وزارات ثقافت
مہاکمبھ کا پیغام ’پورے ملک کو متحد ہونے دیں‘: وزیر اعظم جناب نریندر مودی
وزیر اعظم نے شہریوں سے معاشرے میں تقسیم اور نفرت کے احساس کو ختم کرنے کا عزم کرنے کی اپیل کی
پہلی بار ملک اور دنیا کے عقیدت مند ڈیجیٹل مہا کمبھ کے گواہ بنیں گے: وزیر اعظم
Posted On:
29 DEC 2024 6:01PM by PIB Delhi
آج ’من کی بات‘ کی 117 ویں قسط میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے ، ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ مہا کمبھ کی خاصیت نہ صرف اس کی وسعت میں ہے بلکہ اس کے تنوع میں بھی ہے ۔ اس تقریب کے لیے لاکھوں لوگ جمع ہوتے ہیں ۔ لاکھوں سنت ، ہزاروں روایات، سیکڑوں فرقے ، بہت سے اکھاڑے ، ہر کوئی اس تقریب کا حصہ بنتا ہے ۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کہیں بھی کوئی امتیاز نہیں ہے، کوئی بڑا نہیں ہے، کوئی چھوٹا نہیں ہے ۔ کثرت میں وحدت کا ایسا منظر دنیا میں کہیں اور نہیں دیکھا جاتا ۔ اس لیے ہمارا کمبھ اتحاد کا مہا کمبھ بھی ہے ۔ آنے والا مہا کمبھ اتحاد کے مہا کمبھ کے منتر کو بھی تقویت دے گا ۔ انہوں نے شہریوں سے اتحاد کے عزم کے ساتھ مہا کمبھ میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔ ’’آئیے ہم معاشرے میں تقسیم اور نفرت کے احساس کو ختم کرنے کا بھی عزم کریں ۔ اگر مجھے یہ چند الفاظ میں کہنا پڑے تو میں کہوں گا ، مہا کمبھ کا سندیش ، ایک ہو پورا دیش ۔‘‘ مہا کمبھ کا پیغام ، پورا ملک متحد رہے ۔ اور دوسرے انداز میں ، میں اظہار کروں گا ، گنگا کی اویرل دھارا ، نا بٹے سماج ہمارا ۔ گنگا کے بلاتعطل بہاؤ کی طرح ہمارا سماج بھی غیر منقسم رہے ۔
جناب مودی نے مزید بتایا کہ اس بار پریاگ راج میں ملک اور دنیا کے عقیدت مند بھی ڈیجیٹل مہا کمبھ کے گواہ بنیں گے۔ ڈیجیٹل نیویگیشن کی مدد سے آپ سادھوؤں کے مختلف گھاٹوں ، مندروں اور اکھاڑوں تک پہنچ سکیں گے ۔ وہی نیویگیشن سسٹم آپ کو پارکنگ کی جگہوں تک پہنچنے میں بھی مدد کرے گا ۔ پہلی بار کمبھ کے میلے میں اے آئی چیٹ بوٹ کا استعمال کیا جائے گا ۔ کمبھ سے متعلق ہر قسم کی معلومات اے آئی چیٹ بوٹ کے ذریعے 11 ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہوں گی۔ کوئی بھی اس چیٹ بوٹ کے ذریعے ٹیکسٹ ٹائپ کرکے یا بول کر کسی بھی قسم کی مدد مانگ سکتا ہے۔ میلے کے پورے علاقے کو اے آئی سے چلنے والے کیمروں سے لیس کیا جا رہا ہے ۔ اگر کمبھ کے دوران کوئی اپنے رشتہ داروں سے بچھڑ جاتا ہے تو یہ کیمرے انہیں تلاش کرنے میں مدد کریں گے ۔ عقیدت مندوں کو ڈیجیٹل لوسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی سہولت بھی ملے گی ۔ عقیدت مندوں کو ان کے موبائل فون پر حکومت سے منظور شدہ ٹور پیکجوں، رہائش اور گھر میں قیام کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ جناب مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ جب وہ مہا کمبھ جائیں تو ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور #EktaKaMahakumbh کے ساتھ اپنی سیلفی اپلوڈ کریں۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح ہندوستانی ثقافت کی چمک آج دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔ انہوں نے تاج محل کی ایک شاندار پینٹنگ کا ذکر کیا جسے مصر کی ایک 13 سالہ دیویانگ (معذور) لڑکی نے اپنے منہ سے بنایا ہے۔ جناب مودی نے بتایا کہ چند ہفتے قبل مصر کے تقریباً 23 ہزار طلباء نے ایک پینٹنگ مقابلے میں حصہ لیا تھا ، جہاں انہیں ہندوستانی ثقافت اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی عکاسی کرنے والی پینٹنگز تیار کرنی تھیں ۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف جتنی بھی کی جائے کم ہوگی‘‘۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 4665
(Release ID: 2088749)
Visitor Counter : 18