدید ترین اسکرین کو ریموٹ کنٹرول کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے، جس سے آڈیٹوریم کو آسانی سے سنیما تھیٹر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی خصوصیت ہے جو اس کے لیے استعداد اور لچک لاتی ہے۔ آڈیٹوریم کا ڈیزائن اس تناظر میں نئے معیارات مرتب کرتا ہے۔ ایف ٹی آئی آئی نے پہلے ہی اس سہولت کے لیے پیٹنٹ کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے انسٹی ٹیوٹ کی مختلف سہولیات کا دورہ کیا اور فیکلٹی کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ جناب ویشنو نے تخلیقی معیشت پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا، " ایف ٹی آئی آئی کے ٹیلنٹ اور ماحولیاتی نظام کی مدد سے ہم اس میدان میں شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔"
*******
ش ح۔ ظ ا
UR No.5111
(Release ID: 2092178)
Visitor Counter : 19