وزارت آیوش
سال کے آخر کا جائزہ 2024
روایتی طب میں تکنیکی ترقی کے لیے عالمی شناخت اور سنگ میل کا سال
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرینگر سے یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کی جس کا موضوع تھا- ‘سماج اور فرد کے لئے یوگا’
عالمی صحت تنظیم کے ذریعہ امراض کی بین الاقوامی درجہ بندی (آئی سی ڈی)-11میں روایتی طب کی شمولیت
یوگا اور نیچروپیتھی کےمرکزی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا 200 بستروں کے اسپتال کی سہولت کے ساتھ دیورکھانہ گاؤں، جھجر میں افتتاح کیا گیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نویں آیوروید دن کے موقع پر تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے صحت شعبے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز اور افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس - ہولیسٹک آیورویدا کے لئے ترقی اور ریسرچ کے عالمی مواقع (اے آر او ایچ اے- 2024) دلّی میں منعقد ہوئی
Posted On:
23 DEC 2024 5:19PM by PIB Delhi
روایتی طب کی عالمی شناخت اور فروغ کی جانب اہم پیش رفت ۔
یہ سال آیوش کے لیے ایک تاریخی دور رہا ہے، جس میں آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا، اور ہومیوپیتھی کو دنیا بھر کے مرکزی دھارے کے نظام صحت میں شامل کرنے سے لے کر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ اہم معاہدے کیے گئے۔
عالمی صحت تنظیم کی طرف سے آئی سی ڈی 11 میں روایتی طب کے لیے امراض کی بین الاقوامی درجہ بندی (آئی سی ڈی) کا تعارف: آیوروید، سدھا اور یونانی طب پر مبنی بیماریوں سے متعلق ڈیٹا اور اصطلاحات کو ڈبلیو ایچ او کی آئی سی ڈی-11 کی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کوشش کے ساتھ، آیوروید، یونانی اور سدھا ادویات میں بیماریوں کی تعریف کرنے والی اصطلاحات کو ایک کوڈ کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے اور اسے ڈبلیو ایچ او کی بیماریوں کی درجہ بندی کی سیریز آئی سی ڈی -11میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کوشش ہندوستان کے صحت فراہم کرنے کے نظام، تحقیق، آیوش انشورنس کوریج، تحقیق اور ترقی اور پالیسی سازی کے نظام کو مزید مضبوط اور وسعت دے گی۔ ان کوڈز کو معاشرے میں مختلف بیماریوں پر قابو پانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سوریہ نمسکار پروگرام: مکر سنکرانتی کے موقع پر، آیوش کی وزارت نے 1 جنوری سے 14 جنوری تک ایک سوریہ نمسکار پروگرام کا اہتمام کیا تاکہ سال کی شروعات صحت کو فروغ دینے کے طریقے سے کی جائے۔ اس تقریب میں تمام علاقوں اور عمر کے لوگوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس تقریب نے ہندوستان اور دیگر جگہوں پر یوگا کے جسمانی، جذباتی اور روحانی فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کی۔
یہ ملک گیر مہم صحت کے لیے ایک ہمہ جہت نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیتی ہے، جو آیوش نظام کا ایک بنیادی اصول ہے۔ گجرات حکومت نے سوریہ نمسکار پریکٹس پروگرام کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، جو ریاست بھر میں 108 مقامات پر منعقد ہوا۔ سوریہ نمسکار پروگرام میں ریاست گجرات کی قائم کردہ مثال کی پیروی کرنے کے لیے، وزارت نے ملک بھر کے 19 بڑے سورج مندر احاطے میں پروگرام کا اہتمام کیا۔
درخشاں گجرات عالمی سمٹ: جنوری میں، آیوش کی وزارت نے گاندھی نگر، گجرات میں منعقدہ درخشاں گجرات عالمی سمٹ میں حصہ لیا۔ اس تقریب نے آیوروید اور روایتی ادویات کے فروغ پر بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، دنیا بھر کے شراکت داروں کو صحت اور تندرستی کے شعبے میں تعاون، تحقیق کے مواقع اور سرمایہ کاری کے مواقع کو تلاش کرنے کے لیے جمع کیا گیا۔
قومی آروگیہ میلے اور بھارت پرو: نیشنل آروگیہ میلے اور اے آئی اے سی کون 2024 کا انعقاد تھانے، ممبئی میں 19-22 جنوری 2024 تک کیا گیا، تاکہ ہندوستان کی روایتی طب اور حفظان صحت کی مصنوعات کی نمائش کی جاسکے۔ یہ ایک کامیاب پہل تھی جس نے آیوش سسٹم کے پریکٹیشنرز، کاروباری افراد اور محققین کو اکٹھا کیا۔ میلے نے آیوش کے طریقوں کو عالمی صحت اور تندرستی کے رجحانات میں ضم کرنے کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ نئی دلی میں 1سے 4 فروری 2024 تک ایک قومی آروگیہ میلہ منعقد کیا گیا جس کا موضوع آیوش برائے ہولیسٹک ہیلتھ تھا۔ میلے کا افتتاح مرکزی کابینہ وزیر برائے آیوش عزت مآب جناب سربانند سونووال نے کیا۔ اس میلے نے صحت عامہ، تحقیق، تعلیم اور معیار کے کنٹرول میں آیوش کی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا۔ وزارت نے 23-31 جنوری 2024 کو منعقد ہونے والے بھارت پرو 2024 میں حصہ لیا۔ میلے میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے متعدد کھانوں اور ثقافتوں کی نمائش کی گئی۔ وزارت نے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جس میں یوگا کے مظاہرے، مفت او پی ڈی، نمائشیں وغیرہ شامل ہیں۔
سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی کا افتتاح: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھجر کے دیورکھانہ گاؤں میں 200 بستروں کے اسپتال کی سہولت کے ساتھ سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی آر آئی وائی این) کا افتتاح کیا۔ مرکزی انسٹی ٹیوٹ کا قیام تحقیق کو آگے بڑھانے اور جدید ترین یوگا اور نیچروپیتھی کی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شنڈے کی ورچوئل موجودگی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی، پونے کے تحت ‘‘نسرگ گرام’’ کا بھی افتتاح کیا۔
آیوش ہولسٹک ویلنیس مرکز کا قیام اور معزز سپریم کورٹ آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامے: اس وقت کے معزز چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے احاطے میں آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے ساتھی ججوں کی موجودگی میں ‘آیوش ہولیسٹک ویلنس مرکز’ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر، سپریم کورٹ اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے آیوش ہولیسٹک ویلنس سنٹر کے قیام، کام کاج اور ماہرین کی خدمات فراہم کرنے سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔
نوعمر لڑکیوں میں غذائیت میں بہتری کے لیے ڈبلیو سی ڈی کی وزارت کے ساتھ مفاہمت نامہ: آیوش کی وزارت اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے آیوروید کے مشوروں کے ذریعے نوعمر لڑکیوں میں غذائیت کی بہتری کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ ‘‘مشن اتکرش کے تحت پانچ اضلاع میں آیورویدک مشوروں کا استعمال کرتے ہوئے نوعمر لڑکیوں میں خون کی کمی پر قابو پانے’’ کے لیے عوامی صحت سے متعلق ایک مشترکہ قدم ہے۔ ایم او یو پر آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
یونانی دن کا جشن: آیوش کی وزارت نے 11 فروری کو نئی دلی میں یونانی ڈے 2024 اور ایک کرئہ ارض ایک صحت کے لیے یونانی طب پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ آیوش کے سکریٹری مہمان خصوصی تھے۔ دیگر حاضرین میں ویدجینت دیوپجاری، پروفیسر شکیل احمد، پروفیسر (ڈاکٹر) رومشو، ڈاکٹر سنچو گلوری سواروپ، ڈاکٹر ایم اے قاسمی، اور ڈاکٹر این ظہیر احمد شامل تھے۔ تقریب کے دوران مختلف ادویات، کورسز، ای بکز اور ایک دستاویزی فلم کا اجراء کیا گیا۔ سی سی آر یو ایم اور مرکز برائے سیلولر اور مالیکیولر بیالوجی نے تحقیق اور تعلیمی تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
آیوش کی وزارت نے آر آئی ایس کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے: آیوش کی وزارت اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم (آر آئی ایس) نئی دلی نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ مفاہمت نامہ آیوش شعبہ کا ایک جائزہ پیش کرے گا اور آر آئی ایس (وزارت خارجہ کا پالیسی ریسرچ خود مختار ادارہ) کے ساتھ تعلیمی تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھے گا۔ آیوش کی وزارت کی جانب سے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے، جب کہ آر آئی ایس کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر سچن چترویدی دستخط کنندہ تھے۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور آیوش کی وزارت کے درمیان بڑے مشترکہ اقدامات: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے چار ایمس (دہلی، جودھ پور، ناگپور، رشی کیش) میں مربوط صحت ریسرچ کےلیے چھ آیوش ۔ آئی سی ایم آر جدید مراکز کو لانچ کیا ۔ انہوں نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور آیوش کی وزارت کے درمیان دیگر میگا مشترکہ اقدامات کا بھی اعلان کیا، جس میں خون کی کمی پر کثیر مرکزی کلینکل ٹرائل اور آیوش صحت فراہم کرنے والے مراکز کی سہولیات کے لیے انڈین پبلک ہیلتھ اسٹینڈرڈز (آئی پی ایچ ایس) کا آغاز شامل ہے۔ مرکزی وزیر صحت نے اس موقع پر راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ کے 27 ویں کانووکیشن اور 29ویں قومی سیمینار کا بھی افتتاح کیا۔
بین الاقوامی سفارت کاری اور تعاون: 2024 میں، آیوش کی وزارت نے عالمی تعلقات کو مضبوط کرنا جاری رکھا۔ یکم مارچ کو روایتی ادویات کے شعبے میں مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمہوریہ زمبابوے کے سفیر عز مآب ڈاکٹر گوڈفری ماجونی چپرے کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ مزید برآں، ہندوستان نے ویتنام کی روایتی طب کی انتظامیہ اور ملیشیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے، جس سے آیوش کو ویلنیس اور صحت کی دیکھ بھال میں ایک عالمی رہنما کے طور پر تقویت ملی۔
عالمی یوم ہومیوپیتھی: آیوش کی وزارت نے 10 اپریل 2024 کو ہومیوپیتھی کا عالمی دن منایا، جس میں طب کی دنیا میں ہومیوپیتھی کے گہرے تعاون کا جشن منایا گیا۔ یہ خصوصی دن ہر سال ہومیو پیتھی کے بانی ڈاکٹر سیموئیل ہانیمن کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے اور عالمی صحت میں طب کے اس متبادل نظام کے کردار کو تسلیم کیا جاتا ہے۔
یوگ کا 10 واں بین الاقوامی دن 2024: آیوش کی وزارت نے 21 جون 2024 کو یوگ کا 10 واں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) منایا، جہاں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری نگر میں واقع شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کی۔ اس سال کے موضوع، ’خود کے لیے اور سماج کے لیے یوگ،‘ میں انفرادی بہبود اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں یوگ کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔ آئی ڈی وائی 2024 کو کامن سروس سینٹر کے ذریعے بھی فروغ دیا گیا، جو الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کی ایک خاص مقصد والی گاڑی ہے۔ سی وائی پی رضاکارانہ سرٹیفیکیشن کورسز میں اندراج کے لیے گاؤں کی سطح کے 1,25,000 سے زیادہ کاروباریوں کی شناخت کی گئی اور پھر انہوں نے 21 جون کو بڑے پیمانے پر اکٹھا ہونے کےلیے شہریوں کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کیا۔ سات کروڑ سے زیادہ لوگوں نے یوگ کے اصولوں اور طورطریقوں کو اپنانے کے وسیع عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش و خروش کے ساتھ یوگ کا عہد کیا ہے۔
آئی ڈی وائی-2024 نے تقریباً 24.53 کروڑ لوگوں کی شرکت حاصل کرکے ایک اور سنگ میل طے کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی مصروفیت 34,890,990 افراد تک پہنچ گئی، جبکہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں نے 2,600,000 شرکاء کا تعاون کیا۔ قومی سطح پر، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت، اسکولوں، آنگن واڑی مراکز اور مختلف سرکاری اور نجی تنظیموں کی طرف سے بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ بین الاقوامی سطح پر، بھارتی سفارت خانوں اور یوگ کے سرکردہ اداروں نے تقریباً 545,000 افراد رابطہ قائم کیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت سے ان اقدامات کے وسیع اثرات کا اظہار ہوتا ہے۔
یوگ کے پچھلے عالمی دن کی حصولیابیوں کے علاوہ، اس سال کے پروگرام میں متعدد ریکارڈ قائم کیے گئے اور اسے ایک بار پھر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔
گنیز عالمی ریکارڈز:
• اتر پردیش میں یوگ شپت ابھیان کے حصے کے طور پر 25.93 لاکھ لوگوں نے آن لائن حلف لیا
• اکشریوگ کیندر، بانی یوگی ہمالیائی سدھا اکشر نے پانچ نئے ریکارڈ قائم کیے
• آندھرا پردیش میں 600 مختلف معذور افراد سمیت 1,000 طلباء نے ایک ساتھ یوگ کے آسن کئے
• راجستھان کے جودھ پورمیں واقع ڈاکٹر رادھا کرشنن سرو پلی راجستھان آیورویدیونیورسٹی کی طرف سے یوگ کی سب سے طویل مسلسل مشق (12 گھنٹے)
• جے پور میونسپل کارپوریشن اور حکومت راجستھان کے تعاون سے جے پور میں کئی ادارے کے افراداکٹھے ہوئے اور 1500 منٹ سے زیادہ یوگ کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔
عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور معاہدے: حکومت ہند اور عالمی ادارۂ صحت نے 31 جولائی 2024 کو جنیوا میں واقع ڈبلیو ایچ او کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک دستخطی تقریب کے دوران ایک عطیہ دہندہ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے میں گجرات کے جام نگر میں واقع ڈبلیو ایچ کے روایتی طب کے عالمی سینٹر (جی ٹی ایم سی) پرعمل درآمد کے لیے مالیاتی شرائط کا ذکر کیا گیا ہے۔اس معاہدے پر اقوام متحدہ، جنیوا میں بھارت کے مستقل نمائندے جناب ارندم باگچی اور ڈبلیو ایچ او کے یونیورسل ہیلتھ کوریج اور لائف کورس ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے دستخط کئے۔ اس اشتراک کے ذریعے، حکومت ہند نے 10 سال (2022-2032) کے دوران جام نگر میں ڈبلیو ایچ او جی ٹی ایم سی کی کارروائیوں میں مدد کے لیے 85 ملین امریکی ڈالر کا عہد کیا ہے۔ ڈونر کے معاہدہ کے تحت شواہد پر مبنی روایتی تکمیلی اورترکیبی طریقۂ علاج (ٹی سی آئی ایم)کے لیے ایک اہم علمی مرکز کے طور پر ڈبلیو ایچ او جی ٹی ایم سی کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔
وِکست بھارت 2047 کے لیےوزیر اعظم کا وژن: اپنی 78ویں یوم آزادی کی تقریر میں، عزت مآب وزیر اعظم نے سال 2047 تک بھارت کو روایتی طب کا مرکز بنانے کے وژن کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے عالمی حفظان صحت میں یکسر تبدیلی لانے اور جامع حفظان صحت میں ایک نمائندہ ملک کے طور پر بھارت کی پوزیشن میں آیوروید اور دیگر روایتی نظاموں کے کردار پر زور دیا۔
ورلڈ فوڈ انڈیا:آیوش کی وزارت نے 19 ستمبر سے 22 ستمبر 2024 تک پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 پروگرام میں آیوش پویلین کے ذریعے جدید تغذیہ اور تندرستی میں آیوروید اور بھارت کے مختلف روایتی طبی نظاموں کے نظاموں کے اہم کردار کی نمائش کی۔ آیوش کی وزارت کے پویلین میں آیوروید آہار کی نمائش کی گئی، جو روایتی حکمت اور خوراک کے معاصراقدامات کے امتزاج کا تصور ہےاور یہ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے۔ اس پروگرام میں سینئر معززین اور دنیا بھر کے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور بھارت کی آیوروید پر مبنی خوراک کےطور طریقوں کی گراں مایہ روایت اور صحت سے متعلق موجودہ عالمی چیلنجوں میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔
یوم تاسیس: صدر جمہوریۂ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) کے 8ویں یوم تاسیس میں شرکت کی۔ اس موقع پردہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے سکسینہ اور آیوش کے وزیر مملکت (آئی سی) جناب پرتاپراؤ جادھو بھی آیوش کی وزارت اور اے آئی آئی اے کے سینئر افسران کے ساتھ موجود تھے۔ صدر جمہوریہ نے آیوش اوشدھی فارمیسی پروگرام کا آغاز کیا اور شاشوت آیوش ایکسپو کی نقاب کشائی کی۔
پہلا آیوش اوشدھی کیندر: صدر جمہوریۂ ہند کے ذریعہ آیوش اوشدھی فارمیسی پروگرام کا آغاز اور شاشوت آیوش ایکسپو کی نقاب کشائی سے یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا گیا۔ فارمیسی کا مقصد معیاری آیورویدک ادویات کو سب کے لیے دستیاب کرانا ہے، تاکہ آیوروید کے ذریعے طبی نگہداشت کی فراہمی کو بہتر بنایا جاسکے۔
نواں آیوروید ڈے: دھنونتری جینتی اور نویں آیوروید ڈے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) میں صحت کے شعبے کے تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغازاور افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پرصحت اور خاندانی بہبوداور کیمیکلز اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا،محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا، آیوش سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا، ڈاکٹر منوج نیساری(مشیر، آیوش)اور دیگر معززین موجود تھے۔
• پی ایم مودی نے دہلی میں بھارت کے پہلے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے فیزII کا افتتاح کیا: آیوش کی وزارت کے تحت شروع کیے گئے پروجیکٹوں میں سے، وزیر اعظم نے اے آئی آئی اےکے فیزII کا افتتاح کیا، جو بھارت کا پہلا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ہے۔ اس اہم فیز میں جس کی کل لاگت 258.73 کروڑ روپے ہے، 150 بیڈ پر مشتمل پنچ کرما اسپتال، دواؤں کی تیاری کے لیے ایک آیورویدک فارمیسی، ایک اسپورٹس میڈیسن یونٹ، ایک مرکزی لائبریری، ایک آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ سینٹر۔ ، 500 نشستوں والا آڈیٹوریم اوریہاں آنے والے عام اور بین الاقوامی افراد کے لیے گیسٹ ہاؤسز جیسی اہم خصوصیات شامل ہیں ۔
• وزیر اعظم نے اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں یوگ اور نیچروپیتھی کے دو اداروں کا سنگ بنیاد رکھا: بھارتی صحت اور ویلنیس کے طور طریقوںمیں، خاص طور پر یوگ میں بین الاقوامی برادری کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سے فائدہ اٹھانے اور ڈومین میں تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم نے کھوردا (اڈیشہ) اور رائے پور (چھتیس گڑھ) میں یوگ اور نیچروپیتھی کے دو مرکزی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی آر آئی وائی این) و دیگر اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
• وزیر اعظم نے ملک گیر مہم دیش کا پراکرتی پریکشن ابھیان کا آغاز کیا: یہ ایک ملک گیر مہم ہے جو صحت سے متعلق بیداری کو فروغ دیتی ہے اور روزمرہ کی زندگی میں مجموعی فلاح و بہبود کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آئی/سی) جناب پرتاپراؤ جادھو کی قیادت میں، 4,70,000 مخصوص رضاکاروں کے ساتھ ساتھ، اس مہم کا مقصد شہریوں میں صحت سے متعلق بیداری کی کوششوں میں انقلاب لانا ہے اور اس کے ذریعے متعدد گینز عالمی ریکارڈز قائم کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔
• وزیر اعظم نے آیوش میں مہارت کے چار مراکز کا افتتاح کیا: وزیر اعظم نے چار آیوش سنٹر آف ایکسیلنس (سی او ایز) کا آغاز کیا۔ ان میں سے ایک کا مقصد صحت کے شعبوں میں خصوصی تحقیق و اختراع ہے۔ بنگلورو کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں ذیابیطس اور میٹابولک عوارض کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس، ذیابیطس سے قبل اور ذیابیطس کی تحقیق اور آیورویدک فارمولیشن کی توثیق پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ آئی آئی ٹی دہلی میں سنٹر آف ایکسیلنس ان سسٹین ایبل آیوش، جو جدید تکنیکی حل تیار کرنے، اسٹارٹ اپس کو تعاون دینےاور رس اوشدھیوں کے لیے خالص صفر پائیدار حل تیار کرنے کے لیے وقف ہے۔ سی ڈی آر آئی لکھنؤ میں آیوروید میں بنیادی اور ٹرانسنیشنل تحقیق کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس، اشوگندھا جیسے آیورویدک نباتیات میں جدید تحقیق پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔نئی دہلی کی جے این یومیں آیوروید اور سسٹمز میڈیسن سے متعلق سنٹر آف ایکسی لینس، جس کا مقصد سسٹم میڈیسن کا استعمال کرتے ہوئے ریمیٹائڈ گٹھیا کے آیورویدک علاج کے مالیکیولر میکانزم پر تحقیق کرنا ہے۔
اے آر او ایچ اے-2024: سپریم کورٹ کے عزت مآب چیف جسٹس ڈاکٹر دھننجے یشونت چندرچوڑ نےآیوش کی وزارت اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے عزت مآب وزیر مملکت جناب پرتاپراؤ جادھو کی موجودگی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس –مجموعی آیوروید کے لیے تحقیقی پیشرفتیں اور عالمی مواقع-اے آر او ایچ اے-2024 کا افتتاح کیا۔
ساتواں نیچروپیتھی ڈے: آیوش کی وزارت کی مرکزی کونسل فار ریسرچ ان یوگا اینڈ نیچروپیتھی(سی سی آر وائی این) کے زیراہتمام ناگمنگلا میں یوگ اور نیچروپیتھی کے مرکزی تحقیقی ادارے (سی آر آئی وائی این) میں ساتواں نیچروپیتھی ڈے منایا گیا۔ اس تقریب میں پورے بھارت سے آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کیرالہ، مہاراشٹر، اتر پردیش، راجستھان، گجرات اور منی پور جیسی ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے 800 سے زیادہ ڈاکٹروں، انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اسکالرز نے شرکت کی۔
آئی آئی ٹی ایف 2024 میں وزارت آیوش کے پویلین نے چاندی کا تمغہ جیتا: 43 ویں بین الاقوامی بھارتی تجارتی میلے(آئی آئی ٹی ایف)میں آیوش پویلین کو صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے اپنے اختراعی انداز کے لیے وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی۔ انٹرایکٹو نمائشیں، سیکھنے کی تفریحی سرگرمیاں جیسے آیوروید پر مبنی سانپ اور سیڑھی کا کھیل اور بچوں کے لیے ڈرائنگ کا مقابلہ نے حاضرین کو متاثر کیا۔ نیز، پویلین میں براہ راست یوگا کے مظاہروں نے صحت کے مجموعی طریقوں کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ان کوششوں نے نہ صرف عوام کے دل جیت لیے بلکہ آئی آئی ٹی ایف 2024 میں وزارت آیوش کے لیے چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔ اس پویلین میں، جس موضوع تھا ’آیوش کے ساتھ صحت مند بھارت، وکست بھارت‘، بھارت کے روایتی صحت اور ویلنس کے نظام کے ساتھ ساتھ وزارت کے تازہ ترین اقدامات کی نمائش کی گئی تھی۔ حاضرین اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کوانٹرایکٹو نمائشیں اور اختراعی پروجیکٹس، جیسے ’آیوش ویزا‘ اور ’آیوش آہار‘ بہت پسند آئے۔
آیوش کی وزارت کے لیے سال 2024 اہم کامیابیوں، نئے تعاون اور عالمی شناخت کا سال رہا ہے۔ مستقبل کے حوالے سے ایجنڈے کے ساتھ، وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ روایتی طب اور تندرستی کے طریقے صحت، پائیداری اور عالمی تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہیں۔
************
ش ح۔ م د۔ک ح ۔ا ک م۔ ت ع
Urdu No.4510
(Release ID: 2087546)
Visitor Counter : 8