خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت 26 دسمبر 2024 کو ’ویر بال دیوس‘اور’پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر‘منائے گی
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت 26 دسمبر 2024 کو ’ویر بال دیوس‘اور’پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر‘منائے گی
صدرجمہوریہ سات زمروں میں غیر معمولی حصولیابیوں کے لیے14 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 17 بچوں کو ’پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر‘ سے نوازیں گے
وزیر اعظم نریندرمودی ’’ویر بال دیوس‘‘ پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم ’سپوشت پنچایت‘ اسکیم کا بھی افتتاح کریں گے
خواتین اور بچوں کے فروغ کی مرکزی وزیر افتتاحی خطبہ دیں گی
پی ایم راشٹریہ بال پرسکار( پی ایم آر بی پی) ایوارڈپانے والے بچوں کے ساتھ ساتھ تقریباً 3500 بچے اور معززشخصیات بھارت کے ورثے کی نمائش کرنے والے بچوں کے ذریعہ ثقافتی کارکردگی پیش کئے جانے کے پروگرام میں شرکت کریں گے
ملک بھر کے اسکولوں، بچوں کی نگہداشت کرنے والے اداروں، آنگن واڑی مراکز میں بھی مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں MyGov/MYBharat پورٹل پر آن لائن سرگرمیاں شامل ہیں
Posted On:
24 DEC 2024 2:04PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی وزارت 26 دسمبر 2024 کو ویر بال دیوس اور پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار کی تقریب اوریاد منائے گی۔
بھارتی حکومت فن اور ثقافت، شجاعت، اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی، سماجی خدمت، کھیل کود اور ماحولیات: سات زمروں میں غیر معمولی حصولیابیوں کے لیے بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) سے سرفراز کرتی ہے۔ 14 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 17 بچوں (7 لڑکے اور 10 لڑکیوں) کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس سال(26 دسمبر 2024) کوصدرجمہوریہ دروپدی مرمو ان بچوں کو ایوارڈز سے نوازیں گی۔ ہر ایوارڈ یافتگان کو ایک میڈل، سرٹیفکیٹ اور حوالہ جات سے متعلق کتابچہ دیا جائے گا۔
ویر بال دیوس کا یہ قومی پروگرام اسی دن (26 دسمبر 2024) کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا۔اس دن نوجوان ذہنوں کی پرورش، تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، اور وکست بھارت کے وژن میں تحریک دینے والےمتاثر کن تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس تقریب میں شرکت کریں گے، سپوشت پنچایت اسکیم کا افتتاح کریں گے اور مارچ پاسٹ کاآغاز کریں گے، جبکہ خواتین اوربچوں کے فروغ کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی افتتاحی خطبہ دیں گی۔پی ایم راشٹریہ بال پرسکار( پی ایم آر بی پی) ایوارڈپانے والے بچوں کے ساتھ ساتھ تقریباً 3500 بچے اور معززشخصیات پروگرام میں شرکت کریں گی۔
اس تقریب میں ثقافتی کارکردگی پیش کی جائے گی جس میں ہندوستان کے ورثے اور مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والے بچوں کی طرف سے مارچ پاسٹ پیش کیا جائے گا۔ مزیدیہ کہ ملک بھر کے اسکولوں اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں، آنگن واڑی مراکزوغیرہ میں داستان گوئی ،تخلیقی تحریر، پوسٹر سازی، مضمون نگاری، شاعری اور کوئز جیسی سرگرمیاں، ہوں گی جن میں MyGov/MYBharat پورٹل پر آن لائن سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
********
( ش ح ۔ ش م ۔ م ا )
UNO: 4518
(Release ID: 2087589)
Visitor Counter : 32