نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت نوجوان لیڈرس ڈائیلاگ 2025 متحرک مباحثوں، تخلیقی مقابلوں اور متاثر کن نشستوں کے ساتھ شروع ہوا


نوجوانوں کے امور کے سکریٹری نے وکست بھارت ڈائیلاگ میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ہندوستان کی بھرپور ثقافتی میراث پر روشنی ڈالی

بھارت منڈپم میں 3,000 سے زیادہ نوجوان رہنما موضوعاتی مباحثوں اور تخلیقی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں

نوجوان قائدین وکست بھارت ڈائیلاگ میں موضوعاتی مباحثوں اور تخلیقی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں

Posted On: 10 JAN 2025 6:53PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں نیز محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی قیادت میں،نوجوانوں کے امور کے محکمے نے 10 جنوری 2025 کو بھارت منڈپم، نئی دلی میں وکست بھارت یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ کا کامیابی سے آغاز کیا۔ یہ تقریب ملک کے نوجوانوں کے جشن کا نیا تصور ہے، جو نوجوان قیادت کی شاندار تقریب کے گرد مرکوز ہے۔ اس نے آج ایک تبدیلی کا آغاز کیا، جس میں ملک بھر سے نوجوان رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا تاکہ وہ موضوعاتی مباحثوں، تخلیقی مقابلوں، اور علم افزا تجربات میں مشغول ہوسکیں، جو کہ وکست بھارت کے وژن پر مرکوز ہے۔ ملک کی ہر ریاست اور یوٹی کی نمائندگی کرنے والے شرکاء کا انتخاب ایک سخت انتخابی عمل کے ذریعے کیا گیا، جس میں 30 لاکھ سے زیادہ شرکاء شامل تھے۔

وکست بھارت یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 کا آغاز ایک متاثر کن اورینٹیشن اجلاس سے ہوا، جس نے تین روزہ تقریب کے لیے ایک طاقتور فزا قائم کی۔ اس اجلاس میں ملک بھر سے 3,000 سے زائد پرجوش نوجوان رہنما شامل ہوئے، جس میں سیکرٹری (نوجوان امور) محترمہ میتا راجیو لوچن کا حوصلہ افزا خطاب بھی شامل تھا۔ ان کی تقریر نے شرکاء کے دلوں میں گہرائی سے اثر ڈالا، اور انہیں احساس دلایا کہ وہ بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے ان میں ذمہ داری اور جوش و خروش کا احساس پیدا ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZARI.jpg

پورے دن مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اورینٹیشن کے بعد شرکاء نے وکست بھارت کے لیے اہم دس کلیدی مقابلوں، ثقافتی اور موضوعاتی پریزنٹیشنز میں حصہ لیا۔

 

وکست بھارت یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 کے دوپہر کا وقت تخلیقی مقابلوں کے زبردست سلسلے سے بھرپور تھا، جس نے شرکاء کو اپنی صلاحیت کو پیش کرنے اور ایک ترقی یافتہ بھارت کے لیے اپنی بصیرت کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا۔ 'وکست بھارت' کے موضوع پر پینٹنگ، کہانی نویسی، موسیقی، رقص، تقریر، اور شاعری کے مقابلوں نے نوجوان رہنماؤں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنے خیالات اور امنگوں کا اظہار کرنے کا موقع دیا۔

وکسٹ بھارت نمائش نے ریاستی اور مرکزی وزارتوں کے نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کی نمائش کی، جو تعلیم، ہنر مندی کی ترقی، کاروباری شخصیت اور ثقافت میں باہمی تجربات پیش کرتے ہیں۔ مزید برآں، مختلف ریاستوں سے منتخب نوجوانوں کے نمائندوں نے اپنے اہم اختراعی پروجیکٹس پیش کئے۔

پروگراموں کے بعد، شرکاء پردھان منتری سنگرہالیہ دیکھنے گئے، جو بھارت کی شاندار تاریخ اور حکمرانی کے لیے وقف ایک اہم مقام ہے، جس نے انہیں ملک کی قیادت کے سفر کی مزید گہرائی سے سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔

دن کا اختتام ایک منفرد پروگرم پر ہوا، جہاں شرکاء نے مرکزی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی میزبانی میں غیر رسمی نیٹ ورکنگ ڈنر میں شرکت کی۔ اس غیر رسمی ملاقات نے نوجوانوں اور اہم پالیسی سازوں کے درمیان براہ راست تال میل کی سہولت فراہم کی، جس نے انہیں وکست بھارت میں بڑی شراکت کرنے کی تحریک دی۔

وکست بھارت یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 نے اگلی نسل کے رہنماؤں، سوچنے والوں، اور اختراع کاروں کی پرورش میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کر لی، جو بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی سمت میں کام کریں گے۔

وکست بھارت یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 کے دوسرے دن کے ممکنہ پروگرام

11 جنوری 2025 کو وکست بھارت یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 کا آغاز ایک افتتاحی اجلاس سے ہوگا جس کی قیادت مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور ریاستی وزیرمحترمہ رکشا کھڈسے کریں گی، ساتھ ہی وزارت کے دیگر معززین بھی موجود ہوں گے۔ پینل سیشن میں معروف شخصیت جناب آنند مہندرا شریک ہوں گے، جو تقریب کے لیے ایک مثبت ماحول قائم کریں گے۔اس کے بعد، شرکاء 10 اہم موضوعات پر گہرائی سے مباحثوں میں حصہ لینگے، جن کی رہنمائی مختلف شعبوں کے ماہرین کریں گے، جیسے جناب سچن بنسل، جناب پرتیوش کمار، جناب رومالو رام، جناب رونی اسکریووالا، جناب  او پی چودھری، ڈاکٹر سریتا اہلوات، جناب رتیش اگروال، جناب بائچنگ بھوٹیا،جناب سہیل نرائن، جناب  پون گوئینکا، جناب انکت دیب، جناب امیتابھ کانت، جناب  ڈاکٹر ایس سوم ناتھ، محترمہ چاوی راجوت، محترمہ کلپنا سروج، جناب آنند کمار،جناب ملہار کلامبے، محترمہ پالکی شرما، محترمہ جھانوی سنگھ اور جناب جونٹی روڈز۔شام کا اختتام "کلرس آف وکست بھارت" کے شاندار ثقافتی شو کے ساتھ ہوگا، جو بھارت کی شاندار وراثت کا جشن منائے گا اور روایتی اور جدید فن کے امتزاج کے ذریعے قوم کی اتحاد، تنوع، اور ترقی کی عکاسی کرے گا۔

 

************

ش ح ۔   م د ۔  م  ص

 (U:5082  )


(Release ID: 2091939) Visitor Counter : 13