وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 4 جنوری کو نئی دہلی میں گرامین بھارت مہوتسو 2025 کا افتتاح کریں گے
مہوتسو کاموضوع: وکِسِت بھارت 2047 کے لیے ایک لچکدار دیہی ہندوستان کی تعمیر
مہوتسو کا مقصد دیہی ہندوستان کے کاروباری جذبے اور ثقافتی ورثے کا جشن منانا ہے
Posted On:
03 JAN 2025 5:56PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 جنوری کو، صبح تقریباً ساڑھے دس بجے، نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں گرامین بھارت مہوتسو 2025 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ مہوتسو ، دیہی ہندوستان کے کاروباری جذبے اور ثقافتی ورثے کا جشن مناتے ہوئے، 4 سے 9 جنوری تک منعقد کیا جائے گا، اس کا موضوع 'وکست بھارت 2047 کے لیے ایک لچکدار دیہی ہندوستان کی تعمیر' اور "گاؤں بڑھے، تو دیش بڑھے " کانعرہ ، ہے۔
یہ مہوتسو، مختلف مباحثوں، ورکشاپس اور ماسٹرکلاسز کے ذریعے، دیہی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا، خود انحصاری والی معیشتیں پیدا کرنا اور دیہی برادریوں میں اختراع کو فروغ دینا ہے۔ اس کے مقاصد میں دیہی آبادی میں معاشی استحکام اور مالی تحفظ کو فروغ دینا، شمال مشرقی ہندوستان پر خصوصی توجہ کے ساتھ، مالی شمولیت کو حل کرنا اور پائیدار زرعی طریقوں کی حمایت کرنا شامل ہے۔
مہوتسو کی ایک اہم توجہ دیہی خواتین کو انٹرپرینیورشپ کے ذریعے بااختیار بنانا ہو گی۔ باہمی تعاون پر مبنی اور اجتماعی دیہی تبدیلی کے لیے ایک خاکہ وضع کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران، غور وفکر کرنے والے رہنماؤں، دیہی صنعت کاروں، کاریگروں اور متعلقہ فریقوں کو یکجاکرنا ؛ نیز دیہی معاش کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی اور اختراعی طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنا؛ اور متحرک پرفارمنسز اور نمائشوں کے ذریعے ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش م۔ ق ر
(U:4829)
(Release ID: 2089965)
Visitor Counter : 32
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam