امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امداد باہمی اور امور داخلہ کے مرکزی  وزیر، جناب امت شاہ، نئی دہلی میں جزیرےکی  ترقی کی ایجنسی (آئی ڈی اے ) کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں


‘پی ایم سوریہ گھر’ اسکیم کے تحت، انڈمان نکوبار جزائر اور لکشدیپ کے تمام گھروں میں 100 فیصد شمسی توانائی کے پینل نصب کیے جائیں

دونوں جزائر میں سولر پینلز اور ونڈ ملز کے ذریعے 100فیصد قابل تجدید توانائی حاصل کرنے کا مقصد

یہ جزیرے دہلی سے دور ہونے کے باوجود ہمارے دل کے قریب ہیں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور یہاں سیاحتی سہولیات میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے

مودی حکومت ان جزائر کی ثقافت اور ورثے کو محفوظ کر رہی ہے اور ترقیاتی کاموں کو تیز کر رہی ہے

تمام متعلقہ وزارتیں دونوں جزیرے گروپوں میں سیاحت، تجارت اور دیگر شعبوں سے متعلق منصوبوں پر مل کر کام کریں

Posted On: 03 JAN 2025 5:56PM by PIB Delhi

امداد باہمی اور امور کے داخلہ کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جزیرے کی ترقی کی ایجنسی (آئی ڈی اے ) کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں انڈمان اور نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل (ریٹائرڈ) جناب  ڈی کے جوشی، لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر جناب  پرفل پٹیل، مرکزی داخلہ سکریٹری جناب گووند موہن اور مختلف مرکزی وزارتوں کے سکریٹریوں کے ساتھ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R48O.jpg

میٹنگ کے دوران، امداد باہمی اور امور کے داخلہ کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے جزائر انڈمان اور نکوبار اور لکش دیپ میں جاری ترقیاتی اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزارت داخلہ، انڈمان اور نکوبار جزائر انتظامیہ اور لکشدیپ انتظامیہ نے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، ہوائی رابطہ اور بندرگاہ کی ترقی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جامع پیشکش کی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکشدیپ میں شمسی اور ہوا سے توانائی تیار کرنے کے اقدامات کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ان خطوں میں سولر پینلز اور ونڈ ملز کے ذریعے 100 فیصد قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے ہدف کو حاصل کرنے پر زور دیا۔ جناب شاہ نے نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت (ایم این آر ای) کو دونوں جزیروں کے گروپوں کے تمام گھرانوں میں سولر پینل لگا کر 'پی ایم سوریہ گھر' اسکیم کو نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ بھلے ہی یہ جزیرے دہلی سے بہت دور ہیں لیکن یہ ہمارے دل کے قریب ہیں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور یہاں سیاحتی سہولیات کو بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے۔ مودی حکومت ان جزائر کی ثقافت اور ورثے کو محفوظ کر رہی ہے اور ترقیاتی کاموں کو تیز کر رہی ہے۔ انہوں نے دونوں جزیرہ گروپوں میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا اور تمام متعلقہ مرکزی وزارتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاحت، تجارت اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق اقدامات پر تعاون کریں۔ جناب شاہ نے زیر التوا مسائل کو حل کرنے اور جاری منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کے لیے بھی واضح ہدایات جاری کیں۔

*************

(ش ح ۔ا م/                                                            

U.No. 4828


(Release ID: 2089959) Visitor Counter : 19