صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے آسام میں نئے منصوبوں کے آغاز اور جاری اقدامات کا جائزہ لے کر صحت کے شعبے کو مزید مستحکم کیا
جناب نڈا نے آسام کے تیزپور میں ایل جی بی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں نئی لائبریری اور انفارمیٹکس سینٹر کا افتتاح کیا
مرکزی وزیر نے انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کی صدارت کی
جناب نڈا نے آسام کے درانگ ضلع کے منگلدئی ضلع سول اسپتال میں 50 بستروں پر مشتمل جدید ترین کرٹیکل کیئر بلاک کی بنیاد رکھی، جس کیلئے 23.75 کروڑ روپے کی مالی مدد پی ایم اے بی ایچ آئی ایم کے تحت فراہم کی جائے گی
انہوں نے گوہاٹی میں ایمس کے کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا
Posted On:
08 JAN 2025 6:05PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج آسام کے اہم صحت کے مراکز کا دورہ کیا، جن میں لوکپریہ گوپی ناتھ بورڈولوئی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (ایل جی بی آر ایم ایچ )، منگلدائی ڈسٹرکٹ سول اسپتال اور ایمس گوہاٹی شامل ہیں، تاکہ نئے منصوبوں کا آغاز کیا جا سکے اور جاری صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے، جو خطے کے عوام کے لیے طبی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
جناب نڈا نے تیزپور میں واقع ایل جی بی آر آئی ایم ایچ کے دورے کے دوران ادارے کی نئی لائبریری اور انفارمیٹکس سینٹر کا افتتاح کیا۔ ادارے کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناب نڈا نے شمال مشرقی بھارت اور ملک کے لیے مزید سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
جناب نڈا نے ایل جی بی آر آئی ایم ایچ میں بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما اور آسام کے وزیر صحت جناب آشوک سنگھل بھی موجود تھے۔
جناب نڈا نے آسام کے درانگ ضلع میں منگلدائی ڈسٹرکٹ سول اسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید ترین 50 بیڈز پر مشتمل کرٹیکل کیئر بلاک (سی سی بی ) کی بنیاد رکھی۔ یہ سی سی بی پی ایم ایچ آئی ایم کے تحت 23.75 کروڑ روپے کی مالی معاونت سے تعمیر کیا جائے گا، جس سے آسام کے عوام کو جدید صحت کی سہولتوں تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔
اپنے دارنگ کے دورے کے دوران، جناب نڈا نے کینسر اسپتال میں جاری علاج کا معائنہ کیا اور ٹاٹا ٹرسٹس کے تحت کینسر کی دیکھ بھال کے منصوبے کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے، لوگوں کو کینسر کے علاج کے لیے ریاست سے باہر جانا پڑتا تھا، لیکن اب درانگ کے لوگ اپنے گھر پر ہی علاج کرا سکتے ہیں۔
اس دورے کے دوران آسام کے وزیر صحت جناب آشوک سنگھل، آسام کے وزیر تعلیم جناب کیشاب مہنتا، آسام میں بجلی ، مہارت کی ترقی اور طبی تعلیم کے وزیر جناب پرسنتا پھوکان اور آسام کے رکن پارلیمنٹ جناب دلیپ ساکیہ بھی موجود تھے۔
اپنے دورے کے اختتام پر جناب نڈا نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما کے ہمراہ ایمس گوہاٹی کا دورہ کیا اور ادارے میں جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جناب نڈا نے کیمپس میں ایک پودا لگایا اور ادارے کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ ایمس گوہاٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر آشوک پورانیک اور ادارے کے سینئر ارکان بھی اس دوران موجود تھے۔
مرکزی وزیر صحت کے ہمراہ ہیلتھ سروسزکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اتل گوئل، مرکزی وزارت صحت کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب جے دیپ کمار مشرا،مرکزی وزارت صحت میں ایڈیشنل سکریٹری سمتھ ایل ایس چانگسن اور ریاستی حکومت اور مرکزی وزارت صحت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
***********
ش ح۔ع ح۔ن م۔
U-4998
(Release ID: 2091256)
Visitor Counter : 20