وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 3 جنوری کو دہلی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح  کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے


وزیر اعظم اشوک وہار کے سوابھیمان اپارٹمنٹس میں اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے لئے 1,675 نئے تعمیر شدہ فلیٹس کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نوروجی نگر میں عالمی کاروباری مرکز اور سروجنی نگر میں جی پی آر اے ٹائپ II کوارٹرز سمیت دو شہری تعمیر نو کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم دوارکا میں سی بی ایس ای کے مربوط آفس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نجف گڑھ کے روشن پورہ میں ویر ساورکر کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 02 JAN 2025 10:18AM by PIB Delhi

‘سب کے لئے مکان’ کے اپنے عزم  کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 جنوری 2025 کو دوپہر تقریباً 12 بجکر 10 منٹ پر  دہلی کے اشوک وہار میں واقع  سوابھیمان اپارٹمنٹس میں ان سیٹو سلم   بحالی پروجیکٹ کے تحت جھگی جھونپڑی  (جے جے) کلسٹرز کے مکینوں کے لئے  نو تعمیر شدہ فلیٹوں کو دیکھنے جائیں گے۔ اس کے بعد تقریباً 12 بج کر 45 منٹ پر دہلی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم دہلی کے اشوک وہار میں کچی بستیوں  کے لئے 1,675 نئے تعمیر شدہ فلیٹوں کا افتتاح کریں گے اور سوابھیمان اپارٹمنٹس کی چابیاں بھی اہل استفادہ کنندگان کے سپرد کریں گے۔ نئے تعمیر شدہ فلیٹوں کا افتتاح دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ذریعہ دوسرے کامیاب ان-سیٹو کچی آبادیوں کی بحالی کے منصوبے کی تکمیل ہوگی۔ اس پروجیکٹ کا مقصد دہلی میں کچی بستیوں میں  رہنے والے افراد کو مناسب سہولیات سے آراستہ ایک بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

حکومت کی طرف سے ایک فلیٹ کی تعمیر پر خرچ کئے جانے والے ہر 25 لاکھ روپے کے لیے، اہل استفادہ کنندگان کل رقم کا 7فیصد سے کم ادا ئیگی کرتے ہیں، جس میں 1.42 لاکھ روپے برائے نام شراکت کے طور پر اور 30,000 روپے پانچ سال کی دیکھ ریکھ  کے لیے شامل ہیں۔

وزیر اعظم نوروجی نگر میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر (ڈبلیو ٹی سی) اور سروجنی نگر میں جنرل پول رہائشی مکان (جی پی آر اے) مرحلہ دوئم کوارٹر  سمیت دو شہری تعمیر نو کے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے ۔

نوروجی نگر میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے 600 سے زیادہ خستہ حال کوارٹرز کو جدید ترین تجارتی ٹاورز میں  تبدیل کر کے علاقے کو یکسر تبدیل کر دیا گیاہے، جس میں جدید سہولیات کے ساتھ تقریباً 34 لاکھ مربع فٹ پریمیم کمرشل جگہ فراہم  کی گئی ہے۔ پراجیکٹ میں گرین بلڈنگ کے طرز کو اپنایا  گیا ہے، جس میں زیرو ڈسچارج تصور، شمسی توانائی کی پیداوار اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام جیسی سہولیات  شامل ہیں۔

سروجنی نگر میں جی پی آر اے مرحلہ دوئم  کوارٹرز میں 28 ٹاورز شامل ہیں ،جن میں 2,500 سے زیادہ رہائشی یونٹ ہیں، جو جدید سہولیات اور جگہ کے مؤثر استعمال کے لئے دستیاب ہیں۔ پراجیکٹ کے ڈیزائن میں بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے نظام، سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور شمسی توانائی سے چلنے والے ویسٹ کمپیکٹرز شامل ہیں جو ماحول کے مطابق  زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم تقریباً 300 کروڑ روپے کی لاگت سے دوارکا، دہلی میں سی بی ایس ای کے مربوط آفس کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس میں دفاتر، آڈیٹوریم، ایڈوانسڈ ڈیٹا سینٹر، واٹر مینجمنٹ کا جامع نظام اور دیگر شامل ہیں۔ ماحول دوست عمارت کو اعلیٰ ماحولیاتی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اور اسے انڈین گرین بلڈنگ کونسل (آئی جی بی سی) کے پلاٹینم ریٹنگ کے معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم دہلی یونیورسٹی میں 600 کروڑ روپے سے زیادہ کے تین نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں مشرقی دہلی کے سورج مل وہار کے مشرقی کیمپس میں ایک اکیڈمک بلاک اور دوارکا کے مغربی کیمپس میں ایک اکیڈمک بلاک شامل ہے۔ اس میں روشن پورہ، نجف گڑھ میں ویر ساورکر کالج کی تعمیر بھی شامل ہے، جس میں تعلیم کے لیے جدید ترین سہولیات موجود ہوں گی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع د


(Release ID: 2089504) Visitor Counter : 50