وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 13 جنوری کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور سون مرگ سرنگ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے
سون مرگ سرنگ لیہہ کے راستے میں سری نگر اور سون مرگ کے درمیان بارہ ماسی کنکٹیویٹی فراہم کرے گی
یہ پروجیکٹ کلیدی اہمیت کےحامل لداخ خطے تک محفوظ تر اور بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنائے گا
یہ پروجیکٹ دفاعی لاجسٹکس کو تقویت بہم پہنچائے گا، جموں و کشمیر اور لداخ میں اقتصادی نمو اور سماجی-ثقافتی ارتباط کا باعث ثابت ہوگا
سون مرگ کے بارہ ماسی قابل رسائی منزل میں تبدیل ہونے سے سیاحت کو زبردست تقویت حاصل ہوگی
Posted On:
11 JAN 2025 5:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 جنوری کو جموں و کشمیر میں سون مرگ کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11:45 بجے وہ سون مرگ سرنگ کا دورہ کریں گے ، بعد ازاں اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس موقع پر وہ مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔
سون مرگ سرنگ پروجیکٹ، جو کہ 12 کلو میٹر طویل ہے، کو 2700 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ 6.4 کلو میٹر طویل سون مرگ مین ٹنل، ایک ایگریس ٹنل اور اپروچ سڑکوں پر مشتمل ہے۔ سطح سمندر سے 8,650 فٹ سے زیادہ کی اونچائی پر واقع، یہ پروجیکٹ سری نگر اور سون مرگ کے درمیان لیہہ کے راستے بارہ ماسی رابطے میں اضافہ کرے گا، زمین کھسکنے اور برفانی تودے کے راستوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اور کلیدی اہمیت کے حامل لداخ خطے تک محفوظ اور بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنائے گا۔ یہ سون مرگ کو بارہ ماسی قابل رسائی منزل میں تبدیل کرکے سیاحت کو فروغ دے گا، موسم سرما کی سیاحت، ایڈونچر اسپورٹس اور مقامی ذریعہ معاش کو فروغ دے گا۔
زوجیلا سرنگ کے ساتھ، جو 2028 تک مکمل ہونے والی ہے، یہ پروجیکٹ راستے کی طوالت 49 کلومیٹر سے کم کر کے 43 کلومیٹر کر دے گا اور گاڑی کی رفتار کو 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دے گا، جس سے سری نگر وادی اور لداخ کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے قومی شاہراہ -1کنکٹیویٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بہتر رابطہ جموں و کشمیر اور لداخ میں دفاعی لاجسٹکس کو فروغ دے گا، ساتھ ہی اقتصادی ترقی اور سماجی و ثقافتی ارتباط کا باعث بھی ثابت ہوگا۔
وزیر اعظم ان تعمیراتی کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے جنہوں نے سخت ترین حالات میں محتاط انداز میں کام کیا، اور اس طرح وہ انجینئرنگ کے اس کارنامے میں ان کے تعاون کا اعتراف کریں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5108
(Release ID: 2092117)
Visitor Counter : 31
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam