وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اختراعی پالیسیوں، قابل تجدید توانائی کی قیادت اور اقدامات کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق  کارروائی میں عالمی معیار قائم کر رہا ہے: وزیر اعظم

Posted On: 31 DEC 2024 8:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اختراعی پالیسیوں، قابل تجدید توانائی کی قیادت اور اقدامات کے ساتھ موسمیاتی کارروائی میں عالمی معیارات قائم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی شمسی اتحاد، مشن  لائف اور گلوبل بایو فیولز الائنس جیسے اقدامات ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کے دفتر نے لکھا:

‘‘ہندوستان اختراعی پالیسیوں، قابل تجدید توانائی کی قیادت اور بین الاقوامی شمسی اتحاد، مشن لائف اور گلوبل بایو  فیولز الائنس جیسے اقدامات کے ساتھ ماحولیاتی کارروائی میں عالمی معیارات قائم کر رہا ہے، جو ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔’’

**********

ش ح۔ ک ا


(Release ID: 2089140) Visitor Counter : 15