امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی کے موتی باغ میں نو تعمیر شدہ ورکنگ ویمن ہاسٹل ’سشما بھون‘ کا افتتاح کیا اور عملی طور پر جانوروں کے  اسپتال کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 10 سالوں میں دہلی میں 68,000 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے نافذ  کیے گئے ہیں

دہلی میں 45 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 ہزار مربع گز کے رقبے پر شیش محل بنایا گیا، دارالحکومت کے لوگ اس اخراجات کا حساب مانگ رہے ہیں۔

جب دہلی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر 10 سال تک کام کرنے کا موقع ملا تب ترقی پر توجہ دینے کے بجائے شیش محل بنانے کا کام کیا گیا

مودی جی ریہڑی –پٹری والوں  کو ہٹانے کے بجائے انہیں 'سواندھی یوجنا' کے ذریعے بااختیار بنا کر انہیں عزت دے رہے ہیں

تمام اپوزیشن لیڈروں کو سشما جی کے کام کرنے کے انداز سے سیکھنا چاہیے

سشما جی کے نام سے منسوب اس عمارت میں رہنے والی بہنوں کا نام ایک ایسے لیڈر سے جوڑا جا رہا ہے جوبھارت  میں خواتین کو بااختیار بنانے، بیداری اور جدوجہد کے لیے ہمیشہ ایک تحریک رہی ہیں

Posted On: 04 JAN 2025 4:31PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ذریعہ تیار کردہ نو تعمیر شدہ ورکنگ ویمن ہاسٹل بلاک سشما بھون کا افتتاح کیا۔ انہوں نے موتی باغ، نئی دہلی میں ایک جدید ترین جانوروں کے اسپتال کا عملی طور پر افتتاح کیا۔ اس تقریب میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب  وی کے سکسینہ اور نئی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ محترمہ بانسوری سوراج سمیت کئی معززین نے شرکت کی۔

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سشما جی کے نام سے منسوب اس نئی ورکنگ ویمن ہاسٹل عمارت میں رہنے والی بہنوں کا نام ایک ایسی لیڈر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے جو ہندوستان میں خواتین کو بااختیار بنانے، بیداری اور جدوجہد کے لیے ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہی ہے۔  اس ملک کی جمہوری تاریخ سشما جی کو ایک لڑنے والی اپوزیشن لیڈر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سشما جی نے پچھلی حکومت کے 12 لاکھ کروڑ روپے کے گھوٹالوں اور بدعنوانی کو پارلیمنٹ میں بے نقاب کرنے کا کام کیا ہے۔ سشما جی کو جمہوریت میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی اہمیت کی ایک مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن لیڈروں کو سشما جی کے کام کرنے کے انداز سے سیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سشما جی نے پورے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایک مثال قائم کی  اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں وزیر خارجہ کے طور پر انہوں نے ایک زندہ مثال پیش کی۔وزیر خارجہ کی حیثیت سے وہ ملک کے عوام کے مسائل کو سمجھتی تھیں۔

0I9A9054.JPG

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ این ڈی ایم سی نےسشما بھون کی تعمیر کے ذریعے تقریباً 500 کام کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ رہائش کا انتظام کیا ہے۔ اس عمارت کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے شہری ترقی کے وژن کو اجاگر کرنے والا ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد، جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی شہری ترقی کو پالیسی کی بنیاد فراہم کرنے کے لیے کام کیا۔ مودی جی نے عالمی معیار کی سہولت پر زور دیا اور اسے شہری ترقی کی پالیسی میں ایک اہم ٹول کے طور پر شامل کیا۔ مودی جی نے مواصلات اور اچھی سڑکوں کے رابطے کو شہری ترقی کی پالیسی کا حصہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے شہروں کے آس پاس واقع دیہات کو کسی پالیسی میں شامل نہیں کیا گیا تھا، لیکن وزیر اعظم مودی نے انہیں شہری ترقی کی پالیسی میں شامل کیا، جس کی وجہ سے پچھلے 10 سالوں میں شہروں کا منظر نامہ بدل گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ای-گورننس پر وزیر اعظم مودی کی توجہ کو بھی اجاگر کیا، جس کی مثال اسمارٹ سٹیز مشن کے ذریعہ دی گئی ہے، جہاں ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے ترقی کے لیے 100 شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس نقطہ نظر کی وجہ سے نہ صرف شہروں کی مساوی ترقی ہوئی ہے بلکہ یہ مستقبل کے تناظر میں ترقی کو نافذ کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے سیکورٹی کے لیے کئی شہروں میں مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنائے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے پورے نیٹ ورک کو ان سے جوڑا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں، یہ کیمرے AI کا استعمال کرتے ہوئے کثیر مقصدی اسکیموں میں استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے ماحول دوست شمسی توانائی کے لیے امرت یوجنا، 1000 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک کی توسیع، الیکٹرک وہیکل پہل اور پی ایم سوریہ گھر یوجنا بھی شروع کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ شہروں کی صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کو شہری ترقی کی پالیسی کے دو اہم نکات بنائے گئے ہیں۔ ان کے لیے سوچھ بھارت ابھیان، اربن ویسٹ مینجمنٹ پالیسی، گرین انرجی، سولر روف ٹاپ پروجیکٹ جیسے کئی اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد پہلی بار وزیر اعظم مودی جی نے نہ صرف سڑک پر دکانداروں کے لیے جگہ کو یقینی بنایا بلکہ انہیں سواندھی اسکیم کے ذریعے باوقار زندگی گزارنے اور قرض لینے کا حق بھی دیا۔

جناب امت شاہ نے کئی شہروں میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کرکے، ایک جامع سی سی ٹی وی نیٹ ورک کو ان مراکز سے جوڑ کر شہری سلامتی میں مودی حکومت کی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ان کیمروں کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والی کثیرمقصدی اسکیموں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے ماحول دوست شمسی توانائی کے لیے امرت یوجنا، 1000 کلومیٹر طویل میٹرو نیٹ ورک کی توسیع، الیکٹرک وہیکل پہل اور پی ایم سوریہ گھر یوجنا بھی شروع کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ شہروں کی صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کو شہری ترقی کی پالیسی کے دو اہم نکات بنائے گئے ہیں۔ ان کے لیے سوچھ بھارت ابھیان، اربن ویسٹ مینجمنٹ پالیسی، گرین انرجی، سولر روف ٹاپ پروجیکٹ جیسے کئی اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد پہلی بار وزیر اعظم مودی جی نے نہ صرف سڑک پر دکانداروں کے لیے جگہ کو یقینی بنایا بلکہ انہیں سواندھی اسکیم کے ذریعے باوقار زندگی گزارنے اور قرض لینے کا حق بھی دیا۔

072A8817.JPG

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ مودی حکومت نے اسکل انڈیا مشن کے ذریعے ملازمت سے متعلق مایوسیوں سے لڑنے والے نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع سے جوڑ کر بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ سوچھتا درجہ بندی کا مقابلہ اور موسمیاتی اسمارٹ سٹی فریم ورک جیسے اقدامات نے شہروں کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ دیا اور انہیں ترقی کے اعلیٰ معیار کی طرف گامزن کیا۔ جناب امت شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ شہری ترقی کی پالیسی کے مختلف پہلوؤں کو مربوط کرکے، حکومت نے اسے نتیجہ خیز بنایا ہے، ایک طویل مدتی وژن کے ساتھ مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا ہے۔ مستقبل کے حوالے سے اس نقطہ نظر کا مقصد ہندوستانی شہروں کو دنیا کے سرکردہ عالمی شہروں میں شامل کرنا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 10 سالوں میں دہلی کی ترقی کے لیے 68,000 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر عمل کیا گیا ہے۔ مودی حکومت نے سڑکوں کی ترقی میں 41,000 کروڑ روپئے، ریلوے سے متعلقہ منصوبوں میں 15,000 کروڑ روپئے ، اور ہوائی اڈے اور اس کے اطراف میں خدمات کو بڑھانے کے لیے 12,000 کروڑ  روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر 8000 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور اب کوئی بھی دہلی سے 45 منٹ میں میرٹھ پہنچ سکتا ہے۔ دہلی سے ممبئی تک 24 گھنٹے کا سفر 12 گھنٹے میں مکمل کرنے کے لیے ایک تیز رفتار راہداری بنائی جا رہی ہے۔ دوارکا ایکسپریس وے 7,500 کروڑ روپے کی لاگت سے، ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے 11,000 کروڑ روپے کی لاگت سے، اربن ایکسٹینشن روڈ 7,715 کروڑ روپے کی لاگت سے، پرگتی میدان انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ کوریڈور 920 کروڑ  روپئے کی لاگت سے اور  30,000 کروڑ روپےسے دہلی- میرٹھ آر آر ٹی ایس ریل کوریڈور کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت منڈپم میں 7000 سیٹوں کا کنونشن سنٹر اور 3000 سیٹوں والا ایمفی تھیٹر بنایا گیا ہے۔ 5400 کروڑ روپے کی لاگت سے یشوبھومی کنونشن سینٹر، 250 کروڑ روپے کی لاگت سے دوارکا گولف کورس اور 92 کروڑ روپے کی لاگت سے دوارکا اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ادے یوجنا کے تحت 1731 کالونیوں کو ریگولرائز کرنے کا عمل شروع کرکے 40 لاکھ غریب لوگوں کو مالکانہ حقوق دینے کی اسکیم، کچی آبادیوں کو فلیٹ دینے کی اسکیم، پردھان منتری آواس یوجنا-اربن کے تحت 29 ہزار مکانات اور تقریباً 354 کروڑ روپے کی لاگت سے 3000 ای ڈبلیو ایس فلیٹس بنائے گئے۔  دہلی یونیورسٹی میں نیا ویر ساورکر کالج، پردھان منتری  میوزیم، پولس میموریل، نیشنل وار میموریل، انڈیا انٹرنیشنل کنونشن سینٹر اور ایکسپو سینٹر کی ترقی، آکسیجن پارک اور بہت سے سبز اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

جناب امت شاہ نے دہلی کے لوگوں کے ان الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا  کہ 45 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 ہزار گز کے علاقے میں شیش محل بنایا گیا ہے اور راجدھانی کے لوگ اس کا حساب مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے 10 سال تک دہلی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے کام کرنے کا موقع ملا تو ترقی پر توجہ دینے کے بجائے شیش محل کی تعمیر کا کام کیا گیا۔

****

ش ح ۔ م ف

U.No: 4863


(Release ID: 2090243) Visitor Counter : 16