وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جناب ایم ٹی واسودیون نائر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 26 DEC 2024 10:16AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملیالم سنیما اور ادب کی انتہائی  قابل احترام شخصیات میں سے ایک جناب ایم ٹی واسودیون نائر جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ جناب ایم ٹی واسودیون نائر جی کے کام، انسانی جذبات کی گہری کھوج کے ساتھ، نسلوں کو سنوارا ہے اور بہت سے لوگوں کو تحریک دیتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نے  ایکس    پر پوسٹ کیا:

‘‘ملیالم سنیما اور ادب کی انتہائی  قابل احترام شخصیات میں سے ایک، جناب ایم ٹی واسودیون نائر جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ انسانی جذبات کی گہری کھوج کے ساتھ ان کے کاموں نے نسلوں کو تشکیل دیا ہے اور یہ بہت سے لوگوں کو تحریک دیتے رہیں گے۔ وہ خاموش  رہنے والے اور پسماندہ لوگوں کی بھی آواز بنے۔ میری  ہمدردیاں ان کے خاندان اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔’’

************

ش ح۔ ف ا ۔ا ک م

U-No. 4570


(Release ID: 2088021) Visitor Counter : 19