وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی انٹرٹینمنٹ اور تخلیقی صنعت کے لیے وزیر اعظم ہند کی اپیل: عالمی سطح پر بھارت کی تخلیقی قوت کے اظہار کے لیے ویوزمیں شامل ہوں


نوجوان تخلیق کاروں کی متحرک خدمات بھارت کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی طرف فروغ دے رہی ہیں: نریندر مودی

وزیر اعظم نے بھارتی سنیما کی عظیم ہستیوں کو ان کی صد سالہ جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لازوال ورثے کا اعتراف کیا

Posted On: 29 DEC 2024 1:44PM by PIB Delhi

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے ’من کی بات‘ کی 117 ویں قسط میں بھارت کے تخلیقی اور انٹرٹینمنٹ شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل کے بارے میں دلچسپ خبر ساجھا کی۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ بھارت اگلے سال 5 سے 9 فروری 2025 تک پہلی بار ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کی میزبانی کرے گا۔

ویوز سمٹ: بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کے لیے ایک عالمی اسٹیج

ویوز سمٹ کا موازنہ ڈیووس جیسے عالمی پروگراموں سے کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا’’دنیا کے سامنے بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے تخلیقی ذہن بھی بھارت میں جمع ہوں گے۔ یہ سمٹ بھارت کو عالمی مواد کی تخلیق کا مرکز بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔‘‘

انھوں نے ویوز کی تیاریوں میں نوجوان تخلیق کاروں کے اہم کردار پر زور دیا جو بھارت کی تخلیقی برادری کے متحرک جذبے کا غماز ہے۔ انھوں نے ملک کے نوجوانوں کے جوش و خروش اور بڑھتی ہوئی تخلیقی معیشت میں ان کے تعاون پر فخر کا اظہار کیا، جو بھارت کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی طرف بڑھنے میں ایک اہم محرک ہے۔

انھوں نے کہا کہ چاہے آپ ایک نوجوان تخلیق کار ہوں یا قائم آرٹسٹ، بالی ووڈ یا علاقائی سنیما سے وابستہ ہوں، ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ہوں، اینی میشن، گیمنگ کے ماہر ہوں یا انٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجی میں جدت طراز ہوں، میں آپ کو ویو سمٹ کا حصہ بننے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

ویوز سمٹ بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے ، تعاون کو فروغ دے گا اور عالمی معیار کے مواد کی تخلیق کے مرکز کے طور پر ملک کی صلاحیت کو ظاہر کرے گا۔ یہ اینی میشن ، گیمنگ ، انٹرٹینمنٹی ٹکنالوجی ، اور علاقائی اور مرکزی دھارے کے سنیما میں بھارت کی ترقی کو بھی اجاگر کرے گا۔ وزیر اعظم کی کارروائی کا مطالبہ بھارت کی تخلیقی معیشت کو فروغ دینے اور میڈیا اور انٹرٹینمنٹ میں عالمی رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

سینما کی بڑی ہستیوں کو ان کی صد سالہ جینتی پر خراج عقیدت

وزیر اعظم نے 2024 میں بھارتی سنیما کی کئی مشہور ہستیوں کی 100 ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے لازوال فلموں کے ذریعے بھارت کی سافٹ پاور کے اظہار میں راج کپور  کی اداکاری، محمد رفیع کی مسحور کن آواز جو تمام نسلوں کو بھاتی ہے ، اور اکنینی ناگیشور راؤ کی بھارتی روایات کی عکاسی کرنے والی تیلگو سنیما میں خدمات کا اعتراف کیا۔ انھوں نے تپن سنہا کی سماجی طور پر باشعور فلموں کو بھی یاد کیاجنہوں نے اتحاد اور بیداری کو تحریک دی ۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ان لیجنڈز نے نہ صرف بھارتی سنیما کے سنہری دور کو شکل دی بلکہ بھارت کے ثقافتی ورثے کو بھی مضبوط کیا اور بعد کی نسلوں کے لیے تحسین کرنے تحریک پانے کے لیے ایک لازوال وراثت چھوڑی ۔

واضح رہے کہ 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) نے راج کپور، تپن سنہا، اکنینی ناگیشور راؤ (اے این آر) اور محمد رفیع کے غیر معمولی ورثے کو اسکریننگ اور انٹرایکٹو تقریبات کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 4661


(Release ID: 2088708) Visitor Counter : 28